I Chronicles 9

וכל ישראל התיחשו והנם כתובים על ספר מלכי ישראל ויהודה הגלו לבבל במעלם׃
تمام اسرائیل شاہانِ اسرائیل کی کتاب کے نسب ناموں میں درج ہے۔ پھر یہوداہ کے باشندوں کو بےوفائی کے باعث بابل میں جلاوطن کر دیا گیا۔
והיושבים הראשנים אשר באחזתם בעריהם ישראל הכהנים הלוים והנתינים׃
جو لوگ پہلے واپس آ کر دوبارہ شہروں میں اپنی موروثی زمین پر رہنے لگے وہ امام، لاوی، رب کے گھر کے خدمت گار اور باقی چند ایک اسرائیلی تھے۔
ובירושלם ישבו מן בני יהודה ומן בני בנימן ומן בני אפרים ומנשה׃
یہوداہ، بن یمین، افرائیم اور منسّی کے قبیلوں کے کچھ لوگ یروشلم میں جا بسے۔
עותי בן עמיהוד בן עמרי בן אמרי בן בנימן בני פרץ בן יהודה׃
یہوداہ کے قبیلے کے درجِ ذیل خاندانی سرپرست وہاں آباد ہوئے: عوتی بن عمی ہود بن عُمری بن اِمری بن بانی۔ بانی فارص بن یہوداہ کی اولاد میں سے تھا۔
ומן השילוני עשיה הבכור ובניו׃
سَیلا کے خاندان کا پہلوٹھا عسایاہ اور اُس کے بیٹے۔
ומן בני זרח יעואל ואחיהם שש מאות ותשעים׃
زارح کے خاندان کا یعوایل۔ یہوداہ کے اِن خاندانوں کی کُل تعداد 690 تھی۔
ומן בני בנימן סלוא בן משלם בן הודויה בן הסנאה׃
بن یمین کے قبیلے کے درجِ ذیل خاندانی سرپرست یروشلم میں آباد ہوئے: سَلّو بن مسُلّام بن ہوداویاہ بن سنوآہ۔ اِبنیاہ بن یروحام۔ ایلہ بن عُزّی بن مِکری۔ مسُلّام بن سفطیاہ بن رعوایل بن اِبنیاہ۔
ויבניה בן ירחם ואלה בן עזי בן מכרי ומשלם בן שפטיה בן רעואל בן יבניה׃
بن یمین کے قبیلے کے درجِ ذیل خاندانی سرپرست یروشلم میں آباد ہوئے: سَلّو بن مسُلّام بن ہوداویاہ بن سنوآہ۔ اِبنیاہ بن یروحام۔ ایلہ بن عُزّی بن مِکری۔ مسُلّام بن سفطیاہ بن رعوایل بن اِبنیاہ۔
ואחיהם לתלדותם תשע מאות וחמשים וששה כל אלה אנשים ראשי אבות לבית אבתיהם׃
نسب ناموں کے مطابق بن یمین کے اِن خاندانوں کی کُل تعداد 956 تھی۔
ומן הכהנים ידעיה ויהויריב ויכין׃
جو امام جلاوطنی سے واپس آ کر یروشلم میں آباد ہوئے وہ ذیل میں درج ہیں: یدعیاہ، یہویریب، یکین،
ועזריה בן חלקיה בן משלם בן צדוק בן מריות בן אחיטוב נגיד בית האלהים׃
اللہ کے گھر کا انچارج عزریاہ بن خِلقیاہ بن مسُلّام بن صدوق بن مِرایوت بن اخی طوب،
ועדיה בן ירחם בן פשחור בן מלכיה ומעשי בן עדיאל בן יחזרה בן משלם בן משלמית בן אמר׃
عدایاہ بن یروحام بن فشحور بن ملکیاہ اور معسی بن عدی ایل بن یحزیراہ بن مسُلّام بن مسِلِّمِت بن اِمّیر۔
ואחיהם ראשים לבית אבותם אלף ושבע מאות וששים גבורי חיל מלאכת עבודת בית האלהים׃
اماموں کے اِن خاندانوں کی کُل تعداد 1,760 تھی۔ اُن کے مرد رب کے گھر میں خدمت سرانجام دینے کے قابل تھے۔
ומן הלוים שמעיה בן חשוב בן עזריקם בן חשביה מן בני מררי׃
جو لاوی جلاوطنی سے واپس آ کر یروشلم میں آباد ہوئے وہ درجِ ذیل ہیں: مِراری کے خاندان کا سمعیاہ بن حسوب بن عزری قام بن حسبیاہ،
