پھر یہ نقشہ شہر کا محاصرہ دکھانے کے لئے استعمال کر۔ بُرج اور پُشتے بنا کر گھیرا ڈال۔ یروشلم کے باہر لشکرگاہ لگا کر شہر کے ارد گرد قلعہ شکن مشینیں تیار رکھ۔
پھر لوہے کی پلیٹ لے کر اپنے اور شہر کے درمیان رکھ۔ اِس سے مراد لوہے کی دیوار ہے۔ شہر کو گھور گھور کر ظاہر کر کہ تُو اُس کا محاصرہ کر رہا ہے۔ اِس نشان سے تُو دکھائے گا کہ اسرائیلیوں کے ساتھ کیا کچھ ہونے والا ہے۔
اِس کے بعد اپنے بائیں پہلو پر لیٹ کر علامتی طور پر ملکِ اسرائیل کی سزا پا۔ جتنے بھی سال وہ گناہ کرتے آئے ہیں اُتنے ہی دن تجھے اِسی حالت میں لیٹے رہنا ہے۔ وہ 390 سال گناہ کرتے رہے ہیں، اِس لئے تُو 390 دن اُن کے گناہوں کی سزا پائے گا۔

اب کچھ گندم، جَو، لوبیا، مسور، باجرہ اور یہاں مستعمل گھٹیا قسم کا گندم جمع کر کے ایک ہی برتن میں ڈال۔ بائیں پہلو پر لیٹتے وقت یعنی پورے 390 دن اِن ہی سے روٹی بنا کر کھا۔
یہ سن کر مَیں بول اُٹھا، ”ہائے، ہائے! اے رب قادرِ مطلق، مَیں کبھی بھی ناپاک نہیں ہوا۔ جوانی سے لے کر آج تک مَیں نے کبھی بھی ایسے جانور کا گوشت نہیں کھایا جسے ذبح نہیں کیا گیا تھا یا جسے جنگلی جانوروں نے پھاڑا تھا۔ ناپاک گوشت کبھی میرے منہ میں نہیں آیا۔“
اُس نے مزید فرمایا، ”اے آدم زاد، مَیں یروشلم میں روٹی کا بندوبست ختم ہو جانے دوں گا۔ تب لوگ اپنا کھانا بڑی احتیاط سے اور پریشانی میں تول تول کر کھائیں گے۔ وہ پانی کا قطرہ قطرہ گن کر اُسے لرزتے ہوئے پئیں گے۔