Proverbs 27

אל תתהלל ביום מחר כי לא תדע מה ילד יום׃
اُس پر شیخی نہ مار جو تُو کل کرے گا، تجھے کیا معلوم کہ کل کا دن کیا کچھ فراہم کرے گا؟
יהללך זר ולא פיך נכרי ואל שפתיך׃
تیرا اپنا منہ اور اپنے ہونٹ تیری تعریف نہ کریں بلکہ وہ جو تجھ سے واقف بھی نہ ہو۔
כבד אבן ונטל החול וכעס אויל כבד משניהם׃
پتھر بھاری اور ریت وزنی ہے، لیکن جو احمق تجھے تنگ کرے وہ زیادہ ناقابلِ برداشت ہے۔
אכזריות חמה ושטף אף ומי יעמד לפני קנאה׃
غصہ ظالم ہوتا اور طیش سیلاب کی طرح انسان پر آ جاتا ہے، لیکن کون حسد کا مقابلہ کر سکتا ہے؟
טובה תוכחת מגלה מאהבה מסתרת׃
کھلی ملامت چھپی ہوئی محبت سے بہتر ہے۔
נאמנים פצעי אוהב ונעתרות נשיקות שונא׃
پیار کرنے والے کی ضربیں وفا کا ثبوت ہیں، لیکن نفرت کرنے والے کے متعدد بوسوں سے خبردار رہ۔
נפש שבעה תבוס נפת ונפש רעבה כל מר מתוק׃
جو سیر ہے وہ شہد کو بھی پاؤں تلے روند دیتا ہے، لیکن بھوکے کو کڑوی چیزیں بھی میٹھی لگتی ہیں۔
כצפור נודדת מן קנה כן איש נודד ממקומו׃
جو آدمی اپنے گھر سے نکل کر مارا مارا پھرے وہ اُس پرندے کی مانند ہے جو اپنے گھونسلے سے بھاگ کر کبھی اِدھر کبھی اُدھر پھڑپھڑاتا رہتا ہے۔
שמן וקטרת ישמח לב ומתק רעהו מעצת נפש׃
تیل اور بخور دل کو خوش کرتے ہیں، لیکن دوست اپنے اچھے مشوروں سے خوشی دلاتا ہے۔
רעך ורעה אביך אל תעזב ובית אחיך אל תבוא ביום אידך טוב שכן קרוב מאח רחוק׃
اپنے دوستوں کو کبھی نہ چھوڑ، نہ اپنے ذاتی دوستوں کو نہ اپنے باپ کے دوستوں کو۔ تب تجھے مصیبت کے دن اپنے بھائی سے مدد نہیں مانگنی پڑے گی۔ کیونکہ قریب کا پڑوسی دُور کے بھائی سے بہتر ہے۔
חכם בני ושמח לבי ואשיבה חרפי דבר׃
میرے بیٹے، دانش مند بن کر میرے دل کو خوش کر تاکہ مَیں اپنے حقیر جاننے والے کو جواب دے سکوں۔
ערום ראה רעה נסתר פתאים עברו נענשו׃
ذہین آدمی خطرہ پہلے سے بھانپ کر چھپ جاتا ہے، جبکہ سادہ لوح آگے بڑھ کر اُس کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔
קח בגדו כי ערב זר ובעד נכריה חבלהו׃
ضمانت کا وہ لباس واپس نہ کر جو کسی نے پردیسی کا ضامن بن کر دیا ہے۔ اگر وہ اجنبی عورت کا ضامن ہو تو اُس ضمانت پر ضرور قبضہ کر جو اُس نے دی تھی۔
מברך רעהו בקול גדול בבקר השכים קללה תחשב לו׃
جو صبح سویرے بلند آواز سے اپنے پڑوسی کو برکت دے اُس کی برکت لعنت ٹھہرائی جائے گی۔
דלף טורד ביום סגריר ואשת מדונים נשתוה׃
جھگڑالو بیوی موسلادھار بارش کے باعث مسلسل ٹپکنے والی چھت کی مانند ہے۔
צפניה צפן רוח ושמן ימינו יקרא׃
اُسے روکنا ہَوا کو روکنے یا تیل کو پکڑنے کے برابر ہے۔
ברזל בברזל יחד ואיש יחד פני רעהו׃
لوہا لوہے کو اور انسان انسان کے ذہن کو تیز کرتا ہے۔
נצר תאנה יאכל פריה ושמר אדניו יכבד׃
جو انجیر کے درخت کی دیکھ بھال کرے وہ اُس کا پھل کھائے گا، جو اپنے مالک کی وفاداری سے خدمت کرے اُس کا احترام کیا جائے گا۔
כמים הפנים לפנים כן לב האדם לאדם׃
جس طرح پانی چہرے کو منعکس کرتا ہے اُسی طرح انسان کا دل انسان کو منعکس کرتا ہے۔
שאול ואבדה לא תשבענה ועיני האדם לא תשבענה׃
نہ موت اور نہ پاتال کبھی سیر ہوتے ہیں، نہ انسان کی آنکھیں۔
מצרף לכסף וכור לזהב ואיש לפי מהללו׃
سونا اور چاندی کٹھالی میں پگھلا کر پاک صاف کر، لیکن انسان کا کردار اِس سے معلوم کر کہ لوگ اُس کی کتنی قدر کرتے ہیں۔
אם תכתוש את האויל במכתש בתוך הריפות בעלי לא תסור מעליו אולתו׃
اگر احمق کو اناج کی طرح اُوکھلی اور موسل سے کوٹا بھی جائے توبھی اُس کی حماقت دُور نہیں ہو جائے گی۔
ידע תדע פני צאנך שית לבך לעדרים׃
احتیاط سے اپنی بھیڑبکریوں کی حالت پر دھیان دے، اپنے ریوڑوں پر خوب توجہ دے۔
כי לא לעולם חסן ואם נזר לדור דור׃
کیونکہ کوئی بھی دولت ہمیشہ تک قائم نہیں رہتی، کوئی بھی تاج نسل در نسل برقرار نہیں رہتا۔
גלה חציר ונראה דשא ונאספו עשבות הרים׃
کھلے میدان میں گھاس کاٹ کر جمع کر تاکہ نئی گھاس اُگ سکے، چارا پہاڑوں سے بھی اکٹھا کر۔
כבשים ללבושך ומחיר שדה עתודים׃
تب تُو بھیڑوں کی اُون سے کپڑے بنا سکے گا، بکروں کی فروخت سے کھیت خرید سکے گا،
ודי חלב עזים ללחמך ללחם ביתך וחיים לנערותיך׃
اور بکریاں اِتنا دودھ دیں گی کہ تیرے، تیرے خاندان اور تیرے نوکر چاکروں کے لئے کافی ہو گا۔