Job 40

ויען יהוה את איוב ויאמר׃
رب نے ایوب سے پوچھا،
הרב עם שדי יסור מוכיח אלוה יעננה׃
”کیا ملامت کرنے والا عدالت میں قادرِ مطلق سے جھگڑنا چاہتا ہے؟ اللہ کی سرزنش کرنے والا اُسے جواب دے!“
ויען איוב את יהוה ויאמר׃
تب ایوب نے جواب دے کر رب سے کہا،
הן קלתי מה אשיבך ידי שמתי למו פי׃
”مَیں تو نالائق ہوں، مَیں کس طرح تجھے جواب دوں؟ مَیں اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش رہوں گا۔
אחת דברתי ולא אענה ושתים ולא אוסיף׃
ایک بار مَیں نے بات کی اور اِس کے بعد مزید ایک دفعہ، لیکن اب سے مَیں جواب میں کچھ نہیں کہوں گا۔“
ויען יהוה את איוב מן סערה ויאמר׃
تب اللہ طوفان میں سے ایوب سے ہم کلام ہوا،
אזר נא כגבר חלציך אשאלך והודיעני׃
”مرد کی طرح کمربستہ ہو جا! مَیں تجھ سے سوال کروں اور تُو مجھے تعلیم دے۔
האף תפר משפטי תרשיעני למען תצדק׃
کیا تُو واقعی میرا انصاف منسوخ کر کے مجھے مجرم ٹھہرانا چاہتا ہے تاکہ خود راست باز ٹھہرے؟
ואם זרוע כאל לך ובקול כמהו תרעם׃
کیا تیرا بازو اللہ کے بازو جیسا زورآور ہے؟ کیا تیری آواز اُس کی آواز کی طرح کڑکتی ہے۔
עדה נא גאון וגבה והוד והדר תלבש׃
آ، اپنے آپ کو شان و شوکت سے آراستہ کر، عزت و جلال سے ملبّس ہو جا!
הפץ עברות אפך וראה כל גאה והשפילהו׃
بیک وقت اپنا شدید قہر مختلف جگہوں پر نازل کر، ہر مغرور کو اپنا نشانہ بنا کر اُسے خاک میں ملا دے۔
ראה כל גאה הכניעהו והדך רשעים תחתם׃
ہر متکبر پر غور کر کے اُسے پست کر۔ جہاں بھی بےدین ہو وہیں اُسے کچل دے۔
טמנם בעפר יחד פניהם חבש בטמון׃
اُن سب کو مٹی میں چھپا دے، اُنہیں رسّوں میں جکڑ کر کسی خفیہ جگہ گرفتار کر۔
וגם אני אודך כי תושע לך ימינך׃
تب ہی مَیں تیری تعریف کر کے مان جاؤں گا کہ تیرا دہنا ہاتھ تجھے نجات دے سکتا ہے۔
הנה נא בהמות אשר עשיתי עמך חציר כבקר יאכל׃
بہیموت پر غور کر جسے مَیں نے تجھے خلق کرتے وقت بنایا اور جو بَیل کی طرح گھاس کھاتا ہے۔
הנה נא כחו במתניו ואנו בשרירי בטנו׃
اُس کی کمر میں کتنی طاقت، اُس کے پیٹ کے پٹھوں میں کتنی قوت ہے۔
יחפץ זנבו כמו ארז גידי פחדו ישרגו׃
وہ اپنی دُم کو دیودار کے درخت کی طرح لٹکنے دیتا ہے، اُس کی رانوں کی نسیں مضبوطی سے ایک دوسری سے جُڑی ہوئی ہیں۔
עצמיו אפיקי נחושה גרמיו כמטיל ברזל׃
اُس کی ہڈیاں پیتل کے سے پائپ، لوہے کے سے سریئے ہیں۔
הוא ראשית דרכי אל העשו יגש חרבו׃
وہ اللہ کے کاموں میں سے اوّل ہے، اُس کے خالق ہی نے اُسے اُس کی تلوار دی۔
כי בול הרים ישאו לו וכל חית השדה ישחקו שם׃
پہاڑیاں اُسے اپنی پیداوار پیش کرتی، کھلے میدان کے تمام جانور وہاں کھیلتے کودتے ہیں۔
תחת צאלים ישכב בסתר קנה ובצה׃
وہ کانٹےدار جھاڑیوں کے نیچے آرام کرتا، سرکنڈوں اور دلدل میں چھپا رہتا ہے۔
יסכהו צאלים צללו יסבוהו ערבי נחל׃
خاردار جھاڑیاں اُس پر سایہ ڈالتی اور ندی کے سفیدہ کے درخت اُسے گھیرے رکھتے ہیں۔
הן יעשק נהר לא יחפוז יבטח כי יגיח ירדן אל פיהו׃
جب دریا سیلاب کی صورت اختیار کرے تو وہ نہیں بھاگتا۔ گو دریائے یردن اُس کے منہ پر پھوٹ پڑے توبھی وہ اپنے آپ کو محفوظ سمجھتا ہے۔
בעיניו יקחנו במוקשים ינקב אף׃
کیا کوئی اُس کی آنکھوں میں اُنگلیاں ڈال کر اُسے پکڑ سکتا ہے؟ اگر اُسے پھندے میں پکڑا بھی جائے تو کیا کوئی اُس کی ناک کو چھید سکتا ہے؟ ہرگز نہیں!