Proverbs 24

شریروں سے حسد نہ کر، نہ اُن سے صحبت رکھنے کی آرزو رکھ،
Be not thou envious against evil men, neither desire to be with them.
کیونکہ اُن کا دل ظلم کرنے پر تُلا رہتا ہے، اُن کے ہونٹ دوسروں کو دُکھ پہنچاتے ہیں۔
For their heart studieth destruction, and their lips talk of mischief.
حکمت گھر کو تعمیر کرتی، سمجھ اُسے مضبوط بنیاد پر کھڑا کر دیتی،
Through wisdom is an house builded; and by understanding it is established:
اور علم و عرفان اُس کے کمروں کو بیش قیمت اور من موہن چیزوں سے بھر دیتا ہے۔
And by knowledge shall the chambers be filled with all precious and pleasant riches.
دانش مند کو طاقت حاصل ہوتی اور علم رکھنے والے کی قوت بڑھتی رہتی ہے،
A wise man is strong; yea, a man of knowledge increaseth strength.
کیونکہ جنگ کرنے کے لئے ہدایت اور فتح پانے کے لئے متعدد مشیروں کی ضرورت ہوتی ہے۔
For by wise counsel thou shalt make thy war: and in multitude of counsellors there is safety.
حکمت اِتنی بلند و بالا ہے کہ احمق اُسے پا نہیں سکتا۔ جب بزرگ شہر کے دروازے میں فیصلہ کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں تو وہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔
Wisdom is too high for a fool: he openeth not his mouth in the gate.
بُرے منصوبے باندھنے والا سازشی کہلاتا ہے۔
He that deviseth to do evil shall be called a mischievous person.
احمق کی چالاکیاں گناہ ہیں، اور لوگ طعنہ زن سے گھن کھاتے ہیں۔
The thought of foolishness is sin: and the scorner is an abomination to men.
اگر تُو مصیبت کے دن ہمت ہار کر ڈھیلا ہو جائے تو تیری طاقت جاتی رہے گی۔
If thou faint in the day of adversity, thy strength is small.
جنہیں موت کے حوالے کیا جا رہا ہے اُنہیں چھڑا، جو قصائی کی طرف ڈگمگاتے ہوئے جا رہے ہیں اُنہیں روک دے۔
If thou forbear to deliver them that are drawn unto death, and those that are ready to be slain;
شاید تُو کہے، ”ہمیں تو اِس کے بارے میں علم نہیں تھا۔“ لیکن یقین جان، جو دل کی جانچ پڑتال کرتا ہے وہ بات سمجھتا ہے، جو تیری جان کی دیکھ بھال کرتا ہے اُسے معلوم ہے۔ وہ انسان کو اُس کے اعمال کا بدلہ دیتا ہے۔
If thou sayest, Behold, we knew it not; doth not he that pondereth the heart consider it? and he that keepeth thy soul, doth not he know it? and shall not he render to every man according to his works?
میرے بیٹے، شہد کھا کیونکہ وہ اچھا ہے، چھتے کا خالص شہد میٹھا ہے۔
My son, eat thou honey, because it is good; and the honeycomb, which is sweet to thy taste:
جان لے کہ حکمت اِسی طرح تیری جان کے لئے میٹھی ہے۔ اگر تُو اُسے پائے تو تیری اُمید جاتی نہیں رہے گی بلکہ تیرا مستقبل اچھا ہو گا۔
So shall the knowledge of wisdom be unto thy soul: when thou hast found it, then there shall be a reward, and thy expectation shall not be cut off.
اے بےدین، راست باز کے گھر کی تاک لگائے مت بیٹھنا، اُس کی رہائش گاہ تباہ نہ کر۔
Lay not wait, O wicked man, against the dwelling of the righteous; spoil not his resting place:
کیونکہ گو راست باز سات بار گر جائے توبھی ہر بار دوبارہ اُٹھ کھڑا ہو گا جبکہ بےدین ایک بار ٹھوکر کھا کر مصیبت میں پھنسا رہے گا۔
For a just man falleth seven times, and riseth up again: but the wicked shall fall into mischief.
