I Chronicles 2

اسرائیل کے بارہ بیٹے روبن، شمعون، لاوی، یہوداہ، اِشکار، زبولون،
ÉSTOS son los hijos de Israel: Rubén, Simeón, Leví, Judá, Issachâr, Zabulón,
دان، یوسف، بن یمین، نفتالی، جد اور آشر تھے۔
Dan, José, Benjamín, Nephtalí, Gad, y Aser.
یہوداہ کی شادی کنعانی عورت سے ہوئی جو سوع کی بیٹی تھی۔ اُن کے تین بیٹے عیر، اونان اور سیلہ پیدا ہوئے۔ یہوداہ کا پہلوٹھا عیر رب کے نزدیک شریر تھا، اِس لئے اُس نے اُسے مرنے دیا۔
Los hijos de Judá: Er, Onán, y Sela. Estos tres le nacieron de la hija de Súa, Cananea. Y Er, primogénito de Judá, fué malo delante de JEHOVÁ; y matólo.
یہوداہ کے مزید دو بیٹے اُس کی بہو تمر سے پیدا ہوئے۔ اُن کے نام فارص اور زارح تھے۔ یوں یہوداہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔
Y Thamar su nuera le parió á Phares y á Zara. Todos los hijos de Judá fueron cinco.
فارص کے دو بیٹے حصرون اور حمول تھے۔
Los hijos de Phares: Hesrón y Hamul.
زارح کے پانچ بیٹے زِمری، ایتان، ہیمان، کلکول اور دارع تھے۔
Y los hijos de Zara: Zimri, Ethán, Hemán, y Calcol, y Darda; en todos cinco.
کرمی بن زِمری کا بیٹا وہی عکر یعنی عکن تھا جس نے اُس لُوٹے ہوئے مال میں سے کچھ لیا جو رب کے لئے مخصوص تھا۔
Hijo de Chârmi fué Achâr, el que alborotó á Israel, porque prevaricó en el anatema.
ایتان کے بیٹے کا نام عزریاہ تھا۔
Azaría fué hijo de Ethán.
حصرون کے تین بیٹے یرحمئیل، رام اور کلوبی یعنی کالب تھے۔
Los hijos que nacieron á Hesrón: Jerameel, Ram, y Chêlubai.
رام کے ہاں عمی نداب اور عمی نداب کے ہاں یہوداہ کے قبیلے کے سردار نحسون پیدا ہوا۔
Y Ram engendró á Aminadab; y Aminadab engendró á Nahasón, príncipe de los hijos de Judá;
نحسون سلمون کا اور سلمون بوعز کا باپ تھا۔
Y Nahasón engendró á Salma, y Salma engendró á Booz;
بوعز عوبید کا اور عوبید یسّی کا باپ تھا۔
Y Booz engendró á Obed, y Obed engendró á Isaí;
بڑے سے لے کر چھوٹے تک یسّی کے بیٹے اِلیاب، ابی نداب، سِمعا،
É Isaí engendró á Eliab, su primogénito, y el segundo Abinadab, y Sima el tercero;
نتنی ایل، ردّی،
El cuarto Nathanael, el quinto Radai;
اوضم اور داؤد تھے۔ کُل سات بھائی تھے۔
El sexto Osem, el séptimo David:
اُن کی دو بہنیں ضرویاہ اور ابی جیل تھیں۔ ضرویاہ کے تین بیٹے ابی شے، یوآب اور عساہیل تھے۔
De los cuales Sarvia y Abigail fueron hermanas. Los hijos de Sarvia fueron tres: Abisai, Joab, y Asael.
ابی جیل کے ایک بیٹا عماسا پیدا ہوا۔ باپ یتر اسمٰعیلی تھا۔
Abigail engendró á Amasa, cuyo padre fué Jether Ismaelita.
کالب بن حصرون کی بیوی عزوبہ کے ہاں بیٹی بنام یریعوت پیدا ہوئی۔ یریعوت کے بیٹے یشر، سوباب اور اردون تھے۔
Caleb hijo de Hesrón engendró á Jerioth de su mujer Azuba. Y los hijos de ella fueron Jeser, Sobad, y Ardón.
عزوبہ کے وفات پانے پر کالب نے اِفرات سے شادی کی۔ اُن کے بیٹا حور پیدا ہوا۔
Y muerta Azuba, tomó Caleb por mujer á Ephrata, la cual le parió á Hur.
حور اُوری کا اور اُوری بضلی ایل کا باپ تھا۔
Y Hur engendró á Uri, y Uri engendró á Bezaleel.
60 سال کی عمر میں کالب کے باپ حصرون نے دوبارہ شادی کی۔ بیوی جِلعاد کے باپ مکیر کی بیٹی تھی۔ اِس رشتے سے بیٹا سجوب پیدا ہوا۔
Después entró Hesrón á la hija de Machîr padre de Galaad, la cual tomó siendo él de sesenta años, y ella le parió á Segub.
