Proverbs 5

בני לחכמתי הקשיבה לתבונתי הט אזנך׃
میرے بیٹے، میری حکمت پر دھیان دے، میری سمجھ کی باتوں پر کان دھر۔
לשמר מזמות ודעת שפתיך ינצרו׃
پھر تُو تمیز کا دامن تھامے رہے گا، اور تیرے ہونٹ علم و عرفان محفوظ رکھیں گے۔
כי נפת תטפנה שפתי זרה וחלק משמן חכה׃
کیونکہ زناکار عورت کے ہونٹوں سے شہد ٹپکتا ہے، اُس کی باتیں تیل کی طرح چِکنی چپڑی ہوتی ہیں۔
ואחריתה מרה כלענה חדה כחרב פיות׃
لیکن انجام میں وہ زہر جیسی کڑوی اور دو دھاری تلوار جیسی تیز ثابت ہوتی ہے۔
רגליה ירדות מות שאול צעדיה יתמכו׃
اُس کے پاؤں موت کی طرف اُترتے، اُس کے قدم پاتال کی جانب بڑھتے جاتے ہیں۔
ארח חיים פן תפלס נעו מעגלתיה לא תדע׃
اُس کے راستے کبھی اِدھر کبھی اُدھر پھرتے ہیں تاکہ تُو زندگی کی راہ پر توجہ نہ دے اور اُس کی آوارگی کو جان نہ لے۔
ועתה בנים שמעו לי ואל תסורו מאמרי פי׃
چنانچہ میرے بیٹو، میری سنو اور میرے منہ کی باتوں سے دُور نہ ہو جاؤ۔
הרחק מעליה דרכך ואל תקרב אל פתח ביתה׃
اپنے راستے اُس سے دُور رکھ، اُس کے گھر کے دروازے کے قریب بھی نہ جا۔
פן תתן לאחרים הודך ושנתיך לאכזרי׃
ایسا نہ ہو کہ تُو اپنی طاقت کسی اَور کے لئے صَرف کرے اور اپنے سال ظالم کے لئے ضائع کرے۔
פן ישבעו זרים כחך ועצביך בבית נכרי׃
ایسا نہ ہو کہ پردیسی تیری ملکیت سے سیر ہو جائیں، کہ جو کچھ تُو نے محنت مشقت سے حاصل کیا وہ کسی اَور کے گھر میں آئے۔
ונהמת באחריתך בכלות בשרך ושארך׃
تب آخرکار تیرا بدن اور گوشت گھل جائیں گے، اور تُو آہیں بھر بھر کر
ואמרת איך שנאתי מוסר ותוכחת נאץ לבי׃
کہے گا، ”ہائے، مَیں نے کیوں تربیت سے نفرت کی، میرے دل نے کیوں سرزنش کو حقیر جانا؟
ולא שמעתי בקול מורי ולמלמדי לא הטיתי אזני׃
ہدایت کرنے والوں کی مَیں نے نہ سنی، اپنے اُستادوں کی باتوں پر کان نہ دھرا۔
כמעט הייתי בכל רע בתוך קהל ועדה׃
جماعت کے درمیان ہی رہتے ہوئے مجھ پر ایسی آفت آئی کہ مَیں تباہی کے دہانے تک پہنچ گیا ہوں۔“
שתה מים מבורך ונזלים מתוך בארך׃
اپنے ہی حوض کا پانی اور اپنے ہی کنویں سے پھوٹنے والا پانی پی لے۔
יפוצו מעינתיך חוצה ברחבות פלגי מים׃
کیا مناسب ہے کہ تیرے چشمے گلیوں میں اور تیری ندیاں چوکوں میں بہہ نکلیں؟
יהיו לך לבדך ואין לזרים אתך׃
جو پانی تیرا اپنا ہے وہ تجھ تک محدود رہے، اجنبی اُس میں شریک نہ ہو جائے۔
יהי מקורך ברוך ושמח מאשת נעורך׃
تیرا چشمہ مبارک ہو۔ ہاں، اپنی بیوی سے خوش رہ۔
אילת אהבים ויעלת חן דדיה ירוך בכל עת באהבתה תשגה תמיד׃
وہی تیری من موہن ہرنی اور دل رُبا غزال ہے۔ اُسی کا پیار تجھے تر و تازہ کرے، اُسی کی محبت تجھے ہمیشہ مست رکھے۔
ולמה תשגה בני בזרה ותחבק חק נכריה׃
میرے بیٹے، تُو اجنبی عورت سے کیوں مست ہو جائے، کسی دوسرے کی بیوی سے کیوں لپٹ جائے؟
כי נכח עיני יהוה דרכי איש וכל מעגלתיו מפלס׃
خیال رکھ، انسان کی راہیں رب کو صاف دکھائی دیتی ہیں، جہاں بھی وہ چلے اُس پر وہ توجہ دیتا ہے۔
עוונותיו ילכדנו את הרשע ובחבלי חטאתו יתמך׃
بےدین کی اپنی ہی حرکتیں اُسے پھنسا دیتی ہیں، وہ اپنے ہی گناہ کے رسّوں میں جکڑا رہتا ہے۔
הוא ימות באין מוסר וברב אולתו ישגה׃
وہ تربیت کی کمی کے سبب سے ہلاک ہو جائے گا، اپنی بڑی حماقت کے باعث ڈگمگاتے ہوئے اپنے انجام کو پہنچے گا۔