Matthew 28

ואחרי מוצאי השבת כשהאיר לאחד בשבת באה מרים המגדלית ומרים האחרת לראות את הקבר׃
اتوار کو صبح سویرے ہی مریم مگدلینی اور دوسری مریم قبر کو دیکھنے کے لئے نکلیں۔ سورج طلوع ہو رہا تھا۔
והנה רעש גדול היה כי מלאך יהוה ירד מן השמים ויגש ויגל את האבן מן הפתח וישב עליה׃
اچانک ایک شدید زلزلہ آیا، کیونکہ رب کا ایک فرشتہ آسمان سے اُتر آیا اور قبر کے پاس جا کر اُس پر پڑے پتھر کو ایک طرف لُڑھکا دیا۔ پھر وہ اُس پر بیٹھ گیا۔
ויהי מראהו כברק ולבושו לבן כשלג׃
اُس کی شکل و صورت بجلی کی طرح چمک رہی تھی اور اُس کا لباس برف کی مانند سفید تھا۔
ומפחדו נבהלו השמרים ויהיו כמתים׃
پہرے دار اِتنے ڈر گئے کہ وہ لرزتے لرزتے مُردہ سے ہو گئے۔
ויען המלאך ויאמר אל הנשים אתן אל תיראן הן ידעתי כי את ישוע הנצלב אתן מבקשות׃
فرشتے نے خواتین سے کہا، ”مت ڈرو۔ مجھے معلوم ہے کہ تم عیسیٰ کو ڈھونڈ رہی ہو جو مصلوب ہوا تھا۔
איננו פה כי קם כאשר אמר באנה ראינה את המקום אשר שכב שם האדון׃
وہ یہاں نہیں ہے۔ وہ جی اُٹھا ہے، جس طرح اُس نے فرمایا تھا۔ آؤ، اُس جگہ کو خود دیکھ لو جہاں وہ پڑا تھا۔
ומהרתן ללכת ואמרתן אל תלמידיו כי קם מן המתים והנה הוא הולך לפניכם הגלילה ושם תראהו הנה אמרתי לכן׃
اور اب جلدی سے جا کر اُس کے شاگردوں کو بتا دو کہ وہ جی اُٹھا ہے اور تمہارے آگے آگے گلیل پہنچ جائے گا۔ وہیں تم اُسے دیکھو گے۔ اب مَیں نے تم کو اِس سے آگاہ کیا ہے۔“
ותמהרנה לצאת מן הקבר ביראה ובשמחה גדולה ותרצנה להגיד לתלמידיו׃
خواتیں جلدی سے قبر سے چلی گئیں۔ وہ سہمی ہوئی لیکن بڑی خوش تھیں اور دوڑی دوڑی اُس کے شاگردوں کو یہ خبر سنانے گئیں۔
הנה הלכות להגיד לתלמידיו והנה ישוע נקרה אליהן ויאמר שלום לכן ותגשנה ותאחזנה ברגליו ותשתחוין לו׃
اچانک عیسیٰ اُن سے ملا۔ اُس نے کہا، ”سلام۔“ وہ اُس کے پاس آئیں، اُس کے پاؤں پکڑے اور اُسے سجدہ کیا۔
ויאמר אליהן ישוע אל תיראן לכנה והגדן לאחי וילכו הגלילה ושם יראוני׃
عیسیٰ نے اُن سے کہا، ”مت ڈرو۔ جاؤ، میرے بھائیوں کو بتا دو کہ وہ گلیل کو چلے جائیں۔ وہاں وہ مجھے دیکھیں گے۔“
ויהי בלכתן והנה אנשים מן המשמר באו העירה ויגידו לראשי הכהנים את כל הנעשה׃
خواتین ابھی راستے میں تھیں کہ پہرے داروں میں سے کچھ شہر میں گئے اور راہنما اماموں کو سب کچھ بتا دیا۔
ויקהלו עם הזקנים ויתיעצו ויתנו כסף לרב אל אנשי הצבא לאמר׃
راہنما اماموں نے قوم کے بزرگوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور پہرے داروں کو رشوت کی بڑی رقم دینے کا فیصلہ کیا۔
אמרו כי באו תלמידיו לילה ויגנבו אותו בהיותנו ישנים׃
اُنہوں نے اُنہیں بتایا، ”تم کو کہنا ہے، ’جب ہم رات کے وقت سو رہے تھے تو اُس کے شاگرد آئے اور اُسے چُرا لے گئے۔‘
ואם ישמע הדבר לפני ההגמון אנחנו נפיסהו והייתם בלי פחד׃
اگر یہ خبر گورنر تک پہنچے تو ہم اُسے سمجھا لیں گے۔ تم کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔“
ויקחו את הכסף ויעשו כאשר למדו ותצא השמועה הזאת בין היהודים עד היום הזה׃
چنانچہ پہرے داروں نے رشوت لے کر وہ کچھ کیا جو اُنہیں سکھایا گیا تھا۔ اُن کی یہ کہانی یہودیوں کے درمیان بہت پھیلائی گئی اور آج تک اُن میں رائج ہے۔
ועשתי עשר התלמידים הלכו הגלילה אל ההר אשר צום ישוע׃
پھر گیارہ شاگرد گلیل کے اُس پہاڑ کے پاس پہنچے جہاں عیسیٰ نے اُنہیں جانے کو کہا تھا۔
ויהי כראותם אתו וישתחוו לו ומקצתם נחלקו בלבם׃
وہاں اُسے دیکھ کر اُنہوں نے اُسے سجدہ کیا۔ لیکن کچھ شک میں پڑ گئے۔
ויגש ישוע וידבר אליהם לאמר נתן לי כל שלטן בשמים ובארץ׃
پھر عیسیٰ نے اُن کے پاس آ کر کہا، ”آسمان اور زمین کا کُل اختیار مجھے دے دیا گیا ہے۔
לכו ועשו לתלמידים את כל הגוים וטבלתם אתם לשם האב והבן ורוח הקדש׃
اِس لئے جاؤ، تمام قوموں کو شاگرد بنا کر اُنہیں باپ، فرزند اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔
ולמדתם אתם לשמר את כל אשר צויתי אתכם והנה אנכי אתכם כל הימים עד קץ העולם אמן׃
اور اُنہیں یہ سکھاؤ کہ وہ اُن تمام احکام کے مطابق زندگی گزاریں جو مَیں نے تمہیں دیئے ہیں۔ اور دیکھو، مَیں دنیا کے اختتام تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔“