Psalms 95

O come, let us sing unto the LORD: let us make a joyful noise to the rock of our salvation.
آؤ، ہم شادیانہ بجا کر رب کی مدح سرائی کریں، خوشی کے نعرے لگا کر اپنی نجات کی چٹان کی تمجید کریں!
Let us come before his presence with thanksgiving, and make a joyful noise unto him with psalms.
آؤ، ہم شکرگزاری کے ساتھ اُس کے حضور آئیں، گیت گا کر اُس کی ستائش کریں۔
For the LORD is a great God, and a great King above all gods.
کیونکہ رب عظیم خدا اور تمام معبودوں پر عظیم بادشاہ ہے۔
In his hand are the deep places of the earth: the strength of the hills is his also.
اُس کے ہاتھ میں زمین کی گہرائیاں ہیں، اور پہاڑ کی بلندیاں بھی اُسی کی ہیں۔
The sea is his, and he made it: and his hands formed the dry land.
سمندر اُس کا ہے، کیونکہ اُس نے اُسے خلق کیا۔ خشکی اُس کی ہے، کیونکہ اُس کے ہاتھوں نے اُسے تشکیل دیا۔
O come, let us worship and bow down: let us kneel before the LORD our maker.
آؤ ہم سجدہ کریں اور رب اپنے خالق کے سامنے جھک کر گھٹنے ٹیکیں۔
For he is our God; and we are the people of his pasture, and the sheep of his hand. To day if ye will hear his voice,
کیونکہ وہ ہمارا خدا ہے اور ہم اُس کی چراگاہ کی قوم اور اُس کے ہاتھ کی بھیڑیں ہیں۔ اگر تم آج اُس کی آواز سنو
Harden not your heart, as in the provocation, and as in the day of temptation in the wilderness:
”تو اپنے دلوں کو سخت نہ کرو جس طرح مریبہ میں ہوا، جس طرح ریگستان میں مسّہ میں ہوا۔
When your fathers tempted me, proved me, and saw my work.
وہاں تمہارے باپ دادا نے مجھے آزمایا اور جانچا، حالانکہ اُنہوں نے میرے کام دیکھ لئے تھے۔
Forty years long was I grieved with this generation, and said, It is a people that do err in their heart, and they have not known my ways:
چالیس سال مَیں اُس نسل سے گھن کھاتا رہا۔ مَیں بولا، ’اُن کے دل ہمیشہ صحیح راہ سے ہٹ جاتے ہیں، اور وہ میری راہیں نہیں جانتے۔‘
Unto whom I sware in my wrath that they should not enter into my rest.
اپنے غضب میں مَیں نے قَسم کھائی، ’یہ کبھی اُس ملک میں داخل نہیں ہوں گے جہاں مَیں اُنہیں سکون دیتا‘۔“