سجوب کا بیٹا وہ یائیر تھا جس کی جِلعاد کے علاقے میں 23 بستیاں بنام ’یائیر کی بستیاں‘ تھیں۔ لیکن بعد میں جسور اور شام کے فوجیوں نے اُن پر قبضہ کر لیا۔ اُس وقت اُنہیں قنات بھی گرد و نواح کے علاقے سمیت حاصل ہوا۔ اُن دنوں میں کُل 60 آبادیاں اُن کے ہاتھ میں آ گئیں۔ اِن کے تمام باشندے جِلعاد کے باپ مکیر کی اولاد تھے۔
Y Segub engendró á Jair, el cual tuvo veintitrés ciudades en la tierra de Galaad.
سجوب کا بیٹا وہ یائیر تھا جس کی جِلعاد کے علاقے میں 23 بستیاں بنام ’یائیر کی بستیاں‘ تھیں۔ لیکن بعد میں جسور اور شام کے فوجیوں نے اُن پر قبضہ کر لیا۔ اُس وقت اُنہیں قنات بھی گرد و نواح کے علاقے سمیت حاصل ہوا۔ اُن دنوں میں کُل 60 آبادیاں اُن کے ہاتھ میں آ گئیں۔ اِن کے تمام باشندے جِلعاد کے باپ مکیر کی اولاد تھے۔
Y Gesur y Aram tomaron las ciudades de Jair de ellos, y á Cenath con sus aldeas, sesenta lugares. Todos éstos fueron de los hijos de Machîr padre de Galaad.
حصرون جس کی بیوی ابیاہ تھی فوت ہوا تو کالب اور اِفراتہ کے ہاں بیٹا اشحور پیدا ہوا۔ بعد میں اشحور تقوع شہر کا بانی بن گیا۔
Y muerto Hesrón en Caleb de Ephrata, Abía mujer de Hesrón le parió á Ashur padre de Tecoa.
حصرون کے پہلوٹھے یرحمئیل کے بیٹے بڑے سے لے کر چھوٹے تک رام، بونہ، اورن، اوضم اور اخیاہ تھے۔
Y los hijos de Jerameel primogénito de Hesrón fueron Ram su primogénito, Buna, Orem, Osem, y Achîa.
یرحمئیل کی دوسری بیوی عطارہ کا ایک بیٹا اونام تھا۔
Y tuvo Jerameel otra mujer llamada Atara, que fué madre de Onam.
یرحمئیل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض، یمین اور عیقر تھے۔
Y los hijos de Ram primogénito de Jerameel fueron Maas, Jamín, y Acar.
اونام کے دو بیٹے سمّی اور یدع تھے۔ سمّی کے دو بیٹے ندب اور ابی سور تھے۔
Y los hijos de Onam fueron Sammai, y Jada. Los hijos de Sammai: Nadab, y Abisur.
ابی سور کی بیوی ابی خیل کے دو بیٹے اخبان اور مولِد پیدا ہوئے۔
Y el nombre de la mujer de Abisur fué Abihail, la cual le parió á Abán, y á Molib.
ندب کے دو بیٹے سلد اور افائم تھے۔ سلد بےاولاد مر گیا،
Y los hijos de Nadab: Seled y Aphaim. Y Seled murió sin hijos.
لیکن افائم کے ہاں بیٹا یِسعی پیدا ہوا۔ یِسعی سیسان کا اور سیسان اخلی کا باپ تھا۔
É Isi fué hijo fué hijo de Aphaim; y Sesam, hijo de Isi; é hijo de Sesam, Alai.
سمّی کے بھائی یدع کے دو بیٹے یتر اور یونتن تھے۔ یتر بےاولاد مر گیا،
Los hijos de Jada hermano de Simmai: Jether y Jonathán. Y murió Jether sin hijos.
لیکن یونتن کے دو بیٹے فلت اور زازا پیدا ہوئے۔ سب یرحمئیل کی اولاد تھے۔
Y los hijos de Jonathán: Peleth, y Zaza. Éstos fueron los hijos de Jerameel.
سیسان کے بیٹے نہیں تھے بلکہ بیٹیاں۔ ایک بیٹی کی شادی اُس نے اپنے مصری غلام یرخع سے کروائی۔ اُن کے بیٹا عتّی پیدا ہوا۔
Y Sesán no tuvo hijos, sino hijas.
سیسان کے بیٹے نہیں تھے بلکہ بیٹیاں۔ ایک بیٹی کی شادی اُس نے اپنے مصری غلام یرخع سے کروائی۔ اُن کے بیٹا عتّی پیدا ہوا۔
Y tuvo Sesán un siervo Egipcio, llamado Jarha, al cual dió Sesán por mujer á su hija; y ella le parió á Athai.
