Genesis 10

یہ نوح کے بیٹوں سِم، حام اور یافت کا نسب نامہ ہے۔ اُن کے بیٹے سیلاب کے بعد پیدا ہوئے۔
ואלה תולדת בני נח שם חם ויפת ויולדו להם בנים אחר המבול׃
یافت کے بیٹے جُمر، ماجوج، مادی، یاوان، تُوبل، مسک اور تیراس تھے۔
בני יפת גמר ומגוג ומדי ויון ותבל ומשך ותירס׃
جُمرکے بیٹے اشکناز، ریفت اور تُجرمہ تھے۔
ובני גמר אשכנז וריפת ותגרמה׃
یاوان کے بیٹے اِلیسہ اور ترسیس تھے۔ کِتّی اور دودانی بھی اُس کی اولاد ہیں۔
ובני יון אלישה ותרשיש כתים ודדנים׃
وہ اُن قوموں کے آبا و اجداد ہیں جو ساحلی علاقوں اور جزیروں میں پھیل گئیں۔ یہ یافت کی اولاد ہیں جو اپنے اپنے قبیلے اور ملک میں رہتے ہوئے اپنی اپنی زبان بولتے ہیں۔
מאלה נפרדו איי הגוים בארצתם איש ללשנו למשפחתם בגויהם׃
حام کے بیٹے کوش، مصر، فوط اور کنعان تھے۔
ובני חם כוש ומצרים ופוט וכנען׃
کوش کے بیٹے سِبا، حویلہ، سبتہ، رعمہ اور سبتکہ تھے۔ رعمہ کے بیٹے سبا اور ددان تھے۔
ובני כוש סבא וחוילה וסבתה ורעמה וסבתכא ובני רעמה שבא ודדן׃
کوش کا ایک اَور بیٹا بنام نمرود تھا۔ وہ دنیا میں پہلا زبردست حاکم تھا۔
וכוש ילד את נמרד הוא החל להיות גבר בארץ׃
رب کے نزدیک وہ زبردست شکاری تھا۔ اِس لئے آج بھی کسی اچھے شکاری کے بارے میں کہا جاتا ہے، ”وہ نمرود کی مانند ہے جو رب کے نزدیک زبردست شکاری تھا۔“
הוא היה גבר ציד לפני יהוה על כן יאמר כנמרד גבור ציד לפני יהוה׃
اُس کی سلطنت کے پہلے مرکز ملکِ سِنعار میں بابل، ارک، اکاد اور کلنہ کے شہر تھے۔
ותהי ראשית ממלכתו בבל וארך ואכד וכלנה בארץ שנער׃
اُس ملک سے نکل کر وہ اسور چلا گیا جہاں اُس نے نینوہ، رحوبوت عیر، کلح
מן הארץ ההוא יצא אשור ויבן את נינוה ואת רחבת עיר ואת כלח׃
اور رسن کے شہر تعمیر کئے۔ بڑا شہر رسن نینوہ اور کلح کے درمیان واقع ہے۔
ואת רסן בין נינוה ובין כלח הוא העיר הגדלה׃
مصر اِن قوموں کا باپ تھا: لودی، عنامی، لِہابی، نفتوحی،
ומצרים ילד את לודים ואת ענמים ואת להבים ואת נפתחים׃
فتروسی، کسلوحی (جن سے فلستی نکلے) اور کفتوری۔
ואת פתרסים ואת כסלחים אשר יצאו משם פלשתים ואת כפתרים׃
کنعان کا پہلوٹھا صیدا تھا۔ کنعان ذیل کی قوموں کا باپ بھی تھا: حِتّی
וכנען ילד את צידן בכרו ואת חת׃
یبوسی، اموری، جرجاسی،
ואת היבוסי ואת האמרי ואת הגרגשי׃
حِوّی، عرقی، سینی،
ואת החוי ואת הערקי ואת הסיני׃
اروادی، صماری اور حماتی۔ بعد میں کنعانی قبیلے اِتنے پھیل گئے
ואת הארודי ואת הצמרי ואת החמתי ואחר נפצו משפחות הכנעני׃
کہ اُن کی حدود شمال میں صیدا سے جنوب کی طرف جرار سے ہو کر غزہ تک اور وہاں سے مشرق کی طرف سدوم، عمورہ، ادمہ اور ضبوئیم سے ہو کر لَسَع تک تھیں۔
ויהי גבול הכנעני מצידן באכה גררה עד עזה באכה סדמה ועמרה ואדמה וצבים עד לשע׃
یہ سب حام کی اولاد ہیں، جو اُن کے اپنے اپنے قبیلے، اپنی اپنی زبان، اپنے اپنے ملک اور اپنی اپنی قوم کے مطابق درج ہیں۔
אלה בני חם למשפחתם ללשנתם בארצתם בגויהם׃
سِم یافت کا بڑا بھائی تھا۔ اُس کے بھی بیٹے پیدا ہوئے۔ سِم تمام بنی عِبر کا باپ ہے۔
ולשם ילד גם הוא אבי כל בני עבר אחי יפת הגדול׃
سِم کے بیٹے عیلام، اسور، ارفکسد، لُود اور اَرام تھے۔
בני שם עילם ואשור וארפכשד ולוד וארם׃
اَرام کے بیٹے عُوض، حول، جتر اور مس تھے۔
ובני ארם עוץ וחול וגתר ומש׃
ارفکسد کا بیٹا سلح اور سلح کا بیٹا عِبر تھا۔
וארפכשד ילד את שלח ושלח ילד את עבר׃
عِبر کے ہاں دو بیٹے پیدا ہوئے۔ ایک کا نام فلج یعنی تقسیم تھا، کیونکہ اُن ایام میں دنیا تقسیم ہوئی۔ فلج کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔
ולעבר ילד שני בנים שם האחד פלג כי בימיו נפלגה הארץ ושם אחיו יקטן׃
یُقطان کے بیٹے الموداد، سلف، حصرماوت، اِراخ،
ויקטן ילד את אלמודד ואת שלף ואת חצרמות ואת ירח׃
ہدورام، اُوزال، دِقلہ،
ואת הדורם ואת אוזל ואת דקלה׃
عوبال، ابی مائیل، سبا،
ואת עובל ואת אבימאל ואת שבא׃
اوفیر، حویلہ اور یوباب تھے۔ یہ سب یُقطان کے بیٹے تھے۔
ואת אופר ואת חוילה ואת יובב כל אלה בני יקטן׃
وہ میسا سے لے کر سفار اور مشرقی پہاڑی علاقے تک آباد تھے۔
ויהי מושבם ממשא באכה ספרה הר הקדם׃
یہ سب سِم کی اولاد ہیں، جو اپنے اپنے قبیلے، اپنی اپنی زبان، اپنے اپنے ملک اور اپنی اپنی قوم کے مطابق درج ہیں۔
אלה בני שם למשפחתם ללשנתם בארצתם לגויהם׃
یہ سب نوح کے بیٹوں کے قبیلے ہیں، جو اپنی نسلوں اور قوموں کے مطابق درج کئے گئے ہیں۔ سیلاب کے بعد تمام قومیں اِن ہی سے نکل کر رُوئے زمین پر پھیل گئیں۔
אלה משפחת בני נח לתולדתם בגויהם ומאלה נפרדו הגוים בארץ אחר המבול׃