Psalms 115

خداوندا، به نام تو، تنها به نام تو جلال باد، نه به نام ما، زیرا تو سرشار از محبّت پایدار و وفا هستی.
اے رب، ہماری ہی عزت کی خاطر کام نہ کر بلکہ اِس لئے کہ تیرے نام کو جلال ملے، اِس لئے کہ تُو مہربان اور وفادار خدا ہے۔
چرا ملّتهای جهان از ما بپرسند: «خدای شما کجاست؟»
دیگر اقوام کیوں کہیں، ”اُن کا خدا کہاں ہے؟“
خدای ما در آسمانهاست و آنچه را که اراده فرماید به عمل می‌آورد.
ہمارا خدا تو آسمان پر ہے، اور جو جی چاہے کرتا ہے۔
خدایان آنها از نقره و طلا و ساختهٔ دست بشر هستند.
اُن کے بُت سونے چاندی کے ہیں، انسان کے ہاتھ نے اُنہیں بنایا ہے۔
آنها دهان دارند، امّا حرف نمی‌زنند، چشم دارند، ولی نمی‌بینند.
اُن کے منہ ہیں لیکن وہ بول نہیں سکتے۔ اُن کی آنکھیں ہیں لیکن وہ دیکھ نہیں سکتے۔
گوش دارند، امّا نمی‌شنوند. بینی دارند، لیکن نمی‌بویند.
اُن کے کان ہیں لیکن وہ سن نہیں سکتے، اُن کی ناک ہے لیکن وہ سونگھ نہیں سکتے۔
دست دارند، امّا لمس نمی‌کنند. پا دارند، امّا راه نمی‌روند و صدایی از گلویشان بیرون نمی‌آید.
اُن کے ہاتھ ہیں، لیکن وہ چھو نہیں سکتے۔ اُن کے پاؤں ہیں، لیکن وہ چل نہیں سکتے۔ اُن کے گلے سے آواز نہیں نکلتی۔
کسانی‌که آنها را ساخته‌اند و همچنین اشخاصی که به آنها اطمینان دارند، مانند بُتهایی می‌شوند که ساخته‌اند.
جو بُت بناتے ہیں وہ اُن کی مانند ہو جائیں، جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں وہ اُن جیسے بےحس و حرکت ہو جائیں۔
ای بنی‌اسرائیل، بر خداوند توکّل کنید، زیرا او نگهبان و یاور شماست.
اے اسرائیل، رب پر بھروسا رکھ! وہی تیرا سہارا اور تیری ڈھال ہے۔
ای کاهنان خدا، بر خداوند توکّل کنید، زیرا او نگهبان و یاور شماست.
اے ہارون کے گھرانے، رب پر بھروسا رکھ! وہی تیرا سہارا اور تیری ڈھال ہے۔
ای خداترسان، بر خداوند توکّل کنید، زیرا او نگهبان و یاور شماست.
اے رب کا خوف ماننے والو، رب پر بھروسا رکھو! وہی تمہارا سہارا اور تمہاری ڈھال ہے۔
خداوند به ما توجّه دارد و ما را برکت می‌دهد. او بنی‌اسرائیل و تمام کاهنان خدا را برکت خواهد داد.
رب نے ہمارا خیال کیا ہے، اور وہ ہمیں برکت دے گا۔ وہ اسرائیل کے گھرانے کو برکت دے گا، وہ ہارون کے گھرانے کو برکت دے گا۔
او همهٔ خداترسان، کوچک و بزرگ را، یکسان برکت خواهد داد.
وہ رب کا خوف ماننے والوں کو برکت دے گا، خواہ چھوٹے ہوں یا بڑے۔
خداوند نسل شما و فرزندانتان را برکت دهد!
رب تمہاری تعداد میں اضافہ کرے، تمہاری بھی اور تمہاری اولاد کی بھی۔
خداوندی که آسمانها و زمین را آفریده است، شما را برکت دهد!
رب جو آسمان و زمین کا خالق ہے تمہیں برکت سے مالا مال کرے۔
آسمانها از آن خداوند هستند، امّا زمین را به انسان بخشیده است.
آسمان تو رب کا ہے، لیکن زمین کو اُس نے آدم زادوں کو بخش دیا ہے۔
مردگان و کسانی‌که به دیار خاموشی می‌روند خداوند را ستایش نمی‌کنند.
اے رب، مُردے تیری ستائش نہیں کرتے، خاموشی کے ملک میں اُترنے والوں میں سے کوئی بھی تیری تمجید نہیں کرتا۔
امّا ما که زنده هستیم، خداوند را ستایش می‌کنیم از اکنون تا به ابد. خداوند را سپاس باد!
لیکن ہم رب کی ستائش اب سے ابد تک کریں گے۔ رب کی حمد ہو!