Proverbs 9

חכמות בנתה ביתה חצבה עמודיה שבעה׃
حکمت نے اپنا گھر تعمیر کر کے اپنے لئے سات ستون تراش لئے ہیں۔
טבחה טבחה מסכה יינה אף ערכה שלחנה׃
اپنے جانوروں کو ذبح کرنے اور اپنی مَے تیار کرنے کے بعد اُس نے اپنی میز بچھائی ہے۔
שלחה נערתיה תקרא על גפי מרמי קרת׃
اب اُس نے اپنی نوکرانیوں کو بھیجا ہے، اور خود بھی لوگوں کو شہر کی بلندیوں سے ضیافت کرنے کی دعوت دیتی ہے،
מי פתי יסר הנה חסר לב אמרה לו׃
”جو سادہ لوح ہے، وہ میرے پاس آئے۔“ ناسمجھ لوگوں سے وہ کہتی ہے،
לכו לחמו בלחמי ושתו ביין מסכתי׃
”آؤ، میری روٹی کھاؤ، وہ مَے پیؤ جو مَیں نے تیار کر رکھی ہے۔
עזבו פתאים וחיו ואשרו בדרך בינה׃
اپنی سادہ لوح راہوں سے باز آؤ تو جیتے رہو گے، سمجھ کی راہ پر چل پڑو۔“
יסר לץ לקח לו קלון ומוכיח לרשע מומו׃
جو لعن طعن کرنے والے کو تعلیم دے اُس کی اپنی رُسوائی ہو جائے گی، اور جو بےدین کو ڈانٹے اُسے نقصان پہنچے گا۔
אל תוכח לץ פן ישנאך הוכח לחכם ויאהבך׃
لعن طعن کرنے والے کی ملامت نہ کر ورنہ وہ تجھ سے نفرت کرے گا۔ دانش مند کی ملامت کر تو وہ تجھ سے محبت کرے گا۔
תן לחכם ויחכם עוד הודע לצדיק ויוסף לקח׃
دانش مند کو ہدایت دے تو اُس کی حکمت مزید بڑھے گی، راست باز کو تعلیم دے تو وہ اپنے علم میں اضافہ کرے گا۔
תחלת חכמה יראת יהוה ודעת קדשים בינה׃
رب کا خوف ماننے سے ہی حکمت شروع ہوتی ہے، قدوس خدا کو جاننے سے ہی سمجھ حاصل ہوتی ہے۔
כי בי ירבו ימיך ויוסיפו לך שנות חיים׃
مجھ سے ہی تیری عمر کے دنوں اور سالوں میں اضافہ ہو گا۔
אם חכמת חכמת לך ולצת לבדך תשא׃
اگر تُو دانش مند ہو تو خود اِس سے فائدہ اُٹھائے گا، اگر لعن طعن کرنے والا ہو تو تجھے ہی اِس کا نقصان جھیلنا پڑے گا۔
אשת כסילות המיה פתיות ובל ידעה מה׃
حماقت بی بی بےلگام اور ناسمجھ ہے، وہ کچھ نہیں جانتی۔
וישבה לפתח ביתה על כסא מרמי קרת׃
اُس کا گھر شہر کی بلندی پر واقع ہے۔ دروازے کے پاس کرسی پر بیٹھی
לקרא לעברי דרך המישרים ארחותם׃
وہ گزرنے والوں کو جو سیدھی راہ پر چلتے ہیں اونچی آواز سے دعوت دیتی ہے،
מי פתי יסר הנה וחסר לב ואמרה לו׃
”جو سادہ لوح ہے وہ میرے پاس آئے۔“ جو ناسمجھ ہیں اُن سے وہ کہتی ہے،
מים גנובים ימתקו ולחם סתרים ינעם׃
”چوری کا پانی میٹھا اور پوشیدگی میں کھائی گئی روٹی لذیذ ہوتی ہے۔“
ולא ידע כי רפאים שם בעמקי שאול קראיה׃
لیکن اُنہیں معلوم نہیں کہ حماقت بی بی کے گھر میں صرف مُردوں کی روحیں بستی ہیں، کہ اُس کے مہمان پاتال کی گہرائیوں میں رہتے ہیں۔