Psalms 83

שיר מזמור לאסף אלהים אל דמי לך אל תחרש ואל תשקט אל׃
گیت۔ آسف کا زبور۔ اے اللہ، خاموش نہ رہ! اے اللہ، چپ نہ رہ!
כי הנה אויביך יהמיון ומשנאיך נשאו ראש׃
دیکھ، تیرے دشمن شور مچا رہے ہیں، تجھ سے نفرت کرنے والے اپنا سر تیرے خلاف اُٹھا رہے ہیں۔
על עמך יערימו סוד ויתיעצו על צפוניך׃
تیری قوم کے خلاف وہ چالاک منصوبے باندھ رہے ہیں، جو تیری آڑ میں چھپ گئے ہیں اُن کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
אמרו לכו ונכחידם מגוי ולא יזכר שם ישראל עוד׃
وہ کہتے ہیں، ”آؤ، ہم اُنہیں مٹا دیں تاکہ قوم نیست ہو جائے اور اسرائیل کا نام و نشان باقی نہ رہے۔“
כי נועצו לב יחדו עליך ברית יכרתו׃
کیونکہ وہ آپس میں صلاح مشورہ کرنے کے بعد دلی طور پر متحد ہو گئے ہیں، اُنہوں نے تیرے ہی خلاف عہد باندھا ہے۔
אהלי אדום וישמעאלים מואב והגרים׃
اُن میں ادوم کے خیمے، اسماعیلی، موآب، ہاجری،
גבל ועמון ועמלק פלשת עם ישבי צור׃
جبال، عمون، عمالیق، فلستیہ اور صور کے باشندے شامل ہو گئے ہیں۔
גם אשור נלוה עמם היו זרוע לבני לוט סלה׃
اسور بھی اُن میں شریک ہو کر لوط کی اولاد کو سہارا دے رہا ہے۔ (سِلاہ)
עשה להם כמדין כסיסרא כיבין בנחל קישון׃
اُن کے ساتھ وہی سلوک کر جو تُو نے مِدیانیوں سے یعنی قیسون ندی پر سیسرا اور یابین سے کیا۔
נשמדו בעין דאר היו דמן לאדמה׃
کیونکہ وہ عین دور کے پاس ہلاک ہو کر کھیت میں گوبر بن گئے۔
שיתמו נדיבמו כערב וכזאב וכזבח וכצלמנע כל נסיכמו׃
اُن کے شرفا کے ساتھ وہی برتاؤ کر جو تُو نے عوریب اور زئیب سے کیا۔ اُن کے تمام سردار زبح اور ضلمُنّع کی مانند بن جائیں،
אשר אמרו נירשה לנו את נאות אלהים׃
جنہوں نے کہا، ”آؤ، ہم اللہ کی چراگاہوں پر قبضہ کریں۔“
אלהי שיתמו כגלגל כקש לפני רוח׃
اے میرے خدا، اُنہیں لُڑھک بوٹی اور ہَوا میں اُڑتے ہوئے بھوسے کی مانند بنا دے۔
כאש תבער יער וכלהבה תלהט הרים׃
جس طرح آگ پورے جنگل میں پھیل جاتی اور ایک ہی شعلہ پہاڑوں کو جُھلسا دیتا ہے،
כן תרדפם בסערך ובסופתך תבהלם׃
اُسی طرح اپنی آندھی سے اُن کا تعاقب کر، اپنے طوفان سے اُن کو دہشت زدہ کر دے۔
מלא פניהם קלון ויבקשו שמך יהוה׃
اے رب، اُن کا منہ کالا کر تاکہ وہ تیرا نام تلاش کریں۔
יבשו ויבהלו עדי עד ויחפרו ויאבדו׃
وہ ہمیشہ تک شرمندہ اور حواس باختہ رہیں، وہ شرم سار ہو کر ہلاک ہو جائیں۔
וידעו כי אתה שמך יהוה לבדך עליון על כל הארץ׃
تب ہی وہ جان لیں گے کہ تُو ہی جس کا نام رب ہے اللہ تعالیٰ یعنی پوری دنیا کا مالک ہے۔