Proverbs 15

نرم جواب غصہ ٹھنڈا کرتا، لیکن تُرش بات طیش دلاتی ہے۔
A soft answer turneth away wrath: but grievous words stir up anger.
دانش مندوں کی زبان علم و عرفان پھیلاتی ہے جبکہ احمق کا منہ حماقت کا زور سے اُبلنے والا چشمہ ہے۔
The tongue of the wise useth knowledge aright: but the mouth of fools poureth out foolishness.
رب کی آنکھیں ہر جگہ موجود ہیں، وہ بُرے اور بھلے سب پر دھیان دیتی ہیں۔
The eyes of the LORD are in every place, beholding the evil and the good.
نرم زبان زندگی کا درخت ہے جبکہ فریب دہ زبان شکستہ دل کر دیتی ہے۔
A wholesome tongue is a tree of life: but perverseness therein is a breach in the spirit.
احمق اپنے باپ کی تربیت کو حقیر جانتا ہے، لیکن جو نصیحت مانے وہ دانش مند ہے۔
A fool despiseth his father's instruction: but he that regardeth reproof is prudent.
راست باز کے گھر میں بڑا خزانہ ہوتا ہے، لیکن جو کچھ بےدین حاصل کرتا ہے وہ تباہی کا باعث ہے۔
In the house of the righteous is much treasure: but in the revenues of the wicked is trouble.
دانش مندوں کے ہونٹ علم و عرفان کا بیج بکھیر دیتے ہیں، لیکن احمقوں کا دل ایسا نہیں کرتا۔
The lips of the wise disperse knowledge: but the heart of the foolish doeth not so.
رب بےدینوں کی قربانی سے گھن کھاتا، لیکن سیدھی راہ پر چلنے والوں کی دعا سے خوش ہوتا ہے۔
The sacrifice of the wicked is an abomination to the LORD: but the prayer of the upright is his delight.
رب بےدین کی راہ سے گھن کھاتا، لیکن راستی کا پیچھا کرنے والے سے پیار کرتا ہے۔
The way of the wicked is an abomination unto the LORD: but he loveth him that followeth after righteousness.
جو صحیح راہ کو ترک کرے اُس کی سخت تادیب کی جائے گی، جو نصیحت سے نفرت کرے وہ مر جائے گا۔
Correction is grievous unto him that forsaketh the way: and he that hateth reproof shall die.
پاتال اور عالمِ ارواح رب کو صاف نظر آتے ہیں۔ تو پھر انسانوں کے دل اُسے کیوں نہ صاف دکھائی دیں؟
Hell and destruction are before the LORD: how much more then the hearts of the children of men?
طعنہ زن کو دوسروں کی نصیحت پسند نہیں آتی، اِس لئے وہ دانش مندوں کے پاس نہیں جاتا۔
A scorner loveth not one that reproveth him: neither will he go unto the wise.
جس کا دل خوش ہے اُس کا چہرہ کِھلا رہتا ہے، لیکن جس کا دل پریشان ہے اُس کی روح شکستہ رہتی ہے۔
A merry heart maketh a cheerful countenance: but by sorrow of the heart the spirit is broken.
سمجھ دار کا دل علم و عرفان کی تلاش میں رہتا، لیکن احمق حماقت کی چراگاہ میں چرتا رہتا ہے۔
The heart of him that hath understanding seeketh knowledge: but the mouth of fools feedeth on foolishness.
مصیبت زدہ کے تمام دن بُرے ہیں، لیکن جس کا دل خوش ہے وہ روزانہ جشن مناتا ہے۔
All the days of the afflicted are evil: but he that is of a merry heart hath a continual feast.
جو غریب رب کا خوف مانتا ہے اُس کا حال اُس کروڑپتی سے کہیں بہتر ہے جو بڑی بےچینی سے زندگی گزارتا ہے۔
Better is little with the fear of the LORD than great treasure and trouble therewith.
جہاں محبت ہے وہاں سبزی کا سالن بہت ہے، جہاں نفرت ہے وہاں موٹے تازے بچھڑے کی ضیافت بھی بےفائدہ ہے۔
Better is a dinner of herbs where love is, than a stalled ox and hatred therewith.
