Job 29

ויסף איוב שאת משלו ויאמר׃
ایوب نے اپنی بات جاری رکھ کر کہا،
מי יתנני כירחי קדם כימי אלוה ישמרני׃
”کاش مَیں دوبارہ ماضی کے وہ دن گزار سکوں جب اللہ میری دیکھ بھال کرتا تھا،
בהלו נרו עלי ראשי לאורו אלך חשך׃
جب اُس کی شمع میرے سر کے اوپر چمکتی رہی اور مَیں اُس کی روشنی کی مدد سے اندھیرے میں چلتا تھا۔
כאשר הייתי בימי חרפי בסוד אלוה עלי אהלי׃
اُس وقت میری جوانی عروج پر تھی اور میرا خیمہ اللہ کے سائے میں رہتا تھا۔
בעוד שדי עמדי סביבותי נערי׃
قادرِ مطلق میرے ساتھ تھا، اور مَیں اپنے بیٹوں سے گھرا رہتا تھا۔
ברחץ הליכי בחמה וצור יצוק עמדי פלגי שמן׃
کثرت کے باعث میرے قدم دہی سے دھوئے رہتے اور چٹان سے تیل کی ندیاں پھوٹ کر نکلتی تھیں۔
בצאתי שער עלי קרת ברחוב אכין מושבי׃
جب کبھی مَیں شہر کے دروازے سے نکل کر چوک میں اپنی کرسی پر بیٹھ جاتا
ראוני נערים ונחבאו וישישים קמו עמדו׃
تو جوان آدمی مجھے دیکھ کر پیچھے ہٹ کر چھپ جاتے، بزرگ اُٹھ کر کھڑے رہتے،
שרים עצרו במלים וכף ישימו לפיהם׃
رئیس بولنے سے باز آ کر منہ پر ہاتھ رکھتے،
קול נגידים נחבאו ולשונם לחכם דבקה׃
شرفا کی آواز دب جاتی اور اُن کی زبان تالو سے چپک جاتی تھی۔
כי אזן שמעה ותאשרני ועין ראתה ותעידני׃
جس کان نے میری باتیں سنیں اُس نے مجھے مبارک کہا، جس آنکھ نے مجھے دیکھا اُس نے میرے حق میں گواہی دی۔
כי אמלט עני משוע ויתום ולא עזר לו׃
کیونکہ جو مصیبت میں آ کر آواز دیتا اُسے مَیں بچاتا، بےسہارا یتیم کو چھٹکارا دیتا تھا۔
ברכת אבד עלי תבא ולב אלמנה ארנן׃
تباہ ہونے والے مجھے برکت دیتے تھے۔ میرے باعث بیواؤں کے دلوں سے خوشی کے نعرے اُبھر آتے تھے۔
צדק לבשתי וילבשני כמעיל וצניף משפטי׃
مَیں راست بازی سے ملبّس اور راست بازی مجھ سے ملبّس رہتی تھی، انصاف میرا چوغہ اور پگڑی تھا۔
עינים הייתי לעור ורגלים לפסח אני׃
اندھوں کے لئے مَیں آنکھیں، لنگڑوں کے لئے پاؤں بنا رہتا تھا۔
אב אנכי לאביונים ורב לא ידעתי אחקרהו׃
مَیں غریبوں کا باپ تھا، اور جب کبھی اجنبی کو مقدمہ لڑنا پڑا تو مَیں غور سے اُس کے معاملے کا معائنہ کرتا تھا تاکہ اُس کا حق مارا نہ جائے۔
ואשברה מתלעות עול ומשניו אשליך טרף׃
مَیں نے بےدین کا جبڑا توڑ کر اُس کے دانتوں میں سے شکار چھڑایا۔
ואמר עם קני אגוע וכחול ארבה ימים׃
اُس وقت میرا خیال تھا، ’مَیں اپنے ہی گھر میں وفات پاؤں گا، سیمرغ کی طرح اپنی زندگی کے دنوں میں اضافہ کروں گا۔
שרשי פתוח אלי מים וטל ילין בקצירי׃
میری جڑیں پانی تک پھیلی اور میری شاخیں اوس سے تر رہیں گی۔
כבודי חדש עמדי וקשתי בידי תחליף׃
میری عزت ہر وقت تازہ رہے گی، اور میرے ہاتھ کی کمان کو نئی تقویت ملتی رہے گی۔‘
לי שמעו ויחלו וידמו למו עצתי׃
لوگ میری سن کر خاموشی سے میرے مشوروں کے انتظار میں رہتے تھے۔
אחרי דברי לא ישנו ועלימו תטף מלתי׃
میرے بات کرنے پر وہ جواب میں کچھ نہ کہتے بلکہ میرے الفاظ ہلکی سی بوندا باندی کی طرح اُن پر ٹپکتے رہتے۔
ויחלו כמטר לי ופיהם פערו למלקוש׃
جس طرح انسان شدت سے بارش کے انتظار میں رہتا ہے اُسی طرح وہ میرے انتظار میں رہتے تھے۔ وہ منہ پسار کر بہار کی بارش کی طرح میرے الفاظ کو جذب کر لیتے تھے۔
אשחק אלהם לא יאמינו ואור פני לא יפילון׃
جب مَیں اُن سے بات کرتے وقت مسکراتا تو اُنہیں یقین نہیں آتا تھا، میری اُن پر مہربانی اُن کے نزدیک نہایت قیمتی تھی۔
אבחר דרכם ואשב ראש ואשכון כמלך בגדוד כאשר אבלים ינחם׃
مَیں اُن کی راہ اُن کے لئے چن کر اُن کی قیادت کرتا، اُن کے درمیان یوں بستا تھا جس طرح بادشاہ اپنے دستوں کے درمیان۔ مَیں اُس کی مانند تھا جو ماتم کرنے والوں کو تسلی دیتا ہے۔