I Corinthians 14

Naśladujcie miłości, starajcie się usilnie o dary duchowne; lecz najwięcej, abyście prorokowali.
محبت کا دامن تھامے رکھیں۔ لیکن ساتھ ہی روحانی نعمتوں کو سرگرمی سے استعمال میں لائیں، خصوصاً نبوّت کی نعمت کو۔
Albowiem kto mówi językiem obcym, nie ludziom mówi, ale Bogu; bo żaden nie słucha, lecz on duchem mówi tajemnice.
غیرزبان بولنے والا لوگوں سے نہیں بلکہ اللہ سے بات کرتا ہے۔ کوئی اُس کی بات نہیں سمجھتا کیونکہ وہ روح میں بھید کی باتیں کرتا ہے۔
Ale kto prorokuje, mówi ludziom zbudowanie i napominanie, i pociechę.
اِس کے برعکس نبوّت کرنے والا لوگوں سے ایسی باتیں کرتا ہے جو اُن کی تعمیر و ترقی، حوصلہ افزائی اور تسلی کا باعث بنتی ہیں۔
Kto językiem obcym mówi, samego siebie buduje; ale kto prorokuje, ten zbór buduje.
غیرزبان بولنے والا اپنی تعمیر و ترقی کرتا ہے جبکہ نبوّت کرنے والا جماعت کی۔
A chciałbym, abyście wy wszyscy językami mówili, ale abyście raczej prorokowali; albowiem większy jest ten, co prorokuje, niż ten, co językami obcymi mówi, chyba żeby tłumaczył, aby zbór brał zbudowanie.
مَیں چاہتا ہوں کہ آپ سب غیرزبانیں بولیں، لیکن اِس سے زیادہ یہ خواہش رکھتا ہوں کہ آپ نبوّت کریں۔ نبوّت کرنے والا غیرزبانیں بولنے والے سے اہم ہے۔ ہاں، غیرزبانیں بولنے والا بھی اہم ہے بشرطیکہ اپنی زبان کا ترجمہ کرے، کیونکہ اِس سے خدا کی جماعت کی تعمیر و ترقی ہوتی ہے۔
Teraz tedy, bracia! gdybym przyszedł do was, językami obcymi mówiąc, cóż wam pomogę, jeźlibym wam nie mówił albo przez objawienie, albo przez umiejętność, albo przez proroctwo, albo przez naukę?
بھائیو، اگر مَیں آپ کے پاس آ کر غیرزبانیں بولوں، لیکن مکاشفے، علم، نبوّت اور تعلیم کی کوئی بات نہ کروں تو آپ کو کیا فائدہ ہو گا؟
Wszak i rzeczy nieżywe, które dźwięk wydawają jako piszczałka albo cytra, jeźliby różnego dźwięku nie wydawały, jakoż poznane będzie, co na piszczałce, albo co na cytrze grają?
بےجان سازوں پر غور کرنے سے بھی یہی بات سامنے آتی ہے۔ اگر بانسری یا سرود کو کسی خاص سُر کے مطابق نہ بجایا جائے تو پھر سننے والے کس طرح پہچان سکیں گے کہ اِن پر کیا کیا پیش کیا جا رہا ہے؟
Albowiem jeźliby trąba niepewny głos dała, któż się do boju gotować będzie?
اِسی طرح اگر بِگل کی آواز جنگ کے لئے تیار ہو جانے کے لئے صاف طور سے نہ بجے تو کیا فوجی کمربستہ ہو جائیں گے؟
Także i wy, jeźlibyście językiem nie wydali mowy dobrze zrozumiałej, jakoż będzie zrozumiałe, co się mówi? albowiem będziecie tylko na wiatr mówić.
اگر آپ صاف صاف بات نہ کریں تو آپ کی حالت بھی ایسی ہی ہو گی۔ پھر آپ کی بات کون سمجھے گا؟ کیونکہ آپ لوگوں سے نہیں بلکہ ہَوا سے باتیں کریں گے۔
Tak wiele, jako słyszymy, jest różnych głosów na świecie, a nic nie jest bez głosu.
اِس دنیا میں بہت زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں اور اِن میں سے کوئی بھی نہیں جو بےمعنی ہو۔
Jeźlibym tedy nie znał mocy głosu, będę temu, który mówi, cudzoziemcem; a ten, co mówi, będzie mi także cudzoziemcem.
اگر مَیں کسی زبان سے واقف نہیں تو مَیں اُس زبان میں بولنے والے کے نزدیک اجنبی ٹھہروں گا اور وہ میرے نزدیک۔
Także i wy, ponieważ się usilnie staracie o dary duchowne, szukajcież tego, abyście obfitowali ku zbudowaniu zboru.
یہ اصول آپ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ چونکہ آپ روحانی نعمتوں کے لئے تڑپتے ہیں تو پھر خاص کر اُن نعمتوں میں ماہر بننے کی کوشش کریں جو خدا کی جماعت کو تعمیر کرتی ہیں۔
Dlatego kto mówi obcym językiem, niech się modli, aby mógł tłumaczyć.
