Luke 3

پھر روم کے شہنشاہ تبریُس کی حکومت کا پندرھواں سال آ گیا۔ اُس وقت پنطیُس پیلاطس صوبہ یہودیہ کا گورنر تھا، ہیرودیس انتپاس گلیل کا حاکم تھا، اُس کا بھائی فلپّس اتوریہ اور ترخونیتس کے علاقے کا، جبکہ لسانیاس ابلینے کا۔
Petnaeste godine vladanja cara Tiberija, dok je upravitelj Judeje bio Poncije Pilat, tetrarh Galileje Herod, a njegov brat Filip tetrarh Itureje i zemlje trahonitidske, i Lizanije tetrarh Abilene,
حنّا اور کائفا دونوں امامِ اعظم تھے۔ اُن دنوں میں اللہ یحییٰ بن زکریاہ سے ہم کلام ہوا جب وہ ریگستان میں تھا۔
za velikog svećenika Ane i Kajfe, dođe riječ Božja Ivanu, sinu Zaharijinu, u pustinji.
پھر وہ دریائے یردن کے پورے علاقے میں سے گزرا۔ ہر جگہ اُس نے اعلان کیا کہ توبہ کر کے بپتسمہ لو تاکہ تمہیں اپنے گناہوں کی معافی مل جائے۔
On obiđe svu okolicu jordansku propovijedajući obraćeničko krštenje na otpuštenje grijeha
یوں یسعیاہ نبی کے الفاظ پورے ہوئے جو اُس کی کتاب میں درج ہیں: ’ریگستان میں ایک آواز پکار رہی ہے، رب کی راہ تیار کرو! اُس کے راستے سیدھے بناؤ۔
kao što je pisano u Knjizi besjeda Izaije proroka: Glas viče u pustinji: Pripravite put Gospodinu, poravnite mu staze!
لازم ہے کہ ہر وادی بھر دی جائے، ضروری ہے کہ ہر پہاڑ اور بلند جگہ میدان بن جائے۔ جو ٹیڑھا ہے اُسے سیدھا کیا جائے، جو ناہموار ہے اُسے ہموار کیا جائے۔
Svaka dolina neka se ispuni, svaka gora i brežuljak neka se slegne! Što je krivudavo, neka se izravna, a hrapavi putovi neka se izglade!
اور تمام انسان اللہ کی نجات دیکھیں گے۔‘
I svako će tijelo vidjeti spasenje Božje.
جب بہت سے لوگ یحییٰ کے پاس آئے تاکہ اُس سے بپتسمہ لیں تو اُس نے اُن سے کہا، ”اے زہریلے سانپ کے بچو! کس نے تم کو آنے والے غضب سے بچنے کی ہدایت کی؟
Govoraše dakle mnoštvu koje je dolazilo da se krsti: "Leglo gujinje! Tko vas samo upozori da bježite od skore srdžbe?
اپنی زندگی سے ظاہر کرو کہ تم نے واقعی توبہ کی ہے۔ یہ خیال مت کرو کہ ہم تو بچ جائیں گے کیونکہ ابراہیم ہمارا باپ ہے۔ مَیں تم کو بتاتا ہوں کہ اللہ اِن پتھروں سے بھی ابراہیم کے لئے اولاد پیدا کر سکتا ہے۔
Donosite dakle plodove dostojne obraćenja. I nemojte početi u sebi govoriti: 'Imamo oca Abrahama!' Jer, kažem vam: Bog iz ovog kamenja može podići djecu Abrahamovu.
اب تو عدالت کی کلہاڑی درختوں کی جڑوں پر رکھی ہوئی ہے۔ ہر درخت جو اچھا پھل نہ لائے کاٹا اور آگ میں جھونکا جائے گا۔“
Već je sjekira položena na korijen stablima: svako dakle stablo koje ne donosi dobra roda siječe se i u oganj baca."
لوگوں نے اُس سے پوچھا، ”پھر ہم کیا کریں؟“
Pitalo ga mnoštvo: "Što nam je dakle činiti?"
اُس نے جواب دیا، ”جس کے پاس دو کُرتے ہیں وہ ایک اُس کو دے دے جس کے پاس کچھ نہ ہو۔ اور جس کے پاس کھانا ہے وہ اُسے کھلا دے جس کے پاس کچھ نہ ہو۔“
On im odgovaraše: "Tko ima dvije haljine, neka podijeli s onim koji nema. U koga ima hrane, neka učini isto tako."
ٹیکس لینے والے بھی بپتسمہ لینے کے لئے آئے تو اُنہوں نے پوچھا، ”اُستاد، ہم کیا کریں؟“
Dođoše krstiti se i carinici pa ga pitahu: "Učitelju, što nam je činiti?"
اُس نے جواب دیا، ”صرف اُتنے ٹیکس لینا جتنے حکومت نے مقرر کئے ہیں۔“
Reče im: "Ne utjerujte više nego što vam je određeno."
کچھ فوجیوں نے پوچھا، ”ہمیں کیا کرنا چاہئے؟“ اُس نے جواب دیا، ”کسی سے جبراً یا غلط الزام لگا کر پیسے نہ لینا بلکہ اپنی جائز آمدنی پر اکتفا کرنا۔“
Pitahu ga i vojnici: "A nama, što je nama činiti?" I reče im: "Nikome ne činite nasilja, nikoga krivo ne prijavljujte i budite zadovoljni svojom plaćom."
لوگوں کی توقعات بہت بڑھ گئیں۔ وہ اپنے دلوں میں سوچنے لگے کہ کیا یہ مسیح تو نہیں ہے؟
Narod bijaše u iščekivanju i svi se u srcu pitahu o Ivanu nije li on možda Krist.
