Psalms 99

خداوند سلطنت می‌کند، ای مردم زمین بلرزید، او بر تخت خود که بر روی بالهای فرشتگان است، نشسته است، پس زمین بلرزد.
رب بادشاہ ہے، اقوام لرز اُٹھیں! وہ کروبی فرشتوں کے درمیان تخت نشین ہے، دنیا ڈگمگائے!
خداوند در صهیون جلوس فرموده و فرمانروای تمام ملّتهاست.
کوہِ صیون پر رب عظیم ہے، تمام اقوام پر سربلند ہے۔
همه، نام پُرشکوه او را با احترام بپرستند، زیرا او قدّوس است.
وہ تیرے عظیم اور پُرجلال نام کی ستائش کریں، کیونکہ وہ قدوس ہے۔
ای پادشاه قادر، ای دوستدار عدالت، تو برابری را برقرار ساختی و عدالت و انصاف را در اسرائیل به عمل آوردی.
وہ بادشاہ کی قدرت کی تمجید کریں جو انصاف سے پیار کرتا ہے۔ اے اللہ، تُو ہی نے عدل قائم کیا، تُو ہی نے یعقوب میں انصاف اور راستی پیدا کی ہے۔
خداوند، خدای ما را ستایش کنید و در برابر تختش، او را پرستش نمایید، زیرا که او خدای مقدّس است.
رب ہمارے خدا کی تعظیم کرو، اُس کے پاؤں کی چوکی کے سامنے سجدہ کرو، کیونکہ وہ قدوس ہے۔
وقتی کاهنان او، یعنی موسی و هارون و همچنین سموئیل دعا کردند و از او کمک خواستند، او دعای ایشان را مستجاب فرمود.
موسیٰ اور ہارون اُس کے اماموں میں سے تھے۔ سموایل بھی اُن میں سے تھا جو اُس کا نام پکارتے تھے۔ اُنہوں نے رب کو پکارا، اور اُس نے اُن کی سنی۔
او از میان ستون ابر با آنها صحبت کرد و