Proverbs 23

כי תשב ללחום את מושל בין תבין את אשר לפניך׃
اگر تُو کسی حکمران کے کھانے میں شریک ہو جائے تو خوب دھیان دے کہ تُو کس کے حضور ہے۔
ושמת שכין בלעך אם בעל נפש אתה׃
اگر تُو پیٹو ہو تو اپنے گلے پر چھری رکھ۔
אל תתאו למטעמותיו והוא לחם כזבים׃
اُس کی عمدہ چیزوں کا لالچ مت کر، کیونکہ یہ کھانا فریب دہ ہے۔
אל תיגע להעשיר מבינתך חדל׃
اپنی پوری طاقت امیر بننے میں صَرف نہ کر، اپنی حکمت ایسی کوششوں سے ضائع مت کر۔
התעוף עיניך בו ואיננו כי עשה יעשה לו כנפים כנשר ועיף השמים׃
ایک نظر دولت پر ڈال تو وہ اوجھل ہو جاتی ہے، اور پَر لگا کر عقاب کی طرح آسمان کی طرف اُڑ جاتی ہے۔
אל תלחם את לחם רע עין ואל תתאו למטעמתיו׃
جلنے والے کی روٹی مت کھا، اُس کے لذیذ کھانوں کا لالچ نہ کر۔
כי כמו שער בנפשו כן הוא אכל ושתה יאמר לך ולבו בל עמך׃
کیونکہ یہ گلے میں بال کی طرح ہو گا۔ وہ تجھ سے کہے گا، ”کھاؤ، پیؤ!“ لیکن اُس کا دل تیرے ساتھ نہیں ہے۔
פתך אכלת תקיאנה ושחת דבריך הנעימים׃
جو لقمہ تُو نے کھا لیا اُس سے تجھے قَے آئے گی، اور تیری اُس سے دوستانہ باتیں ضائع ہو جائیں گی۔
באזני כסיל אל תדבר כי יבוז לשכל מליך׃
احمق سے بات نہ کر، کیونکہ وہ تیری دانش مند باتیں حقیر جانے گا۔
אל תסג גבול עולם ובשדי יתומים אל תבא׃
زمین کی جو حدود قدیم زمانے میں مقرر ہوئیں اُنہیں آگے پیچھے مت کرنا، اور یتیموں کے کھیتوں پر قبضہ نہ کر۔
כי גאלם חזק הוא יריב את ריבם אתך׃
کیونکہ اُن کا چھڑانے والا قوی ہے، وہ اُن کے حق میں خود تیرے خلاف لڑے گا۔
הביאה למוסר לבך ואזנך לאמרי דעת׃
اپنا دل تربیت کے حوالے کر اور اپنے کان علم کی باتوں پر لگا۔
אל תמנע מנער מוסר כי תכנו בשבט לא ימות׃
بچے کو تربیت سے محروم نہ رکھ، چھڑی سے اُسے سزا دینے سے وہ نہیں مرے گا۔
אתה בשבט תכנו ונפשו משאול תציל׃
چھڑی سے اُسے سزا دے تو اُس کی جان موت سے چھوٹ جائے گی۔
בני אם חכם לבך ישמח לבי גם אני׃
میرے بیٹے، اگر تیرا دل دانش مند ہو تو میرا دل بھی خوش ہو گا۔
ותעלזנה כליותי בדבר שפתיך מישרים׃
مَیں اندر ہی اندر خوشی مناؤں گا جب تیرے ہونٹ دیانت دار باتیں کریں گے۔
אל יקנא לבך בחטאים כי אם ביראת יהוה כל היום׃
تیرا دل گناہ گاروں کو دیکھ کر کُڑھتا نہ رہے بلکہ پورے دن رب کا خوف رکھنے میں سرگرم رہے۔
כי אם יש אחרית ותקותך לא תכרת׃
کیونکہ تیری اُمید جاتی نہیں رہے گی بلکہ تیرا مستقبل یقیناً اچھا ہو گا۔
