I Chronicles 4

Judini su sinovi bili: Peres, Hesron, Karmi, Hur i Šobal.
فارص، حصرون، کرمی، حور اور سوبل یہوداہ کی اولاد تھے۔
Šobalov sin Reaja rodi Jahata, a Jahat rodi Ahumaja i Lahada. To su soratski rodovi.
ریایاہ بن سوبل کے ہاں یحت، یحت کے اخومی اور اخومی کے لاہد پیدا ہوا۔ یہ صُرعتی خاندانوں کے باپ دادا تھے۔
Ovo su sinovi od oca Etama: Jizreel, Jišma i Jidbaš, a njihovoj je sestri bilo ime Haslelponija.
عیطام کے تین بیٹے یزرعیل، اِسما اور اِدباس تھے۔ اُن کی بہن کا نام ہَضلِلفونی تھا۔
Fenuel je bio otac Gedoru, a Ezer je bio Hušin otac. To su bili sinovi Hura, prvenca Efrate, oca Betlehema.
اِفراتہ کا پہلوٹھا حور بیت لحم کا باپ تھا۔ اُس کے دو بیٹے جدور کا باپ فنوایل اور حوسہ کا باپ عزر تھے۔
A otac Tekoe Ašhur imao je dvije žene, Helu i Naaru.
تقوع کے باپ اشحور کی دو بیویاں حیلاہ اور نعرہ تھیں۔
Naara mu je rodila Ahuzama, Hefera, Temnance i Ahaštarce. To su Naarini sinovi.
نعرہ کے بیٹے اخوزّام، حِفر، تیمنی اور ہخَستری تھے۔
Helini su sinovi bili: Seret, Sohar i Etnan.
حیلاہ کے بیٹے ضرت، صُحر اور اِتنان تھے۔
Kos rodi Anuba i Hasobebu i porodice Harumova sina Aharhela.
قوض کے بیٹے عنوب اور ہضّوبیبہ تھے۔ اُس سے اخرخیل بن حروم کے خاندان بھی نکلے۔
Jabes je bio izvrsniji među braćom i mati mu je nadjela ime Jabes govoreći: "Rodila sam ga s bolom."
یعبیض کی اپنے بھائیوں کی نسبت زیادہ عزت تھی۔ اُس کی ماں نے اُس کا نام یعبیض یعنی ’وہ تکلیف دیتا ہے‘ رکھا، کیونکہ اُس نے کہا، ”پیدا ہوتے وقت مجھے بڑی تکلیف ہوئی۔“
Jabes je prizvao Izraelova Boga govoreći: "Ako me odista blagoslivljaš, raširi moje područje, neka bude tvoja ruka uza me i sačuvaj me oda zla, tako da se ne mučim!" Ispuni mu Bog za što ga je molio.
یعبیض نے بلند آواز سے اسرائیل کے خدا سے التماس کی، ”کاش تُو مجھے برکت دے کر میرا علاقہ وسیع کر دے۔ تیرا ہاتھ میرے ساتھ ہو، اور مجھے نقصان سے بچا تاکہ مجھے تکلیف نہ پہنچے۔“ اور اللہ نے اُس کی سنی۔
Šuhin brat Kelub rodi Mehira; on je bio Eštonov otac.
سوخہ کے بھائی کلوب محیر کا اور محیر اِستون کا باپ تھا۔
Od Eštona poteče Bet Rafa, Paseah i Tehina, otac Ir Nahaša. To su Rekini ljudi.
اِستون کے بیٹے بیت رفا، فاسح اور تخِنّہ تھے۔ تخِنّہ ناحس شہر کا باپ تھا جس کی اولاد ریکہ میں آباد ہے۔
A Kenazovi su sinovi bili: Otniel i Seraja. Otnielovi sinovi: Hatat i Meonotaj.
قنز کے بیٹے غُتنی ایل اور سرایاہ تھے۔ غُتنی ایل کے بیٹوں کے نام حتت اور معوناتی تھے۔
Meonotaj rodi Ofru; Šeraja rodi Joaba, oca onih što žive u Dolini rukotvoraca, jer bijahu rukotvorci.
معوناتی عُفرہ کا باپ تھا۔ سرایاہ یوآب کا باپ تھا جو ’وادیِ کاری گر‘ کا بانی تھا۔ آبادی کا یہ نام اِس لئے پڑ گیا کہ اُس کے باشندے کاری گر تھے۔
Sinovi Jefuneova sina Kaleba bili su: Ir, Ela i Naam; Elin je sin bio Kenaz.
