Proverbs 31

ذیل میں مسّا کے بادشاہ لموایل کی کہاوتیں ہیں۔ اُس کی ماں نے اُسے یہ تعلیم دی،
דברי למואל מלך משא אשר יסרתו אמו׃
اے میرے بیٹے، میرے پیٹ کے پھل، جو میری مَنتوں سے پیدا ہوا، مَیں تجھے کیا بتاؤں؟
מה ברי ומה בר בטני ומה בר נדרי׃
اپنی پوری طاقت عورتوں پر ضائع نہ کر، اُن پر جو بادشاہوں کی تباہی کا باعث ہیں۔
אל תתן לנשים חילך ודרכיך למחות מלכין׃
اے لموایل، بادشاہوں کے لئے مَے پینا مناسب نہیں، حکمرانوں کے لئے شراب کی آرزو رکھنا موزوں نہیں۔
אל למלכים למואל אל למלכים שתו יין ולרוזנים או שכר׃
ایسا نہ ہو کہ وہ پی پی کر قوانین بھول جائیں اور تمام مظلوموں کا حق ماریں۔
פן ישתה וישכח מחקק וישנה דין כל בני עני׃
شراب اُنہیں پلا جو تباہ ہونے والے ہیں، مَے اُنہیں پلا جو غم کھاتے ہیں،
תנו שכר לאובד ויין למרי נפש׃
ایسے ہی پی پی کر اپنی غربت اور مصیبت بھول جائیں۔
ישתה וישכח רישו ועמלו לא יזכר עוד׃
اپنا منہ اُن کے لئے کھول جو بول نہیں سکتے، اُن کے حق میں جو ضرورت مند ہیں۔
פתח פיך לאלם אל דין כל בני חלוף׃
اپنا منہ کھول کر انصاف سے عدالت کر اور مصیبت زدہ اور غریبوں کے حقوق محفوظ رکھ۔
פתח פיך שפט צדק ודין עני ואביון׃
سُگھڑ بیوی کون پا سکتا ہے؟ ایسی عورت موتیوں سے کہیں زیادہ بیش قیمت ہے۔
אשת חיל מי ימצא ורחק מפנינים מכרה׃
اُس پر اُس کے شوہر کو پورا اعتماد ہے، اور وہ نفع سے محروم نہیں رہے گا۔
בטח בה לב בעלה ושלל לא יחסר׃
عمر بھر وہ اُسے نقصان نہیں پہنچائے گی بلکہ برکت کا باعث ہو گی۔
גמלתהו טוב ולא רע כל ימי חייה׃
وہ اُون اور سَن چن کر بڑی محنت سے دھاگا بنا لیتی ہے۔
דרשה צמר ופשתים ותעש בחפץ כפיה׃
تجارتی جہازوں کی طرح وہ دُوردراز علاقوں سے اپنی روٹی لے آتی ہے۔
היתה כאניות סוחר ממרחק תביא לחמה׃
وہ پَو پھٹنے سے پہلے ہی جاگ اُٹھتی ہے تاکہ اپنے گھر والوں کے لئے کھانا اور اپنی نوکرانیوں کے لئے اُن کا حصہ تیار کرے۔
ותקם בעוד לילה ותתן טרף לביתה וחק לנערתיה׃
سوچ بچار کے بعد وہ کھیت خرید لیتی، اپنے کمائے ہوئے پیسوں سے انگور کا باغ لگا لیتی ہے۔
זממה שדה ותקחהו מפרי כפיה נטע כרם׃
طاقت سے کمربستہ ہو کر وہ اپنے بازوؤں کو مضبوط کرتی ہے۔
חגרה בעוז מתניה ותאמץ זרעותיה׃
وہ محسوس کرتی ہے، ”میرا کاروبار فائدہ مند ہے،“ اِس لئے اُس کا چراغ رات کے وقت بھی نہیں بجھتا۔
טעמה כי טוב סחרה לא יכבה בליל נרה׃
اُس کے ہاتھ ہر وقت اُون اور کتان کاتنے میں مصروف رہتے ہیں۔
ידיה שלחה בכישור וכפיה תמכו פלך׃
وہ اپنی مٹھی مصیبت زدوں اور غریبوں کے لئے کھول کر اُن کی مدد کرتی ہے۔
כפה פרשה לעני וידיה שלחה לאביון׃
جب برف پڑے تو اُسے گھر والوں کے بارے میں کوئی ڈر نہیں، کیونکہ سب گرم گرم کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔
לא תירא לביתה משלג כי כל ביתה לבש שנים׃
اپنے بستر کے لئے وہ اچھے کمبل بنا لیتی، اور خود وہ باریک کتان اور ارغوانی رنگ کے لباس پہنے پھرتی ہے۔
מרבדים עשתה לה שש וארגמן לבושה׃
شہر کے دروازے میں بیٹھے ملک کے بزرگ اُس کے شوہر سے خوب واقف ہیں، اور جب کبھی کوئی فیصلہ کرنا ہو تو وہ بھی شوریٰ میں شریک ہوتا ہے۔
נודע בשערים בעלה בשבתו עם זקני ארץ׃
بیوی کپڑوں کی سلائی کر کے اُنہیں فروخت کرتی ہے، سوداگر اُس کے کمربند خرید لیتے ہیں۔
סדין עשתה ותמכר וחגור נתנה לכנעני׃
وہ طاقت اور وقار سے ملبّس رہتی اور ہنس کر آنے والے دنوں کا سامنا کرتی ہے۔
עז והדר לבושה ותשחק ליום אחרון׃
وہ حکمت سے بات کرتی، اور اُس کی زبان پر شفیق تعلیم رہتی ہے۔
פיה פתחה בחכמה ותורת חסד על לשונה׃
وہ سُستی کی روٹی نہیں کھاتی بلکہ اپنے گھر میں ہر معاملے کی دیکھ بھال کرتی ہے۔
צופיה הליכות ביתה ולחם עצלות לא תאכל׃
اُس کے بیٹے کھڑے ہو کر اُسے مبارک کہتے ہیں، اُس کا شوہر بھی اُس کی تعریف کر کے کہتا ہے،
קמו בניה ויאשרוה בעלה ויהללה׃
”بہت سی عورتیں سُگھڑ ثابت ہوئی ہیں، لیکن تُو اُن سب پر سبقت رکھتی ہے!“
רבות בנות עשו חיל ואת עלית על כלנה׃
دل فریبی، دھوکا اور حُسن پل بھر کا ہے، لیکن جو عورت اللہ کا خوف مانے وہ قابلِ تعریف ہے۔
שקר החן והבל היפי אשה יראת יהוה היא תתהלל׃
اُسے اُس کی محنت کا اجر دو! شہر کے دروازوں میں اُس کے کام اُس کی ستائش کریں!
תנו לה מפרי ידיה ויהללוה בשערים מעשיה׃