Psalms 30

داؤد کا زبور۔ رب کے گھر کی مخصوصیت کے موقع پر گیت۔ اے رب، مَیں تیری ستائش کرتا ہوں، کیونکہ تُو نے مجھے گہرائیوں میں سے کھینچ نکالا۔ تُو نے میرے دشمنوں کو مجھ پر بغلیں بجانے کا موقع نہیں دیا۔
I will extol thee, O LORD; for thou hast lifted me up, and hast not made my foes to rejoice over me.
اے رب میرے خدا، مَیں نے چیختے چلّاتے ہوئے تجھ سے مدد مانگی، اور تُو نے مجھے شفا دی۔
O LORD my God, I cried unto thee, and thou hast healed me.
اے رب، تُو میری جان کو پاتال سے نکال لایا، تُو نے میری جان کو موت کے گڑھے میں اُترنے سے بچایا ہے۔
O LORD, thou hast brought up my soul from the grave: thou hast kept me alive, that I should not go down to the pit.
اے ایمان دارو، ساز بجا کر رب کی تعریف میں گیت گاؤ۔ اُس کے مُقدّس نام کی حمد و ثنا کرو۔
Sing unto the LORD, O ye saints of his, and give thanks at the remembrance of his holiness.
کیونکہ وہ لمحہ بھر کے لئے غصے ہوتا، لیکن زندگی بھر کے لئے مہربانی کرتا ہے۔ گو شام کو رونا پڑے، لیکن صبح کو ہم خوشی منائیں گے۔
For his anger endureth but a moment; in his favour is life: weeping may endure for a night, but joy cometh in the morning.
جب حالات پُرسکون تھے تو مَیں بولا، ”مَیں کبھی نہیں ڈگمگاؤں گا۔“
And in my prosperity I said, I shall never be moved.
اے رب، جب تُو مجھ سے خوش تھا تو تُو نے مجھے مضبوط پہاڑ پر رکھ دیا۔ لیکن جب تُو نے اپنا چہرہ مجھ سے چھپا لیا تو مَیں سخت گھبرا گیا۔
LORD, by thy favour thou hast made my mountain to stand strong: thou didst hide thy face, and I was troubled.
اے رب، مَیں نے تجھے پکارا، ہاں خداوند سے مَیں نے التجا کی،
I cried to thee, O LORD; and unto the LORD I made supplication.
”کیا فائدہ ہے اگر مَیں ہلاک ہو کر موت کے گڑھے میں اُتر جاؤں؟ کیا خاک تیری ستائش کرے گی؟ کیا وہ لوگوں کو تیری وفاداری کے بارے میں بتائے گی؟
What profit is there in my blood, when I go down to the pit? Shall the dust praise thee? shall it declare thy truth?
اے رب، میری سن، مجھ پر مہربانی کر۔ اے رب، میری مدد کرنے کے لئے آ!“
Hear, O LORD, and have mercy upon me: LORD, be thou my helper.
تُو نے میرا ماتم خوشی کے ناچ میں بدل دیا، تُو نے میرے ماتمی کپڑے اُتار کر مجھے شادمانی سے ملبّس کیا۔
Thou hast turned for me my mourning into dancing: thou hast put off my sackcloth, and girded me with gladness;
کیونکہ تُو چاہتا ہے کہ میری جان خاموش نہ ہو بلکہ گیت گا کر تیری تمجید کرتی رہے۔ اے رب میرے خدا، مَیں ابد تک تیری حمد و ثنا کروں گا۔
To the end that my glory may sing praise to thee, and not be silent. O LORD my God, I will give thanks unto thee for ever.