Numbers 13

耶和华晓谕摩西说:
پھر رب نے موسیٰ سے کہا،
「你打发人去窥探我所赐给以色列人的迦南地,他们每支派中要打发一个人,都要作首领的。」
”کچھ آدمی ملکِ کنعان کا جائزہ لینے کے لئے بھیج دے، کیونکہ مَیں اُسے اسرائیلیوں کو دینے کو ہوں۔ ہر قبیلے میں سے ایک راہنما کو چن کر بھیج دے۔“
摩西就照耶和华的吩咐,从巴兰的旷野打发他们去;他们都是以色列人的族长。
موسیٰ نے رب کے کہنے پر اُنہیں دشتِ فاران سے بھیجا۔ سب اسرائیلی راہنما تھے۔
他们的名字:属流便支派的有撒刻的儿子沙母亚。
اُن کے نام یہ ہیں: روبن کے قبیلے سے سموع بن زکور،
属西缅支派的有何利的儿子的沙法。
شمعون کے قبیلے سے سافط بن حوری،
属犹大支派的有耶孚尼的儿子迦勒。
یہوداہ کے قبیلے سے کالب بن یفُنّہ،
属以萨迦支派的有约色的儿子以迦。
اِشکار کے قبیلے سے اِجال بن یوسف،
属以法莲支派的有嫩的儿子何西阿。
افرائیم کے قبیلے سے ہوسیع بن نون،
属便雅悯支派的有拉孚的儿子帕提。
بن یمین کے قبیلے سے فلطی بن رفُو،
属西布伦支派的有梭底的儿子迦叠。
زبولون کے قبیلے سے جدی ایل بن سودی،
约瑟的子孙属玛拿西支派的有稣西的儿子迦底。
یوسف کے بیٹے منسّی کے قبیلے سے جَدی بن سُوسی،
属但支派的有基玛利的儿子亚米利。
دان کے قبیلے سے عمی ایل بن جملّی،
属亚设支派的有米迦勒的儿子西帖。
آشر کے قبیلے سے ستور بن میکائیل،
属拿弗他利支派的有缚西的儿子拿比。
نفتالی کے قبیلے سے نخبی بن وُفسی،
属迦得支派的有玛基的儿子臼利。
جد کے قبیلے سے جیُوایل بن ماکی۔
这就是摩西所打发窥探那地之人的名字。摩西就称嫩的儿子何西阿为约书亚。
موسیٰ نے اِن ہی بارہ آدمیوں کو ملک کا جائزہ لینے کے لئے بھیجا۔ اُس نے ہوسیع کا نام یشوع یعنی ’رب نجات ہے‘ میں بدل دیا۔
摩西打发他们去窥探迦南地,说:「你们从南地上山地去,
اُنہیں رُخصت کرنے سے پہلے اُس نے کہا، ”دشتِ نجب سے گزر کر پہاڑی علاقے تک پہنچو۔
看那地如何,其中所住的民是强是弱,是多是少,
معلوم کرو کہ یہ کس طرح کا ملک ہے اور اُس کے باشندے کیسے ہیں۔ کیا وہ طاقت ور ہیں یا کمزور، تعداد میں کم ہیں یا زیادہ؟
所住之地是好是歹,所住之处是营盘是坚城。
جس ملک میں وہ بستے ہیں کیا وہ اچھا ہے کہ نہیں؟ وہ کس قسم کے شہروں میں رہتے ہیں؟ کیا اُن کی چاردیواریاں ہیں کہ نہیں؟
又看那地土是肥美是瘠薄,其中有树木没有。你们要放开胆量,把那地的果子带些来。」﹙那时正是葡萄初熟的时候。﹚
ملک کی زمین زرخیز ہے یا بنجر؟ اُس میں درخت ہیں کہ نہیں؟ اور جرٲت کر کے ملک کا کچھ پھل چن کر لے آؤ۔“ اُس وقت پہلے انگور پک گئے تھے۔
他们上去窥探那地,从寻的旷野到利合,直到哈马口。
چنانچہ اِن آدمیوں نے سفر کر کے دشتِ صین سے رحوب تک ملک کا جائزہ لیا۔ رحوب لبو حمات کے قریب ہے۔
他们从南地上去,到了希伯崙;在那里有亚衲族人亚希幔、示筛、挞买。原来希伯崙城被建造比埃及的锁安城早七年。
وہ دشتِ نجب سے گزر کر حبرون پہنچے جہاں عناق کے بیٹے اخی مان، سیسی اور تلمی رہتے تھے۔ (حبرون کو مصر کے شہر ضُعن سے سات سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا)۔