ובקבקר חרש וגלל ומתניה בן מיכא בן זכרי בן אסף׃
بقبقر، حرس، جلال، متنیاہ بن میکا بن زِکری بن آسف،
ועבדיה בן שמעיה בן גלל בן ידותון וברכיה בן אסא בן אלקנה היושב בחצרי נטופתי׃
عبدیاہ بن سمعیاہ بن جلال بن یدوتون اور برکیاہ بن آسا بن اِلقانہ۔ برکیاہ نطوفاتیوں کی آبادیوں کا رہنے والا تھا۔
והשערים שלום ועקוב וטלמן ואחימן ואחיהם שלום הראש׃
ذیل کے دربان بھی واپس آئے: سلّوم، عقّوب، طلمون، اخی مان اور اُن کے بھائی۔ سلّوم اُن کا انچارج تھا۔
ועד הנה בשער המלך מזרחה המה השערים למחנות בני לוי׃
آج تک اُس کا خاندان رب کے گھر کے مشرق میں شاہی دروازے کی پہرہ داری کرتا ہے۔ یہ دربان لاویوں کے خیموں کے افراد تھے۔
ושלום בן קורא בן אביסף בן קרח ואחיו לבית אביו הקרחים על מלאכת העבודה שמרי הספים לאהל ואבתיהם על מחנה יהוה שמרי המבוא׃
سلّوم بن قورے بن ابی آسف بن قورح اپنے بھائیوں کے ساتھ قورح کے خاندان کا تھا۔ جس طرح اُن کے باپ دادا کی ذمہ داری رب کی خیمہ گاہ میں ملاقات کے خیمے کے دروازے کی پہرہ داری کرنی تھی اِسی طرح اُن کی ذمہ داری مقدِس کے دروازے کی پہرہ داری کرنی تھی۔
ופינחס בן אלעזר נגיד היה עליהם לפנים יהוה עמו׃
قدیم زمانے میں فینحاس بن اِلی عزر اُن پر مقرر تھا، اور رب اُس کے ساتھ تھا۔
זכריה בן משלמיה שער פתח לאהל מועד׃
بعد میں زکریاہ بن مسلمیاہ ملاقات کے خیمے کے دروازے کا دربان تھا۔
כלם הברורים לשערים בספים מאתים ושנים עשר המה בחצריהם התיחשם המה יסד דויד ושמואל הראה באמונתם׃
کُل 212 مردوں کو دربان کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ اُن کے نام اُن کی مقامی جگہوں کے نسب ناموں میں درج تھے۔ داؤد اور سموایل غیب بین نے اُن کے باپ دادا کو یہ ذمہ داری دی تھی۔
והם ובניהם על השערים לבית יהוה לבית האהל למשמרות׃
وہ اور اُن کی اولاد پہلے رب کے گھر یعنی ملاقات کے خیمے کے دروازوں پر پہرہ داری کرتے تھے۔
לארבע רוחות יהיו השערים מזרח ימה צפונה ונגבה׃
یہ دربان رب کے گھر کے چاروں طرف کے دروازوں کی پہرہ داری کرتے تھے۔
ואחיהם בחצריהם לבוא לשבעת הימים מעת אל עת עם אלה׃
لاوی کے اکثر لوگ یروشلم میں نہیں رہتے تھے بلکہ باری باری ایک ہفتے کے لئے دیہات سے یروشلم آتے تھے تاکہ وہاں اپنی خدمت سرانجام دیں۔
כי באמונה המה ארבעת גברי השערים הם הלוים והיו על הלשכות ועל האצרות בית האלהים׃
صرف دربانوں کے چار انچارج مسلسل یروشلم میں رہتے تھے۔ یہ چار لاوی اللہ کے گھر کے کمروں اور خزانوں کو بھی سنبھالتے
וסביבות בית האלהים ילינו כי עליהם משמרת והם על המפתח ולבקר לבקר׃
اور رات کو بھی اللہ کے گھر کے ارد گرد گزارتے تھے، کیونکہ اُن ہی کو اُس کی حفاظت کرنا اور صبح کے وقت اُس کے دروازوں کو کھولنا تھا۔
ומהם על כלי העבודה כי במספר יביאום ובמספר יוציאום׃