چنانچہ غیرزبان بولنے والا دعا کرے کہ اِس کا ترجمہ بھی کر سکے۔
Bo jeźlibym się modlił obcym językiem, modlić się będzie mój duch; ale rozum mój jest bez pożytku.
کیونکہ اگر مَیں غیرزبان میں دعا کروں تو میری روح تو دعا کرتی ہے مگر میری عقل بےعمل رہتی ہے۔
Cóż tedy jest? Będę się modlił duchem, będę się też modlił i wyrozumieniem; będę śpiewał duchem, będę też śpiewał i wyrozumieniem.
تو پھر کیا کروں؟ مَیں روح میں دعا کروں گا، لیکن عقل کو بھی استعمال کروں گا۔ مَیں روح میں حمد و ثنا کروں گا، لیکن عقل کو بھی استعمال میں لاؤں گا۔
Bo jeźlibyś błogosławił duchem, jakoż ten, który jest z pocztu prostaków, na twoje dziękowanie rzecze Amen, ponieważ nie wie, co mówisz?
اگر آپ صرف روح میں حمد و ثنا کریں تو حاضرین میں سے جو آپ کی بات نہیں سمجھتا وہ کس طرح آپ کی شکرگزاری پر ”آمین“ کہہ سکے گا؟ اُسے تو آپ کی باتوں کی سمجھ ہی نہیں آئی۔
Bo choć ty wprawdzie dobrze dziękujesz, ale się drugi nie buduje.
بےشک آپ اچھی طرح خدا کا شکر کر رہے ہوں گے، لیکن اِس سے دوسرے شخص کی تعمیر و ترقی نہیں ہو گی۔
Dziękuję Bogu mojemu, iż więcej, niż wy wszyscy, językami mówię.
مَیں خدا کا شکر کرتا ہوں کہ آپ سب کی نسبت زیادہ غیرزبانوں میں بات کرتا ہوں۔
A wszakże we zborze wolę pięć słów zrozumiale przemówić, abym i drugich nauczył, niżeli dziesięć tysięcy słów językiem obcym.
پھر بھی مَیں خدا کی جماعت میں ایسی باتیں پیش کرنا چاہتا ہوں جو دوسرے سمجھ سکیں اور جن سے وہ تربیت حاصل کر سکیں۔ کیونکہ غیرزبانوں میں بولی گئی بےشمار باتوں کی نسبت پانچ تربیت دینے والے الفاظ کہیں بہتر ہیں۔
Bracia! nie bądźcie dziećmi wyrozumieniem, ale bądźcie dziećmi złością, a wyrozumieniem dorosłymi bądźcie.
بھائیو، بچوں جیسی سوچ سے باز آئیں۔ بُرائی کے لحاظ سے تو ضرور بچے بنے رہیں، لیکن سمجھ میں بالغ بن جائیں۔
W zakonie napisano: Iż obcemi językami i obcemi wargami mówić będę ludowi temu; a przecię mnie i tak nie usłuchają, mówi Pan.
شریعت میں لکھا ہے، ”رب فرماتا ہے کہ مَیں غیرزبانوں اور اجنبیوں کے ہونٹوں کی معرفت اِس قوم سے بات کروں گا۔ لیکن وہ پھر بھی میری نہیں سنیں گے۔“
Przetoż języki są za cud, nie tym, którzy wierzą, ale niewiernym; a proroctwo nie niewiernym, ale wierzącym.
اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیرزبانیں ایمان داروں کے لئے امتیازی نشان نہیں ہوتیں بلکہ غیرایمان داروں کے لئے۔ اِس کے برعکس نبوّت غیرایمان داروں کے لئے امتیازی نشان نہیں ہوتی بلکہ ایمان داروں کے لئے۔
Jeźliby się tedy wszystek zbór na jedno miejsce zeszedł, a wszyscy by językami obcemi mówili, a weszliby tam prostacy albo niewierni, izali nie rzeką, że szalejecie?
اب فرض کریں کہ ایمان دار ایک جگہ جمع ہیں اور تمام حاضرین غیرزبانیں بول رہے ہیں۔ اِسی اثنا میں غیرزبان کو نہ سمجھنے والے یا غیرایمان دار آ شامل ہوتے ہیں۔ آپ کو اِس حالت میں دیکھ کر کیا وہ آپ کو دیوانہ قرار نہیں دیں گے؟
Ale jeźliby wszyscy prorokowali, a wszedłby który niewierny albo prostak, od wszystkich przekonany i od wszystkich sądzony bywa.
اِس کے مقابلے میں اگر تمام لوگ نبوّت کر رہے ہوں اور کوئی غیرایمان دار اندر آئے تو کیا ہو گا؟ وہ سب اُسے قائل کر لیں گے کہ گناہ گار ہے اور سب اُسے پرکھ لیں گے۔
A tak skrytości serca tego bywają objawione, a on upadłszy na oblicze, pokłonili się Bogu, wyznawając, że Bóg jest prawdziwie w was.
