Psalms 8

داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: گتّیت۔ اے رب ہمارے آقا، تیرا نام پوری دنیا میں کتنا شاندار ہے! تُو نے آسمان پر ہی اپنا جلال ظاہر کر دیا ہے۔
ای خداوند، خداوند ما! چه پرشکوه است نام تو در سراسر جهان! و جلال تو برتر است از آسمانها.
اپنے مخالفوں کے جواب میں تُو نے چھوٹے بچوں اور شیرخواروں کی زبان کو تیار کیا ہے تاکہ وہ تیری قوت سے دشمن اور کینہ پرور کو ختم کریں۔
کودکان و شیرخوارگان شكوه تو را می‌سرایند. تو دشمنان و انتقام گیرندگان را ساکت می‌کنی، و از دشمنی آنان در امان هستی!
جب مَیں تیرے آسمان کا ملاحظہ کرتا ہوں جو تیری اُنگلیوں کا کام ہے، چاند اور ستاروں پر غور کرتا ہوں جن کو تُو نے اپنی اپنی جگہ پر قائم کیا
هنگامی‌که به آسمان نگاه می‌کنم که تو آن را آفریده‌ای، و به ماه و ستارگانی که تو در آن قرار داده‌ای،
تو انسان کون ہے کہ تُو اُسے یاد کرے یا آدم زاد کہ تُو اُس کا خیال رکھے؟
انسان چیست که به او می‌اندیشی، و به او چنین توجّه می‌نمایی؟
تُو نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کم بنایا ، تُو نے اُسے جلال اور عزت کا تاج پہنایا۔
او را اندکی پایین‌تر از خود آفریدی و تاج جلال و افتخار را بر سر او نهادی.
تُو نے اُسے اپنے ہاتھوں کے کاموں پر مقرر کیا، سب کچھ اُس کے پاؤں کے نیچے کر دیا،
او را اشرف مخلوقات نهادی؛ و اختیار همه‌چیز را به دست او سپردی:
خواہ بھیڑبکریاں ہوں خواہ گائےبَیل، جنگلی جانور،
گوسفندان و گاوان و حیوانات وحشی،
پرندے، مچھلیاں یا سمندری راہوں پر چلنے والے باقی تمام جانور۔
مرغان هوا، ماهیان دریا، و همهٔ جانوران آبزی را.
اے رب ہمارے آقا، پوری دنیا میں تیرا نام کتنا شاندار ہے!
ای خداوند، خداوند ما! چه مجید است نام تو در سراسر جهان.