غصیلا آدمی جھگڑے چھیڑتا رہتا جبکہ تحمل کرنے والا لوگوں کے غصے کو ٹھنڈا کر دیتا ہے۔
A wrathful man stirreth up strife: but he that is slow to anger appeaseth strife.
کاہل کا راستہ کانٹےدار باڑ کی مانند ہے، لیکن دیانت داروں کی راہ پکی سڑک ہی ہے۔
The way of the slothful man is as an hedge of thorns: but the way of the righteous is made plain.
دانش مند بیٹا اپنے باپ کے لئے خوشی کا باعث ہے، لیکن احمق اپنی ماں کو حقیر جانتا ہے۔
A wise son maketh a glad father: but a foolish man despiseth his mother.
ناسمجھ آدمی حماقت سے لطف اندوز ہوتا، لیکن سمجھ دار آدمی سیدھی راہ پر چلتا ہے۔
Folly is joy to him that is destitute of wisdom: but a man of understanding walketh uprightly.
جہاں صلاح مشورہ نہیں ہوتا وہاں منصوبے ناکام رہ جاتے ہیں، جہاں بہت سے مشیر ہوتے ہیں وہاں کامیابی ہوتی ہے۔
Without counsel purposes are disappointed: but in the multitude of counsellors they are established.
انسان موزوں جواب دینے سے خوش ہو جاتا ہے، وقت پر مناسب بات کتنی اچھی ہوتی ہے۔
A man hath joy by the answer of his mouth: and a word spoken in due season, how good is it!
زندگی کی راہ چڑھتی رہتی ہے تاکہ سمجھ دار اُس پر چلتے ہوئے پاتال میں اُترنے سے بچ جائے۔
The way of life is above to the wise, that he may depart from hell beneath.
رب متکبر کا گھر ڈھا دیتا، لیکن بیوہ کی زمین کی حدود محفوظ رکھتا ہے۔
The LORD will destroy the house of the proud: but he will establish the border of the widow.
رب بُرے منصوبوں سے گھن کھاتا ہے، اور مہربان الفاظ اُس کے نزدیک پاک ہیں۔
The thoughts of the wicked are an abomination to the LORD: but the words of the pure are pleasant words.
جو ناجائز نفع کمائے وہ اپنے گھر پر آفت لاتا ہے، لیکن جو رشوت سے نفرت رکھے وہ جیتا رہے گا۔
He that is greedy of gain troubleth his own house; but he that hateth gifts shall live.
راست باز کا دل سوچ سمجھ کر جواب دیتا ہے، لیکن بےدین کا منہ زور سے اُبلنے والے چشمہ ہے جس سے بُری باتیں نکلتی رہتی ہیں۔
The heart of the righteous studieth to answer: but the mouth of the wicked poureth out evil things.
رب بےدینوں سے دُور رہتا، لیکن راست باز کی دعا سنتا ہے۔
The LORD is far from the wicked: but he heareth the prayer of the righteous.
چمکتی آنکھیں دل کو خوشی دلاتی ہیں، اچھی خبر پورے جسم کو تر و تازہ کر دیتی ہے۔
The light of the eyes rejoiceth the heart: and a good report maketh the bones fat.
جو زندگی بخش نصیحت پر دھیان دے وہ دانش مندوں کے درمیان ہی سکونت کرے گا۔
The ear that heareth the reproof of life abideth among the wise.
جو تربیت کی پروا نہ کرے وہ اپنے آپ کو حقیر جانتا ہے، لیکن جو نصیحت پر دھیان دے اُس کی سمجھ میں اضافہ ہوتا ہے۔
He that refuseth instruction despiseth his own soul: but he that heareth reproof getteth understanding.
رب کا خوف ہی وہ تربیت ہے جس سے انسان حکمت سیکھتا ہے۔ پہلے فروتنی اپنا لے، کیونکہ یہی عزت پانے کا پہلا قدم ہے۔
The fear of the LORD is the instruction of wisdom; and before honour is humility.