یوں اُس کے دل کی پوشیدہ باتیں ظاہر ہو جائیں گی، وہ گر کر اللہ کو سجدہ کرے گا اور تسلیم کرے گا کہ فی الحقیقت اللہ آپ کے درمیان موجود ہے۔
Cóż tedy jest, bracia? Gdy się schodzicie, każdy z was ma psalm, ma naukę, ma język, ma objawienie, ma tłumaczenie; wszystko to niech się dzieje ku zbudowaniu.
بھائیو، پھر کیا ہونا چاہئے؟ جب آپ جمع ہوتے ہیں تو ہر ایک کے پاس کوئی گیت یا تعلیم یا مکاشفہ یا غیرزبان یا اِس کا ترجمہ ہو۔ اِن سب کا مقصد خدا کی جماعت کی تعمیر و ترقی ہو۔
Jeźli kto językiem mówi, niech to będzie po dwóch albo najwięcej po trzech, i to na przemiany, a jeden niech tłumaczy.
غیرزبان میں بولتے وقت صرف دو یا زیادہ سے زیادہ تین اشخاص بولیں اور وہ بھی باری باری۔ ساتھ ہی کوئی اُن کا ترجمہ بھی کرے۔
A jeźliby tłumacza nie było niechże we zborze milczy ten, który obcym językiem mówi, a niech mówi sobie i Bogu.
اگر کوئی ترجمہ کرنے والا نہ ہو تو غیرزبان بولنے والا جماعت میں خاموش رہے، البتہ اُسے اپنے آپ سے اور اللہ سے بات کرنے کی آزادی ہے۔
Ale prorocy niech mówią dwaj albo trzej, a drudzy niech rozsądzą.
نبیوں میں سے دو یا تین نبوّت کریں اور دوسرے اُن کی باتوں کی صحت کو پرکھیں۔
Jeźliby też inszemu siedzącemu co było objawione, on pierwszy niechaj milczy.
اگر اِس دوران کسی بیٹھے ہوئے شخص کو کوئی مکاشفہ ملے تو پہلا شخص خاموش ہو جائے۔
Bo możecie wszyscy jeden po drugim prorokować, aby się wszyscy uczyli i wszyscy pocieszeni byli.
کیونکہ آپ سب باری باری نبوّت کر سکتے ہیں تاکہ تمام لوگ سیکھیں اور اُن کی حوصلہ افزائی ہو۔
I duchy proroków są poddane prorokom.
نبیوں کی روحیں نبیوں کے تابع رہتی ہیں،
Albowiem Bóg nie jest powodem nieporządku, ale pokoju, jako i we wszystkich zborach świętych.
کیونکہ اللہ بےترتیبی کا نہیں بلکہ سلامتی کا خدا ہے۔ جیسا مُقدّسین کی تمام جماعتوں کا دستور ہے
Niewiasty wasze niech milczą we zborach; albowiem nie pozwolono im, aby mówiły, ale aby poddanemi były, jako i zakon mówi.
خواتین جماعت میں خاموش رہیں۔ اُنہیں بولنے کی اجازت نہیں، بلکہ وہ فرماں بردار رہیں۔ شریعت بھی یہی فرماتی ہے۔
A jeźli się czego nauczyć chcą, niechże w domu mężów swoich pytają, ponieważ sromota niewiastom we zborze mówić.
اگر وہ کچھ سیکھنا چاہیں تو اپنے گھر پر اپنے شوہر سے پوچھ لیں، کیونکہ عورت کا خدا کی جماعت میں بولنا شرم کی بات ہے۔
Izali od was słowo Boże wyszło? Izali tylko do was samych przyszło?
کیا اللہ کا کلام آپ میں سے نکلا ہے، یا کیا وہ صرف آپ ہی تک پہنچا ہے؟
Izali kto zda się być prorokiem albo duchownym, niech uzna, iż te rzeczy, które wam piszę, są Pańskiem rozkazaniem.
اگر کوئی خیال کرے کہ مَیں نبی ہوں یا خاص روحانی حیثیت رکھتا ہوں تو وہ جان لے کہ جو کچھ مَیں آپ کو لکھ رہا ہوں وہ خداوند کا حکم ہے۔
A jeźli kto nie wie, niechajże nie wie.
جو یہ نظرانداز کرتا ہے اُسے خود بھی نظرانداز کیا جائے گا۔
A tak, bracia! starajcie się usilnie o to, abyście prorokowali, a językami obcemi mówić nie zabraniajcie.
غرض بھائیو، نبوّت کرنے کے لئے تڑپتے رہیں، البتہ کسی کو غیرزبانیں بولنے سے نہ روکیں۔
Wszystko się niech dzieje przystojnie i porządnie.
لیکن سب کچھ شائستگی اور ترتیب سے عمل میں آئے۔