Revelation of John 8

וכפתחו החותם השביעי ותהי דממה בשמים כחצי שעה׃
جب لیلے نے ساتویں مُہر کھولی تو آسمان پر خاموشی چھا گئی۔ یہ خاموشی تقریباً آدھے گھنٹے تک رہی۔
וארא את שבעת המלאכים אשר עמדו לפני האלהים וינתנו להם שבעה שופרות׃
پھر مَیں نے اللہ کے سامنے کھڑے سات فرشتوں کو دیکھا۔ اُنہیں سات تُرم دیئے گئے۔
ויבא מלאך אחר ויגש אל המזבח ומחתת זהב בידו ותנתן לו קטרת הרבה לתתה עם תפלות כל הקדשים על מזבח הזהב אשר לפני הכסא׃
ایک اَور فرشتہ جس کے پاس سونے کا بخوردان تھا آ کر قربان گاہ کے پاس کھڑا ہو گیا۔ اُسے بہت سا بخور دیا گیا تاکہ وہ اُسے مُقدّسین کی دعاؤں کے ساتھ تخت کے سامنے کی سونے کی قربان گاہ پر پیش کرے۔
ויעל עשן הקטרת עם תפלות הקדשים מיד המלאך לפני אלהים׃
بخور کا دھواں مُقدّسین کی دعاؤں کے ساتھ فرشتے کے ہاتھ سے اُٹھتے اُٹھتے اللہ کے سامنے پہنچا۔
ויקח המלאך את המחתה וימלאה אש מעל המזבח וישלך על הארץ ויהי קולות ורעמים וברקים ורעש׃
پھر فرشتے نے بخوردان کو لیا اور اُسے قربان گاہ کی آگ سے بھر کر زمین پر پھینک دیا۔ تب کڑکتی اور گرجتی آوازیں سنائی دیں، بجلی چمکنے لگی اور زلزلہ آ گیا۔
ושבעה המלאכים ההם אשר בידם שבעת השופרות התעתדו לתקע׃
پھر جن سات فرشتوں کے پاس سات تُرم تھے وہ اُنہیں بجانے کے لئے تیار ہوئے۔
והמלאך הראשון תקע בשופר ויהי ברד ואש בלולים בדם ותשלך ארצה ותשרף שלישית העץ וכל ירק עשב נשרף׃
پہلے فرشتے نے اپنے تُرم کو بجا دیا۔ اِس پر اولے اور خون کے ساتھ ملائی گئی آگ پیدا ہو کر زمین پر برسائی گئی۔ اِس سے زمین کا تیسرا حصہ، درختوں کا تیسرا حصہ اور تمام ہری گھاس بھسم ہو گئی۔
והמלאך השני תקע בשופר והנה כדמות הר גדול בער באש השלך אל תוך הים ותהי שלישית הים לדם׃
پھر دوسرے فرشتے نے اپنے تُرم میں پھونک ماری۔ اِس پر جلتی ہوئی ایک بڑی پہاڑ نما چیز کو سمندر میں پھینکا گیا۔ سمندر کا تیسرا حصہ خون میں بدل گیا،
ותמת שלישית כל נפש חיה אשר בים ושלישית האניות נשחתה׃
سمندر میں موجود زندہ مخلوقات کا تیسرا حصہ ہلاک اور بحری جہازوں کا تیسرا حصہ تباہ ہو گیا۔
והמלאך השלישי תקע בשופר ויפל מן השמים כוכב גדול בער כלפיד ויפל על שלישית הנהרות ועל מעינות המים׃
پھر تیسرے فرشتے نے اپنے تُرم میں پھونک ماری۔ اِس پر مشعل کی طرح بھڑکتا ہوا ایک بڑا ستارہ آسمان سے دریاؤں کے تیسرے حصے اور پانی کے چشموں پر گر گیا۔
ושם הכוכב נקרא לענה ותהי שלישית המים ללענה ורבים מבני אדם מתו מן המים כי מרים היו׃
اِس ستارے کا نام افسنطین تھا اور اِس سے پانی کا تیسرا حصہ افسنطین جیسا کڑوا ہو گیا۔ بہت سے لوگ یہ کڑوا پانی پینے سے مر گئے۔
והמלאך הרביעי תקע בשופר ותכה שלישית השמש ושלישית הירח ושלישית הכוכבים למען תחשך שלישיתם והיום לא יאיר שלישיתו וכן גם הלילה׃
پھر چوتھے فرشتے نے اپنے تُرم میں پھونک ماری۔ اِس پر سورج کا تیسرا حصہ، چاند کا تیسرا حصہ اور ستاروں کا تیسرا حصہ روشنی سے محروم ہو گیا۔ دن کا تیسرا حصہ روشنی سے محروم ہوا اور اِسی طرح رات کا تیسرا حصہ بھی۔
וארא ואשמע מלאך אחד מעופף במרום הרקיע הקורא בקול גדול אוי אוי אוי לישבי הארץ משאר קלות שופר שלשת המלאכים העתידים לתקע׃
پھر دیکھتے دیکھتے مَیں نے ایک عقاب کو سنا جس نے میرے سر کے اوپر ہی بلندیوں پر اُڑتے ہوئے اونچی آواز سے پکارا، ”افسوس! افسوس! زمین کے باشندوں پر افسوس! کیونکہ تین فرشتوں کے تُرموں کی آوازیں ابھی باقی ہیں۔“