اگر تیرا دشمن گر جائے تو خوش نہ ہو، اگر وہ ٹھوکر کھائے تو تیرا دل جشن نہ منائے۔
Rejoice not when thine enemy falleth, and let not thine heart be glad when he stumbleth:
ایسا نہ ہو کہ رب یہ دیکھ کر تیرا رویہ پسند نہ کرے اور اپنا غصہ دشمن پر اُتارنے سے باز آئے۔
Lest the LORD see it, and it displease him, and he turn away his wrath from him.
بدکاروں کو دیکھ کر مشتعل نہ ہو جا، بےدینوں کے باعث کُڑھتا نہ رہ۔
Fret not thyself because of evil men, neither be thou envious at the wicked;
کیونکہ شریروں کا کوئی مستقبل نہیں، بےدینوں کا چراغ بجھ جائے گا۔
For there shall be no reward to the evil man; the candle of the wicked shall be put out.
میرے بیٹے، رب اور بادشاہ کا خوف مان، اور سرکشوں میں شریک نہ ہو۔
My son, fear thou the LORD and the king: and meddle not with them that are given to change:
کیونکہ اچانک ہی اُن پر آفت آئے گی، کسی کو پتا ہی نہیں چلے گا جب دونوں اُن پر حملہ کر کے اُنہیں تباہ کر دیں گے۔
For their calamity shall rise suddenly; and who knoweth the ruin of them both?
ذیل میں دانش مندوں کی مزید کہاوتیں قلم بند ہیں۔ عدالت میں جانب داری دکھانا بُری بات ہے۔
These things also belong to the wise. It is not good to have respect of persons in judgment.
جو قصوروار سے کہے، ”تُو بےقصور ہے“ اُس پر قومیں لعنت بھیجیں گی، اُس کی سرزنش اُمّتیں کریں گی۔
He that saith unto the wicked, Thou art righteous; him shall the people curse, nations shall abhor him:
لیکن جو قصوروار کو مجرم ٹھہرائے وہ خوش حال ہو گا، اُسے کثرت کی برکت ملے گی۔
But to them that rebuke him shall be delight, and a good blessing shall come upon them.
سچا جواب دوست کے بوسے کی مانند ہے۔
Every man shall kiss his lips that giveth a right answer.
پہلے باہر کا کام مکمل کر کے اپنے کھیتوں کو تیار کر، پھر ہی اپنا گھر تعمیر کر۔
Prepare thy work without, and make it fit for thyself in the field; and afterwards build thine house.
بلاوجہ اپنے پڑوسی کے خلاف گواہی مت دے۔ یا کیا تُو اپنے ہونٹوں سے دھوکا دینا چاہتا ہے؟
Be not a witness against thy neighbour without cause; and deceive not with thy lips.
مت کہنا، ”جس طرح اُس نے میرے ساتھ کیا اُسی طرح مَیں اُس کے ساتھ کروں گا، مَیں اُس کے ہر فعل کا مناسب جواب دوں گا۔“
Say not, I will do so to him as he hath done to me: I will render to the man according to his work.
ایک دن مَیں سُست اور ناسمجھ آدمی کے کھیت اور انگور کے باغ میں سے گزرا۔
I went by the field of the slothful, and by the vineyard of the man void of understanding;
ہر جگہ کانٹےدار جھاڑیاں پھیلی ہوئی تھیں، خود رَو پودے پوری زمین پر چھا گئے تھے۔ اُس کی چاردیواری بھی گر گئی تھی۔
And, lo, it was all grown over with thorns, and nettles had covered the face thereof, and the stone wall thereof was broken down.
یہ دیکھ کر مَیں نے دل سے دھیان دیا اور سبق سیکھ لیا،
Then I saw, and considered it well: I looked upon it, and received instruction.
اگر تُو کہے، ”مجھے تھوڑی دیر سونے دے، تھوڑی دیر اونگھنے دے، تھوڑی دیر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے دے تاکہ مَیں آرام کر سکوں“
Yet a little sleep, a little slumber, a little folding of the hands to sleep:
تو خبردار، جلد ہی غربت راہزن کی طرح تجھ پر آئے گی، مفلسی ہتھیار سے لیس ڈاکو کی طرح تجھ پر آ پڑے گی۔
So shall thy poverty come as one that travelleth; and thy want as an armed man.