Psalms 135

رب کی حمد ہو! رب کے نام کی ستائش کرو! اُس کی تمجید کرو، اے رب کے تمام خادمو،
خداوند را سپاس باد! ای بندگان خداوند، او را پرستش کنید، نام او را ستایش کنید.
جو رب کے گھر میں، ہمارے خدا کی بارگاہوں میں کھڑے ہو۔
ای کسانی‌که در خانهٔ خداوند، در معبد بزرگ خدای ما ایستاده‌اید،
رب کی حمد کرو، کیونکہ رب بھلا ہے۔ اُس کے نام کی مدح سرائی کرو، کیونکہ وہ پیارا ہے۔
خداوند را شکر کنید، زیرا که نیکوست. برای او سرود بخوانید، زیرا که او مهربان است.
کیونکہ رب نے یعقوب کو اپنے لئے چن لیا، اسرائیل کو اپنی ملکیت بنا لیا ہے۔
او یعقوب را انتخاب نمود و بنی‌اسرائیل را برای خود برگزید.
ہاں، مَیں نے جان لیا ہے کہ رب عظیم ہے، کہ ہمارا رب دیگر تمام معبودوں سے زیادہ عظیم ہے۔
می‌دانم که خداوند بزرگ و برتر از همهٔ خدایان است.
رب جو جی چاہے کرتا ہے، خواہ آسمان پر ہو یا زمین پر، خواہ سمندروں میں ہو یا گہرائیوں میں کہیں بھی ہو۔
هرچه که اراده‏اش باشد، انجام می‌دهد، چه در آسمان و چه بر زمین، چه در دریا و چه در اعماق آن.
وہ زمین کی انتہا سے بادل چڑھنے دیتا اور بجلی بارش کے لئے پیدا کرتا ہے، وہ ہَوا اپنے گوداموں سے نکال لاتا ہے۔
ابرها را از دورترین نقاط زمین می‌آورد، رعد و برق و باران را پدید می‌آورد. و توفان را می‌آورد.
مصر میں اُس نے انسان و حیوان کے تمام پہلوٹھوں کو مار ڈالا۔
او کسی است که پسران اول خانواده‌‌های مصر، و همچنین نخستزادگان حیوانات آنها را کشت.
اے مصر، اُس نے اپنے الٰہی نشان اور معجزات تیرے درمیان ہی کئے۔ تب فرعون اور اُس کے تمام ملازم اُن کا نشانہ بن گئے۔
نشانه‌ها و کارهای شگفت‌آوری در برابر چشمان فرعون و خادمان او به عمل آورد.
اُس نے متعدد قوموں کو شکست دے کر طاقت ور بادشاہوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
اقوام زیاد و پادشاهان مقتدر را نابود کرد.
اموریوں کا بادشاہ سیحون، بسن کا بادشاہ عوج اور ملکِ کنعان کی تمام سلطنتیں نہ رہیں۔
سیحون، پادشاه اموریان، عوج، پادشاه باشان، و تمام پادشاهان کنعان را از بین برد و سرزمین آنها را به قوم خود، بنی‌اسرائیل داد.
اُس نے اُن کا ملک اسرائیل کو دے کر فرمایا کہ آئندہ یہ میری قوم کی موروثی ملکیت ہو گا۔
سیحون، پادشاه اموریان، عوج، پادشاه باشان، و تمام پادشاهان کنعان را از بین برد و سرزمین آنها را به قوم خود، بنی‌اسرائیل داد.
اے رب، تیرا نام ابدی ہے۔ اے رب، تجھے پشت در پشت یاد کیا جائے گا۔
خداوندا، نام تو تا ابد جاودان است و تمام نسلها تو را به یاد خواهند آورد.
کیونکہ رب اپنی قوم کا انصاف کر کے اپنے خادموں پر ترس کھائے گا۔
زیرا خداوند از قوم خود حمایت می‌کند و بر بندگان خود رحمت می‌کند.
دیگر قوموں کے بُت سونے چاندی کے ہیں، انسان کے ہاتھ نے اُنہیں بنایا۔
بُتهای اقوام دیگر از طلا و نقره ساختهٔ دست بشر هستند.
اُن کے منہ ہیں لیکن وہ بول نہیں سکتے، اُن کی آنکھیں ہیں لیکن وہ دیکھ نہیں سکتے۔
آنها دهان دارند، امّا حرف نمی‌زنند. چشم دارند، ولی نمی‌بینند.
اُن کے کان ہیں لیکن وہ سن نہیں سکتے، اُن کے منہ میں سانس ہی نہیں ہوتی۔
گوش دارند، ولی نمی‌شنوند، حتّی قادر نیستند که نفس بکشند.
جو بُت بناتے ہیں وہ اُن کی مانند ہو جائیں، جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں وہ اُن جیسے بےحس و حرکت ہو جائیں۔
کسانی‌که آنها را ساخته‌اند و به آنها ایمان دارند، مانند آنها خواهند شد.
اے اسرائیل کے گھرانے، رب کی ستائش کر۔ اے ہارون کے گھرانے، رب کی تمجید کر۔
ای قوم اسرائیل، خداوند را ستایش کنید؛ ای خاندان هارون، خداوند را بپرستید!
اے لاوی کے گھرانے، رب کی حمد و ثنا کر۔ اے رب کا خوف ماننے والو، رب کی ستائش کرو۔
ای طايفهٔ لاوی، او را بپرستید؛ ای کسانی‌که از او می‌ترسید، خداوند را ستایش کنید!
صیون سے رب کی حمد ہو۔ اُس کی حمد ہو جو یروشلم میں سکونت کرتا ہے۔ رب کی حمد ہو!
خداوند را در صهیون ستایش کنید و از خانهٔ او در اورشلیم. خدا را سپاس باد!