عتّی کے ہاں ناتن پیدا ہوا اور ناتن کے زبد،
Y Athai engendró á Nathán, y Nathán engendró á Zabad:
زبد کے اِفلال، اِفلال کے عوبید،
Y Zabad engendró á Ephlal, y Ephlal engendró á Obed;
عوبید کے یاہو، یاہو کے عزریاہ،
Y Obed engendró á Jehú, y Jehú engendró á Azarías;
عزریاہ کے خلِص، خلِص کے اِلعاسہ،
Y Azarías engendró á Heles, Heles engedró á Elasa;
اِلعاسہ کے سِسمی، سِسمی کے سلّوم،
Elasa engendró á Sismai, y Sismai engendró á Sallum;
سلّوم کے یقمیاہ اور یقمیاہ کے اِلی سمع۔
Y Sallum engendró á Jecamía, y Jecamía engendró á Elisama.
ذیل میں یرحمئیل کے بھائی کالب کی اولاد ہے: اُس کا پہلوٹھا میسع زیف کا باپ تھا اور دوسرا بیٹا مریسہ حبرون کا باپ۔
Los hijos de Caleb hermano de Jerameel fueron Mesa su primogénito, que fué el padre de Ziph; y los hijos de Maresa padre de Hebrón.
حبرون کے چار بیٹے قورح، تفّوح، رقم اور سمع تھے۔
Y los hijos de Hebrón: Coré, y Thaphúa, y Recem, y Sema.
سمع کے بیٹے رخم کے ہاں یرقعام پیدا ہوا۔ رقم سمّی کا باپ تھا،
Y Sema engendró á Raham, padre de Jorcaam; y Recem engendró á Sammai.
سمّی معون کا اور معون بیت صور کا۔
Maón fué hijo de Sammai, y Maón padre de Beth-zur.
کالب کی داشتہ عیفہ کے بیٹے حاران، موضا اور جازز پیدا ہوئے۔ حاران کے بیٹے کا نام جازز تھا۔
Y Epha, concubina de Caleb, le parió á Harán, y á Mosa, y á Gazez. Y Harán engendró á Gazez.
یہدی کے بیٹے رجم، یوتام، جیسان، فلط، عیفہ اور شعف تھے۔
Y los hijos de Joddai: Regem, Jotham, Gesán, Pelet, Epho, y Saaph.
کالب کی دوسری داشتہ معکہ کے بیٹے شِبر، تِرحنہ،
Maachâ, concubina de Caleb, le parió á Sebet, y á Thirana.
شعف (مدمنّہ کا باپ) اور سِوا (مکبینہ اور جِبعہ کا باپ) پیدا ہوئے۔ کالب کی ایک بیٹی بھی تھی جس کا نام عکسہ تھا۔
Y también le parió á Saaph padre de Madmannah, y á Seva padre de Macbena, y padre de Ghiba. Y Achsa fué hija de Caleb.
سب کالب کی اولاد تھے۔ اِفراتہ کے پہلوٹھے حور کے بیٹے قِریَت یعریم کا باپ سوبل،
Éstos fueron los hijos de Caleb, hijo de Hur, primogénito de Ephrata: Sobal, padre de Chîriath-jearim;
بیت لحم کا باپ سلما اور بیت جادر کا باپ خارِف تھے۔
Salma, padre de Beth-lehem; Hareph, padre de Beth-gader.
قِریَت یعریم کے باپ سوبل سے یہ گھرانے نکلے: ہرائی، مانحت کا آدھا حصہ
Y los hijos de Sobal padre de Chîriath-jearim fueron Haroeh, la mitad de los Manahethitas.
اور قِریَت یعریم کے خاندان اِتری، فوتی، سُماتی اور مِسراعی۔ اِن سے صُرعتی اور اِستالی نکلے ہیں۔
Y las familias de Chîriath-jearim fueron los Ithreos, y los Phuteos, y los Samatheos, y los Misraiteos; de los cuales salieron los Sorathitas, y los Estaolitas.
سلما سے ذیل کے گھرانے نکلے: بیت لحم کے باشندے، نطوفاتی، عطرات بیت یوآب، مانحت کا آدھا حصہ، صُرعی
Los hijos de Salma: Beth-lehem, y los Nethophatitas, los cuales son las coronas de la casa de Joab, y de la mitad de los Manahethitas, los Sorathitas.
اور یعبیض میں آباد منشیوں کے خاندان تِرعاتی، سِمعاتی اور سوکاتی۔ یہ سب قینی تھے جو ریکابیوں کے باپ حمّت سے نکلے تھے۔
Y las familias de los escribas, que moraban en Jabes, fueron los Thiratheos, Simatheos, Sucatheos; los cuales son los Cineos que vinieron de Hamath, padre de la casa de Rechâb.