Isaiah 21

Brzemię pustego morza. Jako wicher na południe bieży, tak przyjdzie z puszczy, z ziemi strasznej.
دلدل کے علاقے کے بارے میں اللہ کا فرمان: جس طرح دشتِ نجب میں طوفان کے تیز جھونکے بار بار آ پڑتے ہیں اُسی طرح آفت بیابان سے آئے گی، دشمن دہشت ناک ملک سے آ کر تجھ پر ٹوٹ پڑے گا۔
Widzenie srogie jest mi okazane. Przewrotny przewrotność broi, a pustoszyciel pustoszy. Przyciągnijże, Elamie! Oblęż, Medzie! Babilon; wszelkiemu wzdychaniu jego koniec uczynię.
رب نے ہول ناک رویا میں مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ نمک حرام اور ہلاکو حرکت میں آ گئے ہیں۔ اے عیلام چل، بابل پر حملہ کر! اے مادی اُٹھ، شہر کا محاصرہ کر! مَیں ہونے دوں گا کہ بابل کے مظلوموں کی آہیں بند ہو جائیں گی۔
Dlatego napełnione są biodra moje boleścią, a ucisk ogarnął mię, jako ucisk rodzącą. Skrzywiłem się słysząc, a strwożyłem się widząc.
اِس لئے میری کمر شدت سے لرزنے لگی ہے۔ دردِ زہ میں مبتلا عورت کی سی گھبراہٹ میری انتڑیوں کو مروڑ رہی ہے۔ جو کچھ مَیں نے سنا ہے اُس سے مَیں تڑپ اُٹھا ہوں، اور جو کچھ مَیں نے دیکھا ہے، اُس سے مَیں حواس باختہ ہو گیا ہوں۔
Ulękło się serce moje, strach mię ogarnął; noc rozkoszy moich obróciła mi się w lękanie.
میرا دل دھڑک رہا ہے، کپکپی مجھ پر طاری ہو گئی ہے۔ پہلے شام کا دُھندلکا مجھے پیارا لگتا تھا، لیکن اب رویا کو دیکھ کر وہ میرے لئے دہشت کا باعث بن گیا ہے۔
Przygotuj stół; niech straż na straży będzie; jedz, pij; wstańcie książęta, smarujcie tarcze.
تاہم بابل میں لوگ میز لگا کر قالین بچھا رہے ہیں۔ بےپروائی سے وہ کھانا کھا رہے اور مَے پی رہے ہیں۔ اے افسرو، اُٹھو! اپنی ڈھالوں پر تیل لگا کر لڑنے کے لئے تیار ہو جاؤ!
Albowiem tak mi rzekł Pan: Idź, postaw stróża, któryby powiedział, cokolwiek ujrzy.
رب نے مجھے حکم دیا، ”جا کر پہرے دار کھڑا کر دے جو تجھے ہر نظر آنے والی چیز کی اطلاع دے۔
I ujrzał wozy, i dwa rzędy jezdnych; wozy, które osły, i wozy, które wielbłądy ciągnęły: i przypatrywał się im z wielką bardzo pilnością.
جوں ہی دو گھوڑوں والے رتھ یا گدھوں اور اونٹوں پر سوار آدمی دکھائی دیں تو خبردار! پہرے دار پوری توجہ دے۔“
Tedy zawołał jako lew: Panie mój! jać stoję na straży ustawicznie we dnie; nawet na straży mojej staję na każdą noc.
تب پہرے دار شیرببر کی طرح پکار اُٹھا، ”میرے آقا، روز بہ روز مَیں پوری وفاداری سے اپنی بُرجی پر کھڑا رہا ہوں، اور راتوں مَیں تیار رہ کر یہاں پہرہ داری کرتا آیا ہوں۔
(A oto wtem przyjechali mężowie na wozach, i jazda dwoma rzędami.) I zawołał strażnik, a rzekł: Upadł, upadł Babilon, i wszystkie ryte obrazy bogów jego pokruszone o ziemię.
اب وہ دیکھو! دو گھوڑوں والا رتھ آ رہا ہے جس پر آدمی سوار ہے۔ اب وہ جواب میں کہہ رہا ہے، ’بابل گر گیا، وہ گر گیا ہے! اُس کے تمام بُت چِکنا چُور ہو کر زمین پر بکھر گئے ہیں‘۔“
Babilon jest gumno moje, i zboże bojewiska mego. Com słyszał od Pana zastępów, Boga Izraelskiego, tom wam opowiedział.
اے گاہنے کی جگہ پر کچلی ہوئی میری قوم! جو کچھ اسرائیل کے خدا، رب الافواج نے مجھے فرمایا ہے اُسے مَیں نے تمہیں سنا دیا ہے۔
Brzemię Dumy. Woła na mię ktoś z Seiru: Hej, stróżu! co się stało w nocy? Stróżu! co się stało w nocy?
ادوم کے بارے میں رب کا فرمان: سعیر کے پہاڑی علاقے سے کوئی مجھے آواز دیتا ہے، ”اے پہرے دار، صبح ہونے میں کتنا وقت باقی ہے؟ اے پہرے دار، صبح ہونے میں کتنا وقت باقی ہے؟“
Rzekł stróż: Przyszedł poranek, także i noc. Chcecieli szukać, szukajcie, nawróćcie się a przyjdźcie.
پہرے دار جواب دیتا ہے، ”صبح ہونے والی ہے، لیکن رات بھی۔ اگر آپ مزید پوچھنا چاہیں تو دوبارہ آ کر پوچھ لیں۔“
Brzemię na Arabiję. Po lasach Arabii noclegi miewać będziecie, o podróżni Dedańscy!
ملکِ عرب کے بارے میں رب کا فرمان: اے ددانیوں کے قافلو، ملکِ عرب کے جنگل میں رات گزارو۔
Niech zabieżą pragnącemu, niosąc wodę obywatele ziemi Temańskiej; z chlebem jego niech wynijdą przeciw uciekającemu.
اے ملکِ تیما کے باشندو، پانی لے کر پیاسوں سے ملنے جاؤ! پناہ گزینوں کے پاس جا کر اُنہیں روٹی کھلاؤ!
Bo przed mieczami uciekać będą, przed mieczem dobytym, przed łukiem napiętym, przed ciężkością bitwy.
کیونکہ وہ تلوار سے لیس دشمن سے بھاگ رہے ہیں، ایسے لوگوں سے جو تلوار تھامے اور کمان تانے اُن سے سخت لڑائی لڑے ہیں۔
Gdyż tak rzekł Pan do mnie: Że po roku, jaki jest rok najemniczy, ustanie wszystka sława Kedar.
کیونکہ رب نے مجھ سے فرمایا، ”ایک سال کے اندر اندر قیدار کی تمام شان و شوکت ختم ہو جائے گی۔
A ostatek pocztu strzelców mężnych synów Kedar będzie umniejszony; albowiem to Pan Bóg Izraelski mówił.
قیدار کے زبردست تیراندازوں میں سے تھوڑے ہی بچ پائیں گے۔“ یہ رب، اسرائیل کے خدا کا فرمان ہے۔