بعض دربان عبادت کا سامان سنبھالتے تھے۔ جب بھی اُسے استعمال کے لئے اندر اور بعد میں دوبارہ باہر لایا جاتا تو وہ ہر چیز کو گن کر چیک کرتے تھے۔
ומהם ממנים על הכלים ועל כל כלי הקדש ועל הסלת והיין והשמן והלבונה והבשמים׃
بعض باقی سامان اور مقدِس میں موجود چیزوں کو سنبھالتے تھے۔ رب کے گھر میں مستعمل باریک میدہ، مَے، زیتون کا تیل، بخور اور بلسان کے مختلف تیل بھی اِن میں شامل تھے۔
ומן בני הכהנים רקחי המרקחת לבשמים׃
لیکن بلسان کے تیلوں کو تیار کرنا اماموں کی ذمہ داری تھی۔
ומתתיה מן הלוים הוא הבכור לשלם הקרחי באמונה על מעשה החבתים׃
قورح کے خاندان کا لاوی متِتیاہ جو سلّوم کا پہلوٹھا تھا قربانی کے لئے مستعمل روٹی بنانے کا انتظام چلاتا تھا۔
ומן בני הקהתי מן אחיהם על לחם המערכת להכין שבת שבת׃
قِہات کے خاندان کے بعض لاویوں کے ہاتھ میں وہ روٹیاں بنانے کا انتظام تھا جو ہر ہفتے کے دن کو رب کے لئے مخصوص کر کے رب کے گھر کے مُقدّس کمرے کی میز پر رکھی جاتی تھیں۔
ואלה המשררים ראשי אבות ללוים בלשכת פטירים כי יומם ולילה עליהם במלאכה׃
موسیقار بھی لاوی تھے۔ اُن کے سربراہ باقی تمام خدمت میں حصہ نہیں لیتے تھے، کیونکہ اُنہیں ہر وقت اپنی ہی خدمت سرانجام دینے کے لئے تیار رہنا پڑتا تھا۔ اِس لئے وہ رب کے گھر کے کمروں میں رہتے تھے۔
אלה ראשי האבות ללוים לתלדותם ראשים אלה ישבו בירושלם׃
لاویوں کے یہ تمام خاندانی سرپرست نسب ناموں میں درج تھے اور یروشلم میں رہتے تھے۔
ובגבעון ישבו אבי גבעון יעואל ושם אשתו מעכה׃
جِبعون کا باپ یعی ایل جِبعون میں رہتا تھا۔ اُس کی بیوی کا نام معکہ تھا۔
ובנו הבכור עבדון וצור וקיש ובעל ונר ונדב׃
بڑے سے لے کر چھوٹے تک اُن کے بیٹے عبدون، صور، قیس، بعل، نیر، ندب،
וגדור ואחיו וזכריה ומקלות׃
جدور، اخیو، زکریاہ اور مِقلوت تھے۔
ומקלות הוליד את שמאם ואף הם נגד אחיהם ישבו בירושלם עם אחיהם׃
مِقلوت کا بیٹا سِماہ تھا۔ وہ بھی اپنے بھائیوں کے مقابل یروشلم میں رہتے تھے۔
ונר הוליד את קיש וקיש הוליד את שאול ושאול הוליד את יהונתן ואת מלכי שוע ואת אבינדב ואת אשבעל׃
نیر قیس کا باپ تھا اور قیس ساؤل کا۔ ساؤل کے چار بیٹے یونتن، ملکی شوع، ابی نداب اور اِشبعل تھے۔
ובן יהונתן מריב בעל ומרי בעל הוליד את מיכה׃
یونتن مری بعل کا باپ تھا اور مری بعل میکاہ کا۔
ובני מיכה פיתון ומלך ותחרע׃
میکاہ کے چار بیٹے فیتون، مَلِک، تحریع اور آخز تھے۔
ואחז הוליד את יערה ויערה הוליד את עלמת ואת עזמות ואת זמרי וזמרי הוליד את מוצא׃
آخز کا بیٹا یعرہ تھا۔ یعرہ کے تین بیٹے علمت، عزماوت اور زِمری تھے۔ زِمری کے ہاں موضا پیدا ہوا،
ומוצא הוליד את בנעא ורפיה בנו אלעשה בנו אצל בנו׃
موضا کے بِنعہ، بِنعہ کے رِفایاہ، رِفایاہ کے اِلعاسہ اور اِلعاسہ کے اصیل۔
ולאצל ששה בנים ואלה שמותם עזריקם בכרו וישמעאל ושעריה ועבדיה וחנן אלה בני אצל׃
اصیل کے چھ بیٹے عزری قام، بوکرو، اسمٰعیل، سعریاہ، عبدیاہ اور حنان تھے۔