کالب بن یفُنّہ کے بیٹے عیرو، ایلہ اور نعم تھے۔ ایلہ کا بیٹا قنز تھا۔
Jehalelelovi su sinovi bili Zif, Zifa, Tirja i Asrael.
یہلّل ایل کے چار بیٹے زیف، زیفہ، تیریاہ اور اسرایل تھے۔
Ezrini sinovi: Jeter, Mered, Efer i Jalon; Jeter rodi Mirjamu, Šamaja i Jišboha, Eštemoina oca.
عزرہ کے چار بیٹے یتر، مرد، عِفر اور یلون تھے۔ مرد کی شادی مصری بادشاہ فرعون کی بیٹی بِتیاہ سے ہوئی۔ اُس کے تین بچے مریم، سمّی اور اِسباح پیدا ہوئے۔ اِسباح اِستموع کا باپ تھا۔ مرد کی دوسری بیوی یہوداہ کی تھی، اور اُس کے تین بیٹے جدور کا باپ یرد، سوکہ کا باپ حِبر اور زنوح کا باپ یقوتی ایل تھے۔
Njegova žena Judejka rodila je Jereda, Gedorova oca, Hebera, Sokova oca, i Jekutiela, Zanoahova oca. To su bili sinovi Bitje, faraonove kćeri koju je za ženu uzeo Mered.
عزرہ کے چار بیٹے یتر، مرد، عِفر اور یلون تھے۔ مرد کی شادی مصری بادشاہ فرعون کی بیٹی بِتیاہ سے ہوئی۔ اُس کے تین بچے مریم، سمّی اور اِسباح پیدا ہوئے۔ اِسباح اِستموع کا باپ تھا۔ مرد کی دوسری بیوی یہوداہ کی تھی، اور اُس کے تین بیٹے جدور کا باپ یرد، سوکہ کا باپ حِبر اور زنوح کا باپ یقوتی ایل تھے۔
Sinovi Hodijine žene, sestre Nahama, Keilina oca, bili su: Šimun, otac Jomama Garmijca, i Eštemoa Maakaćanin.
ہودیاہ کی بیوی نحم کی بہن تھی۔ اُس کا ایک بیٹا قعیلہ جرمی کا باپ اور دوسرا اِستموع معکاتی تھا۔
Šimunovi su sinovi bili: Amnon, Rina, Ben-Hanan i Tilon. Išijevi sinovi: Zohet i Ben-Zohet.
سیمون کے بیٹے امنون، رِنّہ، بن حنان اور تیلون تھے۔ یِسعی کے بیٹے زوحِت اور بن زوحِت تھے۔
Sinovi Judina sina Šele bili su: Er, Lekin otac, Lada, Marešin otac, i obitelji platnarske kuće u Bet Ašbeji;
سیلہ بن یہوداہ کی درجِ ذیل اولاد تھی: لیکہ کا باپ عیر، مریسہ کا باپ لعدہ، بیت اشبیع میں آباد باریک کتان کا کام کرنے والوں کے خاندان،
Jokim i ljudi iz Kozebe Joaš i Saraf, koji su vladali nad Moabom i vratili se u Betlehem. Ali su to stari događaji.
یوقیم، کوزیبا کے باشندے، اور یوآس اور ساراف جو قدیم روایت کے مطابق موآب پر حکمرانی کرتے تھے لیکن بعد میں بیت لحم واپس آئے۔
To su bili lončari koji su živjeli u Netajimu i u Gederi kod kralja i bili su ondje zaposleni u njega.
وہ نتاعیم اور جدیرہ میں رہ کر کمہار اور بادشاہ کے ملازم تھے۔
Šimunovi su sinovi bili Nemuel, Jamin, Jarib, Zerah i Šaul.
شمعون کے بیٹے یموایل، یمین، یریب، زارح اور ساؤل تھے۔
Njegov je sin bio Šalum, a njegov je sin Mibsam, njegov sin Mišma.
ساؤل کے ہاں سلّوم پیدا ہوا، سلّوم کے مِبسام، مِبسام کے مِشماع،
Mišmini su sinovi bili: Hamuel, sin mu, i njegov sin Zakur i njegov sin Šimej.
مِشماع کے حموایل، حموایل کے زکور اور زکور کے سِمعی۔
Šimej je imao šesnaest sinova i šest kćeri; njegova braća nisu imala mnogo sinova, i sve njihove porodice nije bilo tako mnogo kao Judinih sinova.
