Numbers 12

摩西娶了古实女子为妻。米利暗和亚伦因他所娶的古实女子,就毁谤他,说:
ایک دن مریم اور ہارون موسیٰ کے خلاف باتیں کرنے لگے۔ وجہ یہ تھی کہ اُس نے کوش کی ایک عورت سے شادی کی تھی۔
「难道耶和华单与摩西说话,不也与我们说话吗?」这话耶和华听见了。
اُنہوں نے پوچھا، ”کیا رب صرف موسیٰ کی معرفت بات کرتا ہے؟ کیا اُس نے ہم سے بھی بات نہیں کی؟“ رب نے اُن کی یہ باتیں سنیں۔
摩西为人极其谦和,胜过世上的众人。
لیکن موسیٰ نہایت حلیم تھا۔ دنیا میں اُس جیسا حلیم کوئی نہیں تھا۔
耶和华忽然对摩西、亚伦、米利暗说:「你们三个人都出来,到会幕这里。」他们三个人就出来了。
اچانک رب موسیٰ، ہارون اور مریم سے مخاطب ہوا، ”تم تینوں باہر نکل کر ملاقات کے خیمے کے پاس آؤ۔“ تینوں وہاں پہنچے۔
耶和华在云柱中降临,站在会幕门口,召亚伦和米利暗,二人就出来了。
تب رب بادل کے ستون میں اُتر کر ملاقات کے خیمے کے دروازے پر کھڑا ہوا۔ اُس نے ہارون اور مریم کو بُلایا تو دونوں آئے۔
耶和华说:「你们且听我的话:你们中间若有先知,我─耶和华必在异象中向他显现,在梦中与他说话。
اُس نے کہا، ”میری بات سنو۔ جب تمہارے درمیان نبی ہوتا ہے تو مَیں اپنے آپ کو رویا میں اُس پر ظاہر کرتا ہوں یا خواب میں اُس سے مخاطب ہوتا ہوں۔
我的仆人摩西不是这样;他是在我全家尽忠的。
لیکن میرے خادم موسیٰ کی اَور بات ہے۔ اُسے مَیں نے اپنے پورے گھرانے پر مقرر کیا ہے۔
我要与他面对面说话,乃是明说,不用谜语,并且他必见我的形像。你们毁谤我的仆人摩西,为何不惧怕呢?「」
اُس سے مَیں رُوبرُو ہم کلام ہوتا ہوں۔ اُس سے مَیں معموں کے ذریعے نہیں بلکہ صاف صاف بات کرتا ہوں۔ وہ رب کی صورت دیکھتا ہے۔ تو پھر تم میرے خادم کے خلاف باتیں کرنے سے کیوں نہ ڈرے؟“
耶和华就向他们二人发怒而去。
رب کا غضب اُن پر آن پڑا، اور وہ چلا گیا۔
云彩从会幕上挪开了,不料,米利暗长了大痲疯,有雪那样白,亚伦一看米利暗长了大痲疯,
جب بادل کا ستون خیمے سے دُور ہوا تو مریم کی جِلد برف کی مانند سفید تھی۔ وہ کوڑھ کا شکار ہو گئی تھی۔ ہارون اُس کی طرف مُڑا تو اُس کی حالت دیکھی
就对摩西说:「我主啊,求你不要因我们愚昧犯罪,便将这罪加在我们身上。
اور موسیٰ سے کہا، ”میرے آقا، مہربانی کر کے ہمیں اِس گناہ کی سزا نہ دیں جو ہماری حماقت کے باعث سرزد ہوا ہے۔
求你不要使她像那出母腹、肉已半烂的死胎。」
مریم کو اِس حالت میں نہ چھوڑیں۔ وہ تو ایسے بچے کی مانند ہے جو مُردہ پیدا ہوا ہو، جس کے جسم کا آدھا حصہ گل چکا ہو۔“
于是摩西哀求耶和华说:「 神啊,求你医治她!」
تب موسیٰ نے پکار کر رب سے کہا، ”اے اللہ، مہربانی کر کے اُسے شفا دے۔“
耶和华对摩西说:「她父亲若吐唾沫在她脸上,她岂不蒙羞七天吗?现在要把她在营外关锁七天,然后才可以领她进来。」
رب نے جواب میں موسیٰ سے کہا، ”اگر مریم کا باپ اُس کے منہ پر تھوکتا تو کیا وہ پورے ہفتے تک شرم محسوس نہ کرتی؟ اُسے ایک ہفتے کے لئے خیمہ گاہ کے باہر بند رکھ۔ اِس کے بعد اُسے واپس لایا جا سکتا ہے۔“
于是米利暗关锁在营外七天。百姓没有行路,直等到把米利暗领进来。
چنانچہ مریم کو ایک ہفتے کے لئے خیمہ گاہ کے باہر بند رکھا گیا۔ لوگ اُس وقت تک سفر کے لئے روانہ نہ ہوئے جب تک اُسے واپس نہ لایا گیا۔
以后百姓从哈洗录起行,在巴兰的旷野安营。
جب وہ واپس آئی تو اسرائیلی حصیرات سے روانہ ہو کر فاران کے ریگستان میں خیمہ زن ہوئے۔