Proverbs 21

بادشاہ کا دل رب کے ہاتھ میں نہر کی مانند ہے۔ وہ جدھر چاہے اُس کا رُخ پھیر دیتا ہے۔
王的心在耶和华手中,好像陇沟的水随意流转。
ہر آدمی کی راہ اُس کی اپنی نظر میں ٹھیک لگتی ہے، لیکن رب ہی دلوں کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔
人所行的,在自己眼中都看为正;惟有耶和华衡量人心。
راست بازی اور انصاف کرنا رب کو ذبح کی قربانیوں سے کہیں زیادہ پسند ہے۔
行仁义公平比献祭更蒙耶和华悦纳。
مغرور آنکھیں اور متکبر دل جو بےدینوں کا چراغ ہیں گناہ ہیں۔
恶人发达(发达:原文是灯),眼高心傲,这乃是罪。
محنتی شخص کے منصوبے نفع کا باعث ہیں، لیکن جلدبازی غربت تک پہنچا دیتی ہے۔
殷勤筹划的,足致丰裕;行事急躁的,都必缺乏。
فریب دہ زبان سے جمع کیا ہوا خزانہ بکھر جانے والا دھواں اور مہلک پھندا ہے۔
用诡诈之舌求财的,就是自己取死;所得之财乃是吹来吹去的浮云。
بےدینوں کا ظلم ہی اُنہیں گھسیٹ کر لے جاتا ہے، کیونکہ وہ انصاف کرنے سے انکار کرتے ہیں۔
恶人的强暴必将自己扫除,因他们不肯按公平行事。
قصوروار کی راہ پیچ دار ہے جبکہ پاک شخص سیدھی راہ پر چلتا ہے۔
负罪之人的路甚是弯曲;至于清洁的人,他所行的乃是正直。
جھگڑالو بیوی کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے کی نسبت چھت کے کسی کونے میں گزارہ کرنا بہتر ہے۔
宁可住在房顶的角上,不在宽阔的房屋与争吵的妇人同住。
بےدین غلط کام کرنے کے لالچ میں رہتا ہے اور اپنے کسی بھی پڑوسی پر ترس نہیں کھاتا۔
恶人的心乐人受祸;他眼并不怜恤邻舍。
طعنہ زن پر جرمانہ لگا تو سادہ لوح سبق سیکھے گا، دانش مند کو تعلیم دے تو اُس کے علم میں اضافہ ہو گا۔
亵慢的人受刑罚,愚蒙的人就得智慧;智慧人受训诲,便得知识。
اللہ جو راست ہے بےدین کے گھر کو دھیان میں رکھتا ہے، وہی بےدین کو خاک میں ملا دیتا ہے۔
义人思想恶人的家,知道恶人倾倒,必致灭亡。
جو کان میں اُنگلی ڈال کر غریب کی مدد کے لئے چیخیں نہیں سنتا وہ بھی ایک دن چیخیں مارے گا، اور اُس کی بھی نہیں سنی جائے گی۔
塞耳不听穷人哀求的,他将来呼籲也不蒙应允。
پوشیدگی میں صلہ دینے سے دوسرے کا غصہ ٹھنڈا ہو جاتا، کسی کی جیب گرم کرنے سے اُس کا سخت طیش دُور ہو جاتا ہے۔
暗中送的礼物挽回怒气;怀中搋的贿赂止息暴怒。
جب انصاف کیا جائے تو راست باز خوش ہو جاتا، لیکن بدکار دہشت کھانے لگتا ہے۔
秉公行义使义人喜乐,使作孽的人败坏。
جو سمجھ کی راہ سے بھٹک جائے وہ ایک دن مُردوں کی جماعت میں آرام کرے گا۔
迷离通达道路的,必住在阴魂的会中。
جو عیش و عشرت کی زندگی پسند کرے وہ غریب ہو جائے گا، جسے مَے اور تیل پیارا ہو وہ امیر نہیں ہو جائے گا۔
爱宴乐的,必致穷乏;好酒,爱膏油的,必不富足。
جب راست باز کا فدیہ دینا ہے تو بےدین کو دیا جائے گا، اور دیانت دار کی جگہ بےوفا کو دیا جائے گا۔
恶人作了义人的赎价;奸诈人代替正直人。
جھگڑالو اور تنگ کرنے والی بیوی کے ساتھ بسنے کی نسبت ریگستان میں گزارہ کرنا بہتر ہے۔
宁可住在旷野,不与争吵使气的妇人同住。
دانش مند کے گھر میں عمدہ خزانہ اور تیل ہوتا ہے، لیکن احمق اپنا سارا مال ہڑپ کر لیتا ہے۔
智慧人家中积蓄宝物膏油;愚昧人随得来随吞下。
جو انصاف اور شفقت کا تعاقب کرتا رہے وہ زندگی، راستی اور عزت پائے گا۔
追求公义仁慈的,就寻得生命、公义,和尊荣。
دانش مند آدمی طاقت ور فوجیوں کے شہر پر حملہ کر کے وہ قلعہ بندی ڈھا دیتا ہے جس پر اُن کا پورا اعتماد تھا۔
智慧人爬上勇士的城墙,倾覆他所倚靠的坚垒。
جو اپنے منہ اور زبان کی پہرہ داری کرے وہ اپنی جان کو مصیبت سے بچائے رکھتا ہے۔
谨守口与舌的,就保守自己免受灾难。
مغرور اور گھمنڈی کا نام ’طعنہ زن‘ ہے، ہر کام وہ بےحد تکبر کے ساتھ کرتا ہے۔
心骄气傲的人名叫亵慢;他行事狂妄,都出于骄傲。
کاہل کا لالچ اُسے موت کے گھاٹ اُتار دیتا ہے، کیونکہ اُس کے ہاتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہیں۔
懒惰人的心愿将他杀害,因为他手不肯做工。
لالچی پورا دن لالچ کرتا رہتا ہے، لیکن راست باز فیاض دلی سے دیتا ہے۔
有终日贪得无餍的;义人施舍而不吝惜。
بےدینوں کی قربانی قابلِ گھن ہے، خاص کر جب اُسے بُرے مقصد سے پیش کیا جائے۔
恶人的祭物是可憎的;何况他存恶意来献呢?
جھوٹا گواہ تباہ ہو جائے گا، لیکن جو دوسرے کی دھیان سے سنے اُس کی بات ہمیشہ تک قائم رہے گی۔
作假见证的必灭亡;惟有听真情而言的,其言长存。
بےدین آدمی گستاخ انداز سے پیش آتا ہے، لیکن سیدھی راہ پر چلنے والا سوچ سمجھ کر اپنی راہ پر چلتا ہے۔
恶人脸无羞耻;正直人行事坚定。
کسی کی بھی حکمت، سمجھ یا منصوبہ رب کا سامنا نہیں کر سکتا۔
没有人能以智慧、聪明、谋略敌挡耶和华。
گھوڑے کو جنگ کے دن کے لئے تیار تو کیا جاتا ہے، لیکن فتح رب کے ہاتھ میں ہے۔
马是为打仗之日预备的;得胜乃在乎耶和华。