سِمعی کے 16 بیٹے اور چھ بیٹیاں تھیں، لیکن اُس کے بھائیوں کے کم بچے پیدا ہوئے۔ نتیجے میں شمعون کا قبیلہ یہوداہ کے قبیلے کی نسبت چھوٹا رہا۔
Živjeli su u Beer Šebi, Moladi i Hasar Šualu,
ذیل کے شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت شمعون کا قبائلی علاقہ تھا: بیرسبع، مولادہ، حصار سوعال،
u Bilhi, u Esemu, u Toladu,
بِلہاہ، عضم، تولد،
u Betuelu, u Hormi, u Siklagu,
بتوایل، حُرمہ، صِقلاج،
u Bet Markabotu, u Hasar Susimu, u Bet Biriju i u Šaarajimu. To su bili njihovi gradovi do Davidova kraljevanja.
بیت مرکبوت، حصار سوسیم، بیت بِری اور شعریم۔ داؤد کی حکومت تک یہ قبیلہ اِن جگہوں میں آباد تھا،
A njihova su naselja bila: Etam i Ajin, Rimon, Token i Ašan, pet gradova.
نیز عیطام، عین، رِمّون، توکن اور عسن میں بھی۔
I sva njihova naselja što su bila oko tih gradova do Baala. To su bili njihovi stanovi i njihovi plemenski popisi.
اِن پانچ آبادیوں کے گرد و نواح کے دیہات بھی بعل تک شامل تھے۔ ہر مقام کے اپنے اپنے تحریری نسب نامے تھے۔
Mešobad, Jamlek i Amasjin sin Joša,
شمعون کے خاندانوں کے درجِ ذیل سرپرست تھے: مِسوباب، یملیک، یوشہ بن اَمصیاہ،
Joel i Jehu, sin Jošibje, sina Serajina, sina Asielova,
یوایل، یاہو بن یوسِبیاہ بن سرایاہ بن عسی ایل،
Elijoenaj, Jaakoba, Ješohaja, Asaja, Adiel, Jesimiel i Benaja,
اِلیوعینی، یعقوبہ، یشوخایہ، عسایاہ، عدی ایل، یسیمی ایل، بِنایاہ،
Ziza, sin Šifija, sina Alonova, sina Jedajeva, sina Šimrijeva, sina Šemajina.
زیزا بن شِفعی بن الّون بن یدایاہ بن سِمری بن سمعیاہ۔
Ti su imenovani bili starješine svojim rodovima i njihove su se porodice veoma umnožile.
درجِ بالا آدمی اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ اُن کے خاندان بہت بڑھ گئے،
Zato su otišli do mjesta kako se ide u Gedor do istočne strane doline da traže pašu stoci.
اِس لئے وہ اپنے ریوڑوں کو چَرانے کی جگہیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے وادی کے مشرق میں جدور تک پھیل گئے۔
Našli su obilatu i dobru pašu i prostranu, sigurnu i mirnu zemlju. Budući da su ondje prije živjeli Hamovi potomci,
وہاں اُنہیں اچھی اور شاداب چراگاہیں مل گئیں۔ علاقہ کھلا، پُرسکون اور آرام دہ بھی تھا۔ پہلے حام کی کچھ اولاد وہاں آباد تھی،
Šimunovci, poimence popisani, navališe za vremena judejskoga kralja Ezekije te razbiše njihove šatore i njihove zaklone koji se nađoše ondje. Baciše na njih kletvu, koja traje do današnjega dana, i nastaniše se na njihovo mjesto jer su ondje bili pašnjaci za njihovu stoku.
لیکن حِزقیاہ بادشاہ کے ایام میں شمعون کے مذکورہ سرپرستوں نے وہاں کے رہنے والے حامیوں اور معونیوں پر حملہ کیا اور اُن کے تنبوؤں کو تباہ کر کے سب کو مار دیا۔ ایک بھی نہ بچا۔ پھر وہ خود وہاں آباد ہوئے۔ اب اُن کے ریوڑوں کے لئے کافی چراگاہیں تھیں۔ آج تک وہ اِسی علاقے میں رہتے ہیں۔
Onda su neki među onima što su pripadali Šimunovim sinovima, njih pet stotina, izbili na planinu Seir, na čelu s Felatjom, Nearjom, Refajom i Uzielom, Išijevim sinovima.
ایک دن شمعون کے 500 آدمی یِسعی کے چار بیٹوں فلطیاہ، نعریاہ، رِفایاہ اور عُزی ایل کی راہنمائی میں سعیر کے پہاڑی علاقے میں گھس آئے۔
Oni pobiše ostatak koji se spasio između Amalečana i naseliše se ondje do današnjega dana.
وہاں اُنہوں نے اُن عمالیقیوں کو ہلاک کر دیا جنہوں نے بچ کر وہاں پناہ لی تھی۔ پھر وہ خود وہاں رہنے لگے۔ آج تک وہ وہیں آباد ہیں۔