بن یمین کے قبیلے کے درجِ ذیل خاندانی سرپرست یروشلم میں آباد ہوئے: سَلّو بن مسُلّام بن ہوداویاہ بن سنوآہ۔ اِبنیاہ بن یروحام۔ ایلہ بن عُزّی بن مِکری۔ مسُلّام بن سفطیاہ بن رعوایل بن اِبنیاہ۔
بن یمین کے قبیلے کے درجِ ذیل خاندانی سرپرست یروشلم میں آباد ہوئے: سَلّو بن مسُلّام بن ہوداویاہ بن سنوآہ۔ اِبنیاہ بن یروحام۔ ایلہ بن عُزّی بن مِکری۔ مسُلّام بن سفطیاہ بن رعوایل بن اِبنیاہ۔
سلّوم بن قورے بن ابی آسف بن قورح اپنے بھائیوں کے ساتھ قورح کے خاندان کا تھا۔ جس طرح اُن کے باپ دادا کی ذمہ داری رب کی خیمہ گاہ میں ملاقات کے خیمے کے دروازے کی پہرہ داری کرنی تھی اِسی طرح اُن کی ذمہ داری مقدِس کے دروازے کی پہرہ داری کرنی تھی۔
کُل 212 مردوں کو دربان کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ اُن کے نام اُن کی مقامی جگہوں کے نسب ناموں میں درج تھے۔ داؤد اور سموایل غیب بین نے اُن کے باپ دادا کو یہ ذمہ داری دی تھی۔
بعض باقی سامان اور مقدِس میں موجود چیزوں کو سنبھالتے تھے۔ رب کے گھر میں مستعمل باریک میدہ، مَے، زیتون کا تیل، بخور اور بلسان کے مختلف تیل بھی اِن میں شامل تھے۔
قِہات کے خاندان کے بعض لاویوں کے ہاتھ میں وہ روٹیاں بنانے کا انتظام تھا جو ہر ہفتے کے دن کو رب کے لئے مخصوص کر کے رب کے گھر کے مُقدّس کمرے کی میز پر رکھی جاتی تھیں۔
موسیقار بھی لاوی تھے۔ اُن کے سربراہ باقی تمام خدمت میں حصہ نہیں لیتے تھے، کیونکہ اُنہیں ہر وقت اپنی ہی خدمت سرانجام دینے کے لئے تیار رہنا پڑتا تھا۔ اِس لئے وہ رب کے گھر کے کمروں میں رہتے تھے۔