Proverbs 18

לתאוה יבקש נפרד בכל תושיה יתגלע׃
جو دوسروں سے الگ ہو جائے وہ اپنے ذاتی مقاصد پورے کرنا چاہتا اور سمجھ کی ہر بات پر جھگڑنے لگتا ہے۔
לא יחפץ כסיל בתבונה כי אם בהתגלות לבו׃
احمق سمجھ سے لطف اندوز نہیں ہوتا بلکہ صرف اپنے دل کی باتیں دوسروں پر ظاہر کرنے سے۔
בבוא רשע בא גם בוז ועם קלון חרפה׃
جہاں بےدین آئے وہاں حقارت بھی آ موجود ہوتی، اور جہاں رُسوائی ہو وہاں طعنہ زنی بھی ہوتی ہے۔
מים עמקים דברי פי איש נחל נבע מקור חכמה׃
انسان کے الفاظ گہرا پانی ہیں، حکمت کا سرچشمہ بہتی ہوئی ندی ہے۔
שאת פני רשע לא טוב להטות צדיק במשפט׃
بےدین کی جانب داری کر کے راست باز کا حق مارنا غلط ہے۔
שפתי כסיל יבאו בריב ופיו למהלמות יקרא׃
احمق کے ہونٹ لڑائی جھگڑا پیدا کرتے ہیں، اُس کا منہ زور سے پٹائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
פי כסיל מחתה לו ושפתיו מוקש נפשו׃
احمق کا منہ اُس کی تباہی کا باعث ہے، اُس کے ہونٹ ایسا پھندا ہیں جس میں اُس کی اپنی جان اُلجھ جاتی ہے۔
דברי נרגן כמתלהמים והם ירדו חדרי בטן׃
تہمت لگانے والے کی باتیں لذیذ کھانے کے لقموں کی مانند ہیں، وہ دل کی تہہ تک اُتر جاتی ہیں۔
גם מתרפה במלאכתו אח הוא לבעל משחית׃
جو اپنے کام میں ذرا بھی ڈھیلا ہو جائے، اُسے یاد رہے کہ ڈھیلے پن کا بھائی تباہی ہے۔
מגדל עז שם יהוה בו ירוץ צדיק ונשגב׃
رب کا نام مضبوط بُرج ہے جس میں راست باز بھاگ کر محفوظ رہتا ہے۔
הון עשיר קרית עזו וכחומה נשגבה במשכיתו׃
امیر سمجھتا ہے کہ میری دولت میرا قلعہ بند شہر اور میری اونچی چاردیواری ہے جس میں مَیں محفوظ ہوں۔
לפני שבר יגבה לב איש ולפני כבוד ענוה׃
تباہ ہونے سے پہلے انسان کا دل مغرور ہو جاتا ہے، عزت ملنے سے پہلے لازم ہے کہ وہ فروتن ہو جائے۔
משיב דבר בטרם ישמע אולת היא לו וכלמה׃
دوسرے کی بات سننے سے پہلے جواب دینا حماقت ہے۔ جو ایسا کرے اُس کی رُسوائی ہو جائے گی۔
רוח איש יכלכל מחלהו ורוח נכאה מי ישאנה׃
بیمار ہوتے وقت انسان کی روح جسم کی پرورش کرتی ہے، لیکن اگر روح شکستہ ہو تو پھر کون اُس کو سہارا دے گا؟
לב נבון יקנה דעת ואזן חכמים תבקש דעת׃
سمجھ دار کا دل علم اپناتا اور دانش مند کا کان عرفان کا کھوج لگاتا رہتا ہے۔
מתן אדם ירחיב לו ולפני גדלים ינחנו׃
تحفہ راستہ کھول کر دینے والے کو بڑوں تک پہنچا دیتا ہے۔
צדיק הראשון בריבו יבא רעהו וחקרו׃
جو عدالت میں پہلے اپنا موقف پیش کرے وہ اُس وقت تک حق بجانب لگتا ہے جب تک دوسرا فریق سامنے آ کر اُس کی ہر بات کی تحقیق نہ کرے۔
מדינים ישבית הגורל ובין עצומים יפריד׃
قرعہ ڈالنے سے جھگڑے ختم ہو جاتے اور بڑوں کا ایک دوسرے سے لڑنے کا خطرہ دُور ہو جاتا ہے۔
אח נפשע מקרית עז ומדונים כבריח ארמון׃
جس بھائی کو ایک دفعہ مایوس کر دیا جائے اُسے دوبارہ جیت لینا قلعہ بند شہر پر فتح پانے سے زیادہ دشوار ہے۔ جھگڑے حل کرنا بُرج کے کنڈے توڑنے کی طرح مشکل ہے۔
מפרי פי איש תשבע בטנו תבואת שפתיו ישבע׃
انسان اپنے منہ کے پھل سے سیر ہو جائے گا، وہ اپنے ہونٹوں کی پیداوار کو جی بھر کر کھائے گا۔
מות וחיים ביד לשון ואהביה יאכל פריה׃
زبان کا زندگی اور موت پر اختیار ہے، جو اُسے پیار کرے وہ اُس کا پھل بھی کھائے گا۔
מצא אשה מצא טוב ויפק רצון מיהוה׃
جسے بیوی ملی اُسے اچھی نعمت ملی، اور اُسے رب کی منظوری حاصل ہوئی۔
תחנונים ידבר רש ועשיר יענה עזות׃
غریب منت کرتے کرتے اپنا معاملہ پیش کرتا ہے، لیکن امیر کا جواب سخت ہوتا ہے۔
איש רעים להתרעע ויש אהב דבק מאח׃
کئی دوست تجھے تباہ کرتے ہیں، لیکن ایسے بھی ہیں جو تجھ سے بھائی سے زیادہ لپٹے رہتے ہیں۔