שמע אתה בני וחכם ואשר בדרך לבך׃
میرے بیٹے، سن کر دانش مند ہو جا اور صحیح راہ پر اپنے دل کی راہنمائی کر۔
אל תהי בסבאי יין בזללי בשר למו׃
شرابی اور پیٹو سے دریغ کر،
כי סבא וזולל יורש וקרעים תלביש נומה׃
کیونکہ شرابی اور پیٹو غریب ہو جائیں گے، اور کاہلی اُنہیں چیتھڑے پہنائے گی۔
שמע לאביך זה ילדך ואל תבוז כי זקנה אמך׃
اپنے باپ کی سن جس نے تجھے پیدا کیا، اور اپنی ماں کو حقیر نہ جان جب بوڑھی ہو جائے۔
אמת קנה ואל תמכר חכמה ומוסר ובינה׃
سچائی خرید لے اور کبھی فروخت نہ کر، اُس میں شامل حکمت، تربیت اور سمجھ اپنا لے۔
גול יגול אבי צדיק יולד חכם וישמח בו׃
راست باز کا باپ بڑی خوشی مناتا ہے، اور دانش مند بیٹے کا والد اُس سے لطف اندوز ہوتا ہے۔
ישמח אביך ואמך ותגל יולדתך׃
چنانچہ اپنے ماں باپ کے لئے خوشی کا باعث ہو، ایسی زندگی گزار کہ تیری ماں جشن منا سکے۔
תנה בני לבך לי ועיניך דרכי תרצנה׃
میرے بیٹے، اپنا دل میرے حوالے کر، تیری آنکھیں میری راہیں پسند کریں۔
כי שוחה עמקה זונה ובאר צרה נכריה׃
کیونکہ کسبی گہرا گڑھا اور زناکار عورت تنگ کنواں ہے،
אף היא כחתף תארב ובוגדים באדם תוסף׃
ڈاکو کی طرح وہ تاک لگائے بیٹھ کر مردوں میں بےوفاؤں کا اضافہ کرتی ہے۔
למי אוי למי אבוי למי מדונים למי שיח למי פצעים חנם למי חכללות עינים׃
کون آہیں بھرتا ہے؟ کون ہائے ہائے کرتا اور لڑائی جھگڑے میں ملوث رہتا ہے؟ کس کو بلاوجہ چوٹیں لگتی، کس کی آنکھیں دُھندلی سی رہتی ہیں؟
למאחרים על היין לבאים לחקר ממסך׃
وہ جو رات گئے تک مَے پینے اور مسالے دار مَے سے مزہ لینے میں مصروف رہتا ہے۔
אל תרא יין כי יתאדם כי יתן בכיס עינו יתהלך במישרים׃
مَے کو تکتا نہ رہ، خواہ اُس کا سرخ رنگ کتنی خوب صورتی سے پیالے میں کیوں نہ چمکے، خواہ اُسے بڑے مزے سے کیوں نہ پیا جائے۔
אחריתו כנחש ישך וכצפעני יפרש׃
انجام کار وہ تجھے سانپ کی طرح کاٹے گی، ناگ کی طرح ڈسے گی۔
עיניך יראו זרות ולבך ידבר תהפכות׃
تیری آنکھیں عجیب و غریب منظر دیکھیں گی اور تیرا دل بےتُکی باتیں ہکلائے گا۔
והיית כשכב בלב ים וכשכב בראש חבל׃
تُو سمندر کے بیچ میں لیٹنے والے کی مانند ہو گا، اُس جیسا جو مستول پر چڑھ کر لیٹ گیا ہو۔
הכוני בל חליתי הלמוני בל ידעתי מתי אקיץ אוסיף אבקשנו עוד׃
تُو کہے گا، ”میری پٹائی ہوئی لیکن درد محسوس نہ ہوا، مجھے مارا گیا لیکن معلوم نہ ہوا۔ مَیں کب جاگ اُٹھوں گا تاکہ دوبارہ شراب کی طرف رُخ کر سکوں؟“