Proverbs 8

הלא חכמה תקרא ותבונה תתן קולה׃
سنو! کیا حکمت آواز نہیں دیتی؟ ہاں، سمجھ اونچی آواز سے اعلان کرتی ہے۔
בראש מרומים עלי דרך בית נתיבות נצבה׃
وہ بلندیوں پر کھڑی ہے، اُس جگہ جہاں تمام راستے ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔
ליד שערים לפי קרת מבוא פתחים תרנה׃
شہر کے دروازوں پر جہاں لوگ نکلتے اور داخل ہوتے ہیں وہاں حکمت زوردار آواز سے پکارتی ہے،
אליכם אישים אקרא וקולי אל בני אדם׃
”اے مردو، مَیں تم ہی کو پکارتی ہوں، تمام انسانوں کو آواز دیتی ہوں۔
הבינו פתאים ערמה וכסילים הבינו לב׃
اے سادہ لوحو، ہوشیاری سیکھ لو! اے احمقو، سمجھ اپنا لو!
שמעו כי נגידים אדבר ומפתח שפתי מישרים׃
سنو، کیونکہ مَیں شرافت کی باتیں کرتی ہوں، اور میرے ہونٹ سچائی پیش کرتے ہیں۔
כי אמת יהגה חכי ותועבת שפתי רשע׃
میرا منہ سچ بولتا ہے، کیونکہ میرے ہونٹ بےدینی سے گھن کھاتے ہیں۔
בצדק כל אמרי פי אין בהם נפתל ועקש׃
جو بھی بات میرے منہ سے نکلے وہ راست ہے، ایک بھی پیچ دار یا ٹیڑھی نہیں ہے۔
כלם נכחים למבין וישרים למצאי דעת׃
سمجھ دار جانتا ہے کہ میری باتیں سب درست ہیں، علم رکھنے والے کو معلوم ہے کہ وہ صحیح ہیں۔
קחו מוסרי ואל כסף ודעת מחרוץ נבחר׃
چاندی کی جگہ میری تربیت اور خالص سونے کے بجائے علم و عرفان اپنا لو۔
כי טובה חכמה מפנינים וכל חפצים לא ישוו בה׃
کیونکہ حکمت موتیوں سے کہیں بہتر ہے، کوئی بھی خزانہ اُس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
אני חכמה שכנתי ערמה ודעת מזמות אמצא׃
مَیں جو حکمت ہوں ہوشیاری کے ساتھ بستی ہوں، اور مَیں تمیز کا علم رکھتی ہوں۔
יראת יהוה שנאת רע גאה וגאון ודרך רע ופי תהפכות שנאתי׃
جو رب کا خوف مانتا ہے وہ بُرائی سے نفرت کرتا ہے۔ مجھے غرور، تکبر، غلط چال چلن اور ٹیڑھی باتوں سے نفرت ہے۔
לי עצה ותושיה אני בינה לי גבורה׃
میرے پاس اچھا مشورہ اور کامیابی ہے۔ میرا دوسرا نام سمجھ ہے، اور مجھے قوت حاصل ہے۔
בי מלכים ימלכו ורוזנים יחקקו צדק׃
میرے وسیلے سے بادشاہ سلطنت اور حکمران راست فیصلے کرتے ہیں۔
בי שרים ישרו ונדיבים כל שפטי צדק׃
میرے ذریعے رئیس اور شرفا بلکہ تمام عادل منصف حکومت کرتے ہیں۔
אני אהביה אהב ומשחרי ימצאנני׃
جو مجھے پیار کرتے ہیں اُنہیں مَیں پیار کرتی ہوں، اور جو مجھے ڈھونڈتے ہیں وہ مجھے پا لیتے ہیں۔
עשר וכבוד אתי הון עתק וצדקה׃
میرے پاس عزت و دولت، شاندار مال اور راستی ہے۔
טוב פריי מחרוץ ומפז ותבואתי מכסף נבחר׃
میرا پھل سونے بلکہ خالص سونے سے کہیں بہتر ہے، میری پیداوار خالص چاندی پر سبقت رکھتی ہے۔
