Hosea 2

Mówcie braciom waszym, o ludu mój! i siostrom waszym, o ty, coś miłosierdzia dostąpiła!
اُس وقت اپنے بھائیوں کا نام عمی یعنی ’میری قوم‘ اور اپنی بہنوں کا نام رُحامہ یعنی ’جس پر رحم کیا گیا ہو‘ رکھو۔
Rozpierajcie się z matką waszą, rozpierajcie się; bo ona nie jest żoną moją, a Jam też nie jest mężem jej, póki nie odejmie wszeteczeństw swoich od oblicza swego, a cudzołóstw swych z pośród piersi swoich;
اپنی ماں اسرائیل پر الزام لگاؤ، ہاں اُس پر الزام لگاؤ! کیونکہ نہ وہ میری بیوی ہے، نہ مَیں اُس کا شوہر ہوں۔ وہ اپنے چہرے سے اور اپنی چھاتیوں کے درمیان سے زناکاری کے نشان دُور کرے،
Bym jej snać nago nie zewlekł a nie postawił jej, jaką była w dzień narodzenia swego, i nie uczynił jej jako pustynia, i nie zostawił jej jako ziemia sucha, i nie umorzył jej pragnieniem:
ورنہ مَیں اُس کے کپڑے اُتار کر اُسے اُس ننگی حالت میں چھوڑوں گا جس میں وہ پیدا ہوئی۔ مَیں ہونے دوں گا کہ وہ ریگستان اور جُھلستی زمین میں تبدیل ہو جائے، کہ وہ پیاس کے مارے مر جائے۔
I nad synami jej nie zmiłowałbym się, przeto, że są synami z wszeteczeństwa,
مَیں اُس کے بچوں پر بھی رحم نہیں کروں گا، کیونکہ وہ زناکار بچے ہیں۔
Bo wszeteczeństwo płodzi matka ich, sprosność czyni rodzicielka ich; bo mówiła: Pójdę za miłośnikami moimi, którzy mi dodawają chleba mego, i wody mojej, wełny mojej, i lnu mego, oliwy mojej i napojów moich.
اُن کی ماں نے زنا کیا، اُنہیں جنم دینے والی نے شرم ناک حرکتیں کی ہیں۔ وہ بولی، ’مَیں اپنے عاشقوں کے پیچھے بھاگ جاؤں گی۔ آخر میری روٹی، پانی، اُون، کتان، تیل اور پینے کی چیزیں وہی مہیا کرتے ہیں۔‘
Przetoż oto Ja zagrodzę cierniem drogę jej, a ugrodzę płot, aby ścieżek swoich nie znalazła.
اِس لئے جہاں بھی وہ چلنا چاہے وہاں مَیں اُسے کانٹےدار جھاڑیوں سے روک دوں گا، مَیں ایسی دیوار کھڑی کروں گا کہ اُسے راستے کا پتا نہ چلے۔
Tedy biegać będzie za miłośnikami swymi, wszakże ich nie dogoni; i szukać ich będzie, ale nie znajdzie. Tedy rzecze: Pójdę a wrócę się do męża swego pierwszego; bo mi lepiej było na on czas, niżeli teraz.
وہ اپنے عاشقوں کا پیچھا کرتے کرتے تھک جائے گی اور کبھی اُن تک پہنچے گی نہیں، وہ اُن کا کھوج لگاتی رہے گی لیکن اُنہیں پائے گی نہیں۔ پھر وہ بولے گی، ’مَیں اپنے پہلے شوہر کے پاس واپس جاؤں، کیونکہ اُس وقت میرا حال آج کی نسبت کہیں بہتر تھا۔‘
Bo ona nie wie tego, żem Ja dawał jej zboże, i moszcz, i oliwę; nawet dawałem jej obfitość srebra i złota, które oni obracają na Baala.
لیکن وہ یہ بات جاننے کے لئے تیار نہیں کہ اُسے اللہ ہی کی طرف سے سب کچھ مہیا ہوا ہے۔ مَیں ہی نے اُسے وہ اناج، مَے، تیل اور کثرت کی سونا چاندی دے دی جو لوگوں نے بعل دیوتا کو پیش کی۔
Dlatego wrócę się, i zabiorę zboże moje czasu jego, i moszcz mój czasu jego, i odbiorę jej wełnę moję, i len mój dany na okrywanie nagości jej.
اِس لئے مَیں اپنے اناج اور اپنے انگور کو فصل کی کٹائی سے پہلے پہلے واپس لوں گا۔ جو اُون اور کتان مَیں اُسے دیتا رہا تاکہ اُس کی برہنگی نظر نہ آئے اُسے مَیں اُس سے چھین لوں گا۔
A teraz odkryję sprosność jej przed oczyma miłośników jej, a nikt jej nie wyrwie z ręki mojej.
اُس کے عاشقوں کے دیکھتے دیکھتے مَیں اُس کے سارے کپڑے اُتاروں گا، اور کوئی اُسے میرے ہاتھ سے نہیں بچائے گا۔
I uczynię koniec wszystkiemu weselu jej, świętom jej, nowym miesiącom jej, i sabatom jej, i wszystkim uroczystym świętom jej.
