Job 13

یہ سب کچھ مَیں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، اپنے کانوں سے سن کر سمجھ لیا ہے۔
הן כל ראתה עיני שמעה אזני ותבן לה׃
علم کے لحاظ سے مَیں تمہارے برابر ہوں۔ اِس ناتے سے مَیں تم سے کم نہیں ہوں۔
כדעתכם ידעתי גם אני לא נפל אנכי מכם׃
لیکن مَیں قادرِ مطلق سے ہی بات کرنا چاہتا ہوں، اللہ کے ساتھ ہی مباحثہ کرنے کی آرزو رکھتا ہوں۔
אולם אני אל שדי אדבר והוכח אל אל אחפץ׃
جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تم سب فریب دہ لیپ لگانے والے اور بےکار ڈاکٹر ہو۔
ואולם אתם טפלי שקר רפאי אלל כלכם׃
کاش تم سراسر خاموش رہتے! ایسا کرنے سے تمہاری حکمت کہیں زیادہ ظاہر ہوتی۔
מי יתן החרש תחרישון ותהי לכם לחכמה׃
مباحثے میں ذرا میرا موقف سنو، عدالت میں میرے بیانات پر غور کرو!
שמעו נא תוכחתי ורבות שפתי הקשיבו׃
کیا تم اللہ کی خاطر کج رَو باتیں پیش کرتے ہو، کیا اُسی کی خاطر جھوٹ بولتے ہو؟
הלאל תדברו עולה ולו תדברו רמיה׃
کیا تم اُس کی جانب داری کرنا چاہتے ہو، اللہ کے حق میں لڑنا چاہتے ہو؟
הפניו תשאון אם לאל תריבון׃
سوچ لو، اگر وہ تمہاری جانچ کرے تو کیا تمہاری بات بنے گی؟ کیا تم اُسے یوں دھوکا دے سکتے ہو جس طرح انسان کو دھوکا دیا جاتا ہے؟
הטוב כי יחקר אתכם אם כהתל באנוש תהתלו בו׃
اگر تم خفیہ طور پر بھی جانب داری دکھاؤ تو وہ تمہیں ضرور سخت سزا دے گا۔
הוכח יוכיח אתכם אם בסתר פנים תשאון׃
کیا اُس کا رُعب تمہیں خوف زدہ نہیں کرے گا؟ کیا تم اُس سے سخت دہشت نہیں کھاؤ گے؟
הלא שאתו תבעת אתכם ופחדו יפל עליכם׃
پھر جن کہاوتوں کی یاد تم دلاتے رہتے ہو وہ راکھ کی امثال ثابت ہوں گی، پتا چلے گا کہ تمہاری باتیں مٹی کے الفاظ ہیں۔
זכרניכם משלי אפר לגבי חמר גביכם׃
خاموش ہو کر مجھ سے باز آؤ! جو کچھ بھی میرے ساتھ ہو جائے، مَیں بات کرنا چاہتا ہوں۔
החרישו ממני ואדברה אני ויעבר עלי מה׃
مَیں اپنے آپ کو خطرے میں ڈالنے کے لئے تیار ہوں، مَیں اپنی جان پر کھیلوں گا۔
על מה אשא בשרי בשני ונפשי אשים בכפי׃
شاید وہ مجھے مار ڈالے۔ کوئی بات نہیں، کیونکہ میری اُمید جاتی رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو مَیں اُسی کے سامنے اپنی راہوں کا دفاع کروں گا۔
הן יקטלני לא איחל אך דרכי אל פניו אוכיח׃
اور اِس میں مَیں پناہ لیتا ہوں کہ بےدین اُس کے حضور آنے کی جرٲت نہیں کرتا۔
גם הוא לי לישועה כי לא לפניו חנף יבוא׃
دھیان سے میرے الفاظ سنو، اپنے کان میرے بیانات پر دھرو۔
שמעו שמוע מלתי ואחותי באזניכם׃
تمہیں پتا چلے گا کہ مَیں نے احتیاط اور ترتیب سے اپنا معاملہ تیار کیا ہے۔ مجھے صاف معلوم ہے کہ مَیں حق پر ہوں!
הנה נא ערכתי משפט ידעתי כי אני אצדק׃
اگر کوئی مجھے مجرم ثابت کر سکے تو مَیں چپ ہو جاؤں گا، دم چھوڑنے تک خاموش رہوں گا۔
מי הוא יריב עמדי כי עתה אחריש ואגוע׃
اے اللہ، میری صرف دو درخواستیں منظور کر تاکہ مجھے تجھ سے چھپ جانے کی ضرورت نہ ہو۔
אך שתים אל תעש עמדי אז מפניך לא אסתר׃
پہلے، اپنا ہاتھ مجھ سے دُور کر تاکہ تیرا خوف مجھے دہشت زدہ نہ کرے۔
כפך מעלי הרחק ואמתך אל תבעתני׃
دوسرے، اِس کے بعد مجھے بُلا تاکہ مَیں جواب دوں، یا مجھے پہلے بولنے دے اور تُو ہی اِس کا جواب دے۔
וקרא ואנכי אענה או אדבר והשיבני׃
مجھ سے کتنے گناہ اور غلطیاں ہوئی ہیں؟ مجھ پر میرا جرم اور میرا گناہ ظاہر کر!
כמה לי עונות וחטאות פשעי וחטאתי הדיעני׃
تُو اپنا چہرہ مجھ سے چھپائے کیوں رکھتا ہے؟ تُو مجھے کیوں اپنا دشمن سمجھتا ہے؟
למה פניך תסתיר ותחשבני לאויב לך׃
کیا تُو ہَوا کے جھونکوں کے اُڑائے ہوئے پتے کو دہشت کھلانا چاہتا، خشک بھوسے کا تعاقب کرنا چاہتا ہے؟
העלה נדף תערוץ ואת קש יבש תרדף׃
یہ تیرا ہی فیصلہ ہے کہ مَیں تلخ تجربوں سے گزروں، تیری ہی مرضی ہے کہ مَیں اپنی جوانی کے گناہوں کی سزا پاؤں۔
כי תכתב עלי מררות ותורישני עונות נעורי׃
تُو میرے پاؤں کو کاٹھ میں ٹھونک کر میری تمام راہوں کی پہرہ داری کرتا ہے۔ تُو میرے ہر ایک نقشِ قدم پر دھیان دیتا ہے،
ותשם בסד רגלי ותשמור כל ארחותי על שרשי רגלי תתחקה׃
گو مَیں مَے کی گھسی پھٹی مشک اور کیڑوں کا خراب کیا ہوا لباس ہوں۔
והוא כרקב יבלה כבגד אכלו עש׃