בארח צדקה אהלך בתוך נתיבות משפט׃
مَیں راستی کی راہ پر ہی چلتی ہوں، وہیں جہاں انصاف ہے۔
להנחיל אהבי יש ואצרתיהם אמלא׃
جو مجھ سے محبت رکھتے ہیں اُنہیں مَیں میراث میں دولت مہیا کرتی ہوں۔ اُن کے گودام بھرے رہتے ہیں۔
יהוה קנני ראשית דרכו קדם מפעליו מאז׃
جب رب تخلیق کا سلسلہ عمل میں لایا تو پہلے اُس نے مجھے ہی بنایا۔ قدیم زمانے میں مَیں اُس کے دیگر کاموں سے پہلے ہی وجود میں آئی۔
מעולם נסכתי מראש מקדמי ארץ׃
مجھے ازل سے مقرر کیا گیا، ابتدا ہی سے جب دنیا ابھی پیدا نہیں ہوئی تھی۔
באין תהמות חוללתי באין מעינות נכבדי מים׃
نہ سمندر کی گہرائیاں، نہ کثرت سے پھوٹنے والے چشمے تھے جب مَیں نے جنم لیا۔
בטרם הרים הטבעו לפני גבעות חוללתי׃
نہ پہاڑ اپنی اپنی جگہ پر قائم ہوئے تھے، نہ پہاڑیاں تھیں جب مَیں پیدا ہوئی۔
עד לא עשה ארץ וחוצות וראש עפרות תבל׃
اُس وقت اللہ نے نہ زمین، نہ اُس کے میدان، اور نہ دنیا کے پہلے ڈھیلے بنائے تھے۔
בהכינו שמים שם אני בחוקו חוג על פני תהום׃
جب اُس نے آسمان کو اُس کی جگہ پر لگایا اور سمندر کی گہرائیوں پر زمین کا علاقہ مقرر کیا تو مَیں ساتھ تھی۔
באמצו שחקים ממעל בעזוז עינות תהום׃
جب اُس نے آسمان پر بادلوں اور گہرائیوں میں سرچشموں کا انتظام مضبوط کیا تو مَیں ساتھ تھی۔
בשומו לים חקו ומים לא יעברו פיו בחוקו מוסדי ארץ׃
جب اُس نے سمندر کی حدیں مقرر کیں اور حکم دیا کہ پانی اُن سے تجاوز نہ کرے، جب اُس نے زمین کی بنیادیں اپنی اپنی جگہ پر رکھیں
ואהיה אצלו אמון ואהיה שעשעים יום יום משחקת לפניו בכל עת׃
تو مَیں ماہر کاری گر کی حیثیت سے اُس کے ساتھ تھی۔ روز بہ روز مَیں لطف کا باعث تھی، ہر وقت اُس کے حضور رنگ رلیاں مناتی رہی۔
משחקת בתבל ארצו ושעשעי את בני אדם׃
مَیں اُس کی زمین کی سطح پر رنگ رلیاں مناتی اور انسان سے لطف اندوز ہوتی رہی۔
ועתה בנים שמעו לי ואשרי דרכי ישמרו׃
چنانچہ میرے بیٹو، میری سنو، کیونکہ مبارک ہیں وہ جو میری راہوں پر چلتے ہیں۔
שמעו מוסר וחכמו ואל תפרעו׃
میری تربیت مان کر دانش مند بن جاؤ، اُسے نظرانداز مت کرنا۔
אשרי אדם שמע לי לשקד על דלתתי יום יום לשמר מזוזת פתחי׃
مبارک ہے وہ جو میری سنے، جو روز بہ روز میرے دروازے پر چوکس کھڑا رہے، روزانہ میری چوکھٹ پر حاضر رہے۔
כי מצאי מצאי חיים ויפק רצון מיהוה׃
کیونکہ جو مجھے پائے وہ زندگی اور رب کی منظوری پاتا ہے۔
וחטאי חמס נפשו כל משנאי אהבו מות׃
لیکن جو مجھے پانے سے قاصر رہے وہ اپنی جان پر ظلم کرتا ہے، جو بھی مجھ سے نفرت کرے اُسے موت پیاری ہے۔“