Hosea 12

اسرائیل ہَوا چرنے کی کوشش کر رہا ہے، پورا دن وہ مشرقی لُو کے پیچھے بھاگتا رہتا ہے۔ اُس کے جھوٹ اور ظلم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسور سے عہد باندھنے کے ساتھ ساتھ وہ مصر کو بھی زیتون کا تیل بھیج دیتا ہے۔
以法莲吃风,且追赶东风,时常增添虚谎和强暴,与亚述立约,把油送到埃及。
رب عدالت میں یہوداہ سے بھی لڑے گا۔ وہ یعقوب کو اُس کے چال چلن کی سزا، اُس کے اعمال کا مناسب اجر دے گا۔
耶和华与犹大争辩,必照雅各所行的惩罚他,按他所做的报应他。
کیونکہ ماں کے پیٹ میں ہی اُس نے اپنے بھائی کی ایڑی پکڑ کر اُسے دھوکا دیا۔ جب بالغ ہوا تو اللہ سے لڑا
他在腹中抓住哥哥的脚跟,壮年的时候与 神较力,
بلکہ فرشتے سے لڑتے لڑتے اُس پر غالب آیا۔ پھر اُس نے روتے روتے اُس سے التجا کی کہ مجھ پر رحم کر۔ بعد میں یعقوب نے اللہ کو بیت ایل میں پایا، اور وہاں خدا اُس سے ہم کلام ہوا۔
与天使较力,并且得胜,哭泣恳求,在伯特利遇见耶和华。耶和华─万军之 神在那里晓谕我们以色列人;耶和华是他可记念的名。
رب جو لشکروں کا خدا ہے اور جس کا نام رب ہی ہے، اُس نے فرمایا،
并入上节
”اپنے خدا کے پاس واپس آ کر رحم اور انصاف قائم رکھ! کبھی اپنے خدا پر اُمید رکھنے سے باز نہ آ۔“
所以你当归向你的 神,谨守仁爱、公平,常常等候你的 神。
اسرائیل تاجر ہے جس کے ہاتھ میں غلط ترازو ہے اور جسے لوگوں سے ناجائز فائدہ اُٹھانے کا بڑا شوق ہے۔
以法莲是商人,手里有诡诈的天平,爱行欺骗。
وہ کہتا ہے، ”مَیں امیر ہو گیا ہوں، مَیں نے کثرت کی دولت پائی ہے۔ کوئی ثابت نہیں کر سکے گا کہ مجھ سے یہ تمام ملکیت حاصل کرنے میں کوئی قصور یا گناہ سرزد ہوا ہے۔“
以法莲说:我果然成了富足,得了财宝;我所劳碌得来的,人必不见有什么不义,可算为罪的。
”لیکن مَیں، رب جو مصر سے تجھے نکالتے وقت آج تک تیرا خدا ہوں مَیں یہ نظرانداز نہیں کروں گا۔ مَیں تجھے دوبارہ خیموں میں بسنے دوں گا۔ یوں ہو گا جس طرح اُن پہلے دنوں میں ہوا جب اسرائیلی میری پرستش کرنے کے لئے ریگستان میں جمع ہوتے تھے۔
自从你出埃及地以来,我就是耶和华─你的 神;我必使你再住帐棚,如在大会的日子一样。
مَیں بار بار نبیوں کی معرفت تم سے ہم کلام ہوا، مَیں نے اُنہیں متعدد رویائیں دکھائیں اور اُن کے ذریعے تمہیں تمثیلیں سنائیں۔“
我已晓谕众先知,并且加增默示,借先知设立比喻。
کیا جِلعاد بےدین ہے؟ اُس کے لوگ ناکارہ ہی ہیں! جِلجال میں لوگوں نے سانڈ قربان کئے ہیں، اِس لئے اُن کی قربان گاہیں ملبے کے ڈھیر بن جائیں گی۔ وہ بیج بونے کے لئے تیار شدہ کھیت کے کنارے پر لگے پتھر کے ڈھیر جیسی بنیں گی۔
基列人没有罪孽吗?他们全然是虚假的。人在吉甲献牛犊为祭,他们的祭坛好像田间犁沟中的乱堆。
یعقوب کو بھاگ کر ملکِ اَرام میں پناہ لینی پڑی۔ وہاں وہ بیوی ملنے کے لئے ملازم بن گیا، عورت کے باعث اُس نے بھیڑبکریوں کی گلہ بانی کی۔
从前雅各逃到亚兰地,以色列为得妻服事人,为得妻与人放羊。
لیکن بعد میں رب نبی کی معرفت اسرائیل کو مصر سے نکال لایا اور نبی کے ذریعے اُس کی گلہ بانی کی۔
耶和华借先知领以色列从埃及上来;以色列也借先知而得保存。
توبھی اسرائیل نے اُسے بڑا طیش دلایا۔ اب اُنہیں اُن کی قتل و غارت کا اجر بھگتنا پڑے گا۔ اُنہوں نے اپنے آقا کی توہین کی ہے، اور اب وہ اُنہیں مناسب سزا دے گا۔
以法莲大大惹动主怒,所以他流血的罪必归在他身上。主必将那因以法莲所受的羞辱归还他。