مَیں اُس کی تمام خوشیاں بند کر دوں گا۔ نہ کوئی عید، نہ نئے چاند کا تہوار، نہ سبت کا دن یا باقی کوئی مقررہ جشن منایا جائے گا۔
Popustoszę też winne macice jej i figowe drzewa jej, przeto, że mówi: Moja to zapłata, którą mi dali miłośnicy moi; i obrócę je w lasy, a pożrą je zwierzęta polne.
مَیں اُس کے انگور اور انجیر کے باغوں کو تباہ کروں گا، اُن چیزوں کو جن کے بارے میں اُس نے کہا، ’یہ مجھے عاشقوں کی خدمت کرنے کے عوض مل گئی ہیں۔‘ مَیں یہ باغ جنگل بننے دوں گا، اور جنگلی جانور اُن کا پھل کھائیں گے۔
I nawiedzę na niej dni Baalowe, w które im kadzi, a strojąc się w nausznice swoje i w klejnoty swoje, chodzi za miłośnikami swymi, ale mnie zapomina, mówi Pan.
رب فرماتا ہے کہ مَیں اُسے اُن دنوں کی سزا دوں گا جب اُس نے بعل کے بُتوں کو بخور کی قربانیاں پیش کیں۔ اُس وقت وہ اپنے آپ کو بالیوں اور زیورات سے سجا کر اپنے عاشقوں کے پیچھے بھاگ گئی۔ مجھے وہ بھول گئی۔
Przetoż oto Ja nią łudzić będę, gdy ją wywiodę na puszczę, a łaskawie z nią mówić będę;
چنانچہ اب مَیں اُسے منانے کی کوشش کروں گا، اُسے ریگستان میں لے جا کر اُس سے نرمی سے بات کروں گا۔
I dam jej winnice jej od tegoż miejsca, i dolinę Achor, miasto drzwi nadziei; i będzie tam śpiewała, jako za dni młodości swojej, to jest, jako w dzień, którego wychodziła z ziemi Egipskiej.
پھر مَیں اُسے وہاں سے ہو کر اُس کے انگور کے باغ واپس کروں گا اور وادیِ عکور کو اُمید کے دروازے میں بدل دوں گا۔ اُس وقت وہ خوشی سے میرے پیچھے ہو کر وہاں چلے گی، بالکل اُسی طرح جس طرح جوانی میں کرتی تھی جب میرے پیچھے ہو کر مصر سے نکل آئی۔“
A dnia onego mówi Pan, będziesz mię zwała: Mężu mój! a nie będziesz mię więcej zwała: Baalu mój!
رب فرماتا ہے، ”اُس دن تُو مجھے پکارتے وقت ’اے میرے بعل ‘ نہیں کہے گی بلکہ ’اے میرے خاوند۔‘
Bo odejmę imiona Baalów od ust twoich, że ani wspominani będą więcej imieniem swojem.
مَیں بعل دیوتاؤں کے نام تیرے منہ سے نکال دوں گا، اور تُو آئندہ اُن کے ناموں کا ذکر تک نہیں کرے گی۔
I uczynię dla ciebie przymierze dnia onego z zwierzem polnym, i z ptastwem niebieskiem i z płazem ziemskim, a łuk i miecz pokruszę, i wojnę z ziemi zniosę, i sprawię, że bezpiecznie mieszkać będą.
اُس دن مَیں جنگلی جانوروں، پرندوں اور رینگنے والے جانداروں کے ساتھ عہد باندھوں گا تاکہ وہ اسرائیل کو نقصان نہ پہنچائیں۔ کمان اور تلوار کو توڑ کر مَیں جنگ کا خطرہ ملک سے دُور کر دوں گا۔ سب آرام و سکون سے زندگی گزاریں گے۔
I poślubię cię sobie na wieki: poślubię cię, mówię, sobie w sprawiedliwości i w sądzie i w miłosierdziu i w litościach;
مَیں تیرے ساتھ ابدی رشتہ باندھوں گا، ایسا رشتہ جو راستی، انصاف، فضل اور رحم پر مبنی ہو گا۔
Poślubię cię też sobie w wierze, i poznasz Pana.
ہاں، جو رشتہ مَیں تیرے ساتھ باندھوں گا اُس کی بنیاد وفاداری ہو گی۔ تب تُو رب کو جان لے گی۔“
Dnia onego wysłucham, mówi Pan, wysłucham, mówi, niebiosa, a one wusłuchają ziemię;
رب فرماتا ہے، ”اُس دن مَیں سنوں گا۔ مَیں آسمان کی سن کر بادل پیدا کروں گا، آسمان زمین کی سن کر بارش برسائے گا،
A ziemia wysłucha zboże i moszcz i oliwę, a te rzeczy wysłuchają Jezreela.
زمین اناج، انگور اور زیتون کی سن کر اُنہیں تقویت دے گی، اور یہ چیزیں میدانِ یزرعیل کی سن کر کثرت سے پیدا ہو جائیں گی۔
Bo ją sobie rozsieję na ziemi, a zmiłuję się nad tą, co była w niełasce, i rzekę do tego, co nie był ludem moim: Tyś jest lud mój! a on rzecze: Tyś jest Bóg mój.
اُس وقت مَیں اپنی خاطر اسرائیل کا بیج ملک میں بو دوں گا۔ ’لورُحامہ ‘ پر مَیں رحم کروں گا، اور ’لوعمی ‘ سے مَیں کہوں گا، ’تُو میری قوم ہے۔‘ جواب میں وہ بولے گی، ’تُو میرا خدا ہے‘۔“