他们到了以实各谷,从那里砍了葡萄树的一枝,上头有一挂葡萄,两个人用杠抬著,又带了些石榴和无花果来。
جب وہ وادیِ اِسکال تک پہنچے تو اُنہوں نے ایک ڈالی کاٹ لی جس پر انگور کا گُچھا لگا ہوا تھا۔ دو آدمیوں نے یہ انگور، کچھ انار اور کچھ انجیر لاٹھی پر لٹکائے اور اُسے اُٹھا کر چل پڑے۔
﹙因为以色列人从那里砍来的那挂葡萄,所以那地方叫做以实各谷。﹚
اُس جگہ کا نام اُس گُچھے کے سبب سے جو اسرائیلیوں نے وہاں سے کاٹ لیا اِسکال یعنی گُچھا رکھا گیا۔
过了四十天,他们窥探那地才回来,
چالیس دن تک ملک کا کھوج لگاتے لگاتے وہ لوٹ آئے۔
到了巴兰旷野的加低斯,见摩西、亚伦,并以色列的全会众,回报摩西、亚伦,并全会众,又把那地的果子给他们看;
وہ موسیٰ، ہارون اور اسرائیل کی پوری جماعت کے پاس آئے جو دشتِ فاران میں قادس کی جگہ پر انتظار کر رہے تھے۔ وہاں اُنہوں نے سب کچھ بتایا جو اُنہوں نے معلوم کیا تھا اور اُنہیں وہ پھل دکھائے جو لے کر آئے تھے۔
又告诉摩西说:「我们到了你所打发我们去的那地,果然是流奶与蜜之地;这就是那地的果子。
اُنہوں نے موسیٰ کو رپورٹ دی، ”ہم اُس ملک میں گئے جہاں آپ نے ہمیں بھیجا تھا۔ واقعی اُس ملک میں دودھ اور شہد کی کثرت ہے۔ یہاں ہمارے پاس اُس کے کچھ پھل بھی ہیں۔
然而住那地的民强壮,城邑也坚固宽大,并且我们在那里看见了亚衲族的人。
لیکن اُس کے باشندے طاقت ور ہیں۔ اُن کے شہروں کی فصیلیں ہیں، اور وہ نہایت بڑے ہیں۔ ہم نے وہاں عناق کی اولاد بھی دیکھی۔
亚玛力人住在南地;赫人、耶布斯人、亚摩利人、住在山地;迦南人住在海边并约旦河旁。」
عمالیقی دشتِ نجب میں رہتے ہیں جبکہ حِتّی، یبوسی اور اموری پہاڑی علاقے میں آباد ہیں۔ کنعانی ساحلی علاقے اور دریائے یردن کے کنارے کنارے بستے ہیں۔“
迦勒在摩西面前安抚百姓,说:「我们立刻上去得那地吧!我们足能得胜。」
کالب نے موسیٰ کے سامنے جمع شدہ لوگوں کو اشارہ کیا کہ وہ خاموش ہو جائیں۔ پھر اُس نے کہا، ”آئیں، ہم ملک میں داخل ہو جائیں اور اُس پر قبضہ کر لیں، کیونکہ ہم یقیناً یہ کرنے کے قابل ہیں۔“
但那些和他同去的人说:「我们不能上去攻击那民,因为他们比我们强壮。」
لیکن دوسرے آدمیوں نے جو اُس کے ساتھ ملک کو دیکھنے گئے تھے کہا، ”ہم اُن لوگوں پر حملہ نہیں کر سکتے، کیونکہ وہ ہم سے طاقت ور ہیں۔“
探子中有人论到所窥探之地,向以色列人报恶信,说:「我们所窥探、经过之地是吞吃居民之地,我们在那里所看见的人民都身量高大。
اُنہوں نے اسرائیلیوں کے درمیان اُس ملک کے بارے میں غلط افواہیں پھیلائیں جس کی تفتیش اُنہوں نے کی تھی۔ اُنہوں نے کہا، ”جس ملک میں سے ہم گزرے تاکہ اُس کا جائزہ لیں وہ اپنے باشندوں کو ہڑپ کر لیتا ہے۔ جو بھی اُس میں رہتا ہے نہایت درازقد ہے۔
我们在那里看见亚衲族人,就是伟人;他们是伟人的后裔。据我们看,自己就如蚱蜢一样;据他们看,我们也是如此。」
ہم نے وہاں دیو بھی دیکھے۔ (عناق کے بیٹے دیوؤں کی اولاد تھے)۔ اُن کے سامنے ہم اپنے آپ کو ٹڈی جیسا محسوس کر رہے تھے، اور ہم اُن کی نظر میں ایسے تھے بھی۔“