اِس پر یحییٰ اُن سب سے مخاطب ہو کر کہنے لگا، ”مَیں تو تمہیں پانی سے بپتسمہ دیتا ہوں، لیکن ایک آنے والا ہے جو مجھ سے بڑا ہے۔ مَیں اُس کے جوتوں کے تسمے کھولنے کے بھی لائق نہیں۔ وہ تمہیں روح القدس اور آگ سے بپتسمہ دے گا۔
Zato im Ivan svima reče: "Ja vas, istina, vodom krstim. Ali dolazi jači od mene. Ja nisam dostojan odriješiti mu remenje na obući. On će vas krstiti Duhom Svetim i ognjem.
وہ ہاتھ میں چھاج پکڑے ہوئے اناج کو بھوسے سے الگ کرنے کے لئے تیار کھڑا ہے۔ وہ گاہنے کی جگہ کو بالکل صاف کر کے اناج کو اپنے گودام میں جمع کرے گا۔ لیکن بھوسے کو وہ ایسی آگ میں جھونکے گا جو بجھنے کی نہیں۔“
U ruci mu vijača da pročisti gumno svoje i sabere žito u žitnicu svoju, a pljevu će spaliti ognjem neugasivim."
اِس قسم کی بہت سی اَور باتوں سے اُس نے قوم کو نصیحت کی اور اُسے اللہ کی خوش خبری سنائی۔
I mnogim je drugim pobudama Ivan narodu navješćivao evanđelje.
لیکن ایک دن یوں ہوا کہ یحییٰ نے گلیل کے حاکم ہیرودیس انتپاس کو ڈانٹا۔ وجہ یہ تھی کہ ہیرودیس نے اپنے بھائی کی بیوی ہیرودیاس سے شادی کر لی تھی اور اِس کے علاوہ اَور بہت سے غلط کام کئے تھے۔
A Heroda je tetrarha Ivan prekorio zbog Herodijade, žene njegova brata i zbog svih njegovih zlodjela.
یہ ملامت سن کر ہیرودیس نے اپنے غلط کاموں میں اَور اضافہ یہ کیا کہ یحییٰ کو جیل میں ڈال دیا۔
Svemu tome nadoda Herod još i ovo: zatvori Ivana u tamnicu.
ایک دن جب بہت سے لوگوں کو بپتسمہ دیا جا رہا تھا تو عیسیٰ نے بھی بپتسمہ لیا۔ جب وہ دعا کر رہا تھا تو آسمان کھل گیا
Kad se krstio sav narod, krstio se i Isus. I dok se molio, rastvori se nebo,
اور روح القدس جسمانی صورت میں کبوتر کی طرح اُس پر اُتر آیا۔ ساتھ ساتھ آسمان سے ایک آواز سنائی دی، ”تُو میرا پیارا فرزند ہے، تجھ سے مَیں خوش ہوں۔“
siđe na nj Duh Sveti u tjelesnom obličju, poput goluba, a glas se s neba zaori: "Ti si Sin moj, Ljubljeni! U tebi mi sva milina!"
عیسیٰ تقریباً تیس سال کا تھا جب اُس نے خدمت شروع کی۔ اُسے یوسف کا بیٹا سمجھا جاتا تھا۔ اُس کا نسب نامہ یہ ہے: یوسف بن عیلی
Kad je Isus nastupio, bilo mu je oko trideset godina. Bijaše - kako se smatralo - sin Josipov, Elijev,
بن متات بن لاوی بن ملکی بن ینّا بن یوسف
Matatov, Levijev, Malkijev, Janajev, Josipov.
بن متِتیاہ بن عاموس بن ناحوم بن اسلیاہ بن نوگہ
Matatijin, Amosov, Naumov, Heslijev, Nagajev,
بن ماعت بن متِتیاہ بن شمعی بن یوسیخ بن یوداہ
Mahatov, Matatijin, Šimijev, Josehov, Jodin,
بن یوحناہ بن ریسا بن زرُبابل بن سیالتی ایل بن نیری
Johananov, Resin, Zerubabelov, Šealtielov, Nerijev,
بن ملکی بن ادّی بن قوسام بن اِلمودام بن عیر
Malkijev, Adijev, Kosamov, Elmadamov, Erov,
بن یشوع بن اِلی عزر بن یوریم بن متات بن لاوی
Jošuin, Eliezerov, Jorimov, Matatov, Levijev,
بن شمعون بن یہوداہ بن یوسف بن یونام بن اِلیاقیم
Šimunov, Judin, Josipov, Jonamov, Elijakimov,
بن ملیاہ بن مِنّاہ بن متّتاہ بن ناتن بن داؤد
Melejin, Menin, Matatin, Natanov, Davidov,
بن یسّی بن عوبید بن بوعز بن سلمون بن نحسون
Jišajev, Obedov, Boazov, Salin, Nahšonov,
بن عمی نداب بن ادمین بن ارنی بن حصرون بن فارص بن یہوداہ
Aminadabov, Adminov, Arnijev, Hesronov, Peresov, Judin,
بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم بن تارح بن نحور
Jakovljev, Izakov, Abrahamov, Terahov, Nahorov,
بن سروج بن رعو بن فلج بن عِبر بن سلح
Serugov, Reuov, Pelegov, Eberov, Šelahov,
بن قینان بن ارفکسد بن سِم بن نوح بن لمک
Kenanov, Arpakšadov, Šemov, Noin, Lamekov,
بن متوسلح بن حنوک بن یارد بن مہلل ایل بن قینان
Metušalahov, Henokov, Jeredov, Mahalalelov, Kenanov,
بن انوس بن سیت بن آدم۔ آدم کو اللہ نے پیدا کیا تھا۔
Enošev, Šetov, Adamov, Božji.