Psalms 46

خدا پناهگاه و قوّت ماست، مددکاری که هنگام سختی فوراً به فریاد ما می‌رسد.
قورح کی اولاد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ گیت کا طرز: کنواریاں۔ اللہ ہماری پناہ گاہ اور قوت ہے۔ مصیبت کے وقت وہ ہمارا مضبوط سہارا ثابت ہوا ہے۔
بنابراین نخواهیم ترسید، اگر چه زمین بلرزد و کوهها به عمق اقیانوسها فرو روند،
اِس لئے ہم خوف نہیں کھائیں گے، گو زمین لرز اُٹھے اور پہاڑ جھوم کر سمندر کی گہرائیوں میں گر جائیں،
یا دریاها بخروشند و کف برآورند و کوهها به لرزه درآیند.
گو سمندر شور مچا کر ٹھاٹھیں مارے اور پہاڑ اُس کی دہاڑوں سے کانپ اُٹھیں۔ (سِلاہ)
نهری است که جویهای آن شهر خدا را شادمان می‌سازد، و به خانهٔ مقدّس او طراوت می‌بخشد.
دریا کی شاخیں اللہ کے شہر کو خوش کرتی ہیں، اُس شہر کو جو اللہ تعالیٰ کی مُقدّس سکونت گاہ ہے۔
چون خدا در این شهر ساکن است، پس هرگز ویران نخواهد شد، هر بامداد به کمک آن خواهد آمد.
اللہ اُس کے بیچ میں ہے، اِس لئے شہر نہیں ڈگمگائے گا۔ صبح سویرے ہی اللہ اُس کی مدد کرے گا۔
ملّتها هیاهو می‌کنند و دولتها متزلزل می‌شوند، امّا وقتی خدا حرف می‌زند، زمین ذوب می‌گردد.
قومیں شور مچانے، سلطنتیں لڑکھڑانے لگیں۔ اللہ نے آواز دی تو زمین لرز اُٹھی۔
خداوند متعال با ماست، خدای یعقوب پناه ماست.
رب الافواج ہمارے ساتھ ہے، یعقوب کا خدا ہمارا قلعہ ہے۔ (سِلاہ)
بیایید و عجایب خداوند را مشاهده کنید، و كارهای عظیمی را كه در دنیا انجام داده است، ببینید.
آؤ، رب کے عظیم کاموں پر نظر ڈالو! اُسی نے زمین پر ہول ناک تباہی نازل کی ہے۔
او جنگها را در سراسر جهان خاتمه می‌دهد. کمانها را می‌شکند، نیزه‌ها را خُرد می‌کند، و سپرها را در آتش می‌اندازد.
وہی دنیا کی انتہا تک جنگیں روک دیتا، وہی کمان کو توڑ دیتا، نیزے کو ٹکڑے ٹکڑے کرتا اور ڈھال کو جلا دیتا ہے۔
از جنگ دست بکشید و بدانید که من خدا هستم، و در سراسر جهان و در بین تمام مردمان متعال می‌باشم.
وہ فرماتا ہے، ”اپنی حرکتوں سے باز آؤ! جان لو کہ مَیں خدا ہوں۔ مَیں اقوام میں سربلند اور دنیا میں سرفراز ہوں گا۔“
خداوند متعال با ماست و خدای یعقوب پناه ماست.
رب الافواج ہمارے ساتھ ہے۔ یعقوب کا خدا ہمارا قلعہ ہے۔ (سِلاہ)