Matthew 1

亚伯拉罕的后裔,大卫的子孙(后裔子孙原文都作儿子下同),耶稣基督的家谱:
عیسیٰ مسیح بن داؤد بن ابراہیم کا نسب نامہ:
亚伯拉罕生以撒;以撒生雅各;雅各生犹大和他的弟兄;
ابراہیم اسحاق کا باپ تھا، اسحاق یعقوب کا باپ اور یعقوب یہوداہ اور اُس کے بھائیوں کا باپ۔
犹大从她玛氏生法勒斯和谢拉;法勒斯生希斯崙;希斯崙生亚兰;
یہوداہ کے دو بیٹے فارص اور زارح تھے (اُن کی ماں تمر تھی)۔ فارص حصرون کا باپ اور حصرون رام کا باپ تھا۔
亚兰生亚米拿达;亚米拿达生拿顺;拿顺生撒门;
رام عمی نداب کا باپ، عمی نداب نحسون کا باپ اور نحسون سلمون کا باپ تھا۔
撒门从喇合氏生波阿斯;波阿斯从路得氏生俄备得;俄备得生耶西;
سلمون بوعز کا باپ تھا (بوعز کی ماں راحب تھی)۔ بوعز عوبید کا باپ تھا (عوبید کی ماں روت تھی)۔ عوبید یسّی کا باپ اور
耶西生大卫王。大卫从乌利亚的妻子生所罗门;
یسّی داؤد بادشاہ کا باپ تھا۔ داؤد سلیمان کا باپ تھا (سلیمان کی ماں پہلے اُوریاہ کی بیوی تھی)۔
所罗门生罗波安;罗波安生亚比雅;亚比雅生亚撒;
سلیمان رحبعام کا باپ، رحبعام ابیاہ کا باپ اور ابیاہ آسا کا باپ تھا۔
亚撒生约沙法;约沙法生约兰;约兰生乌西亚;
آسا یہوسفط کا باپ، یہوسفط یورام کا باپ اور یورام عُزیّاہ کا باپ تھا۔
乌西亚生约坦;约坦生亚哈斯;亚哈斯生希西家;
عُزیّاہ یوتام کا باپ، یوتام آخز کا باپ اور آخز حِزقیاہ کا باپ تھا۔
希西家生玛拿西;玛拿西生亚们;亚们生约西亚;
حِزقیاہ منسّی کا باپ، منسّی امون کا باپ اور امون یوسیاہ کا باپ تھا۔
百姓被迁到巴比伦的时候,约西亚生耶哥尼雅和他的弟兄。
یوسیاہ یہویاکین اور اُس کے بھائیوں کا باپ تھا (یہ بابل کی جلاوطنی کے دوران پیدا ہوئے)۔
迁到巴比伦之后,耶哥尼雅生撒拉铁;撒拉铁生所罗巴伯;
بابل کی جلاوطنی کے بعد یہویاکین سیالتی ایل کا باپ اور سیالتی ایل زرُبابل کا باپ تھا۔
所罗巴伯生亚比玉;亚比玉生以利亚敬;以利亚敬生亚所;
زرُبابل ابیہود کا باپ، ابی ہود اِلیاقیم کا باپ اور اِلیاقیم عازور کا باپ تھا۔
亚所生撒督;撒督生亚金;亚金生以律;
عازور صدوق کا باپ، صدوق اخیم کا باپ اور اخیم اِلیہود کا باپ تھا۔
以律生以利亚撒;以利亚撒生马但;马但生雅各;
اِلیہود اِلی عزر کا باپ، اِلی عزر متان کا باپ اور متان کا باپ یعقوب تھا۔
雅各生约瑟,就是马利亚的丈夫。那称为基督的耶稣是从马利亚生的。
یعقوب مریم کے شوہر یوسف کا باپ تھا۔ اِس مریم سے عیسیٰ پیدا ہوا، جو مسیح کہلاتا ہے۔
这样,从亚伯拉罕到大卫共有十四代;从大卫到迁至巴比伦的时候也有十四代;从迁至巴比伦的时候到基督又有十四代。
یوں ابراہیم سے داؤد تک 14 نسلیں ہیں، داؤد سے بابل کی جلاوطنی تک 14 نسلیں ہیں اور جلاوطنی سے مسیح تک 14 نسلیں ہیں
耶稣基督降生的事记在下面:他母亲马利亚已经许配了约瑟,还没有迎娶,马利亚就从圣灵怀了孕。
عیسیٰ مسیح کی پیدائش یوں ہوئی: اُس وقت اُس کی ماں مریم کی منگنی یوسف کے ساتھ ہو چکی تھی کہ وہ روح القدس سے حاملہ پائی گئی۔ ابھی اُن کی شادی نہیں ہوئی تھی۔
她丈夫约瑟是个义人,不愿意明明的羞辱她,想要暗暗地把她休了。
اُس کا منگیتر یوسف راست باز تھا، وہ علانیہ مریم کو بدنام نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اِس لئے اُس نے خاموشی سے یہ رشتہ توڑنے کا ارادہ کر لیا۔
正思念这事的时候,有主的使者向他梦中显现,说:「大卫的子孙约瑟,不要怕!只管娶过你的妻子马利亚来,因她所怀的孕是从圣灵来的。
وہ اِس بات پر ابھی غور و فکر کر ہی رہا تھا کہ رب کا فرشتہ خواب میں اُس پر ظاہر ہوا اور فرمایا، ”یوسف بن داؤد، مریم سے شادی کر کے اُسے اپنے گھر لے آنے سے مت ڈر، کیونکہ پیدا ہونے والا بچہ روح القدس سے ہے۔
她将要生一个儿子,你要给他起名叫耶稣,因他要将自己的百姓从罪恶里救出来。」
اُس کے بیٹا ہو گا اور اُس کا نام عیسیٰ رکھنا، کیونکہ وہ اپنی قوم کو اُس کے گناہوں سے رِہائی دے گا۔“
这一切的事成就是要应验主借先知所说的话,
یہ سب کچھ اِس لئے ہوا تاکہ رب کی وہ بات پوری ہو جائے جو اُس نے اپنے نبی کی معرفت فرمائی تھی،
说:「必有童女怀孕生子;人要称他的名为以马内利。」(以马内利翻出来就是「 神与我们同在」。)
”دیکھو ایک کنواری حاملہ ہو گی۔ اُس سے بیٹا پیدا ہو گا اور لوگ اُس کا نام عمانوایل رکھیں گے۔“ (عمانوایل کا مطلب ’خدا ہمارے ساتھ‘ ہے۔)
约瑟醒了,起来,就遵著主使者的吩咐把妻子娶过来;
جب یوسف جاگ اُٹھا تو اُس نے رب کے فرشتے کے فرمان کے مطابق مریم سے شادی کر لی اور اُسے اپنے گھر لے گیا۔
只是没有和她同房,等她生了儿子(有古卷:等他生了头胎的儿子),就给他起名叫耶稣。
لیکن جب تک اُس کے بیٹا پیدا نہ ہوا وہ مریم سے ہم بستر نہ ہوا۔ اور یوسف نے بچے کا نام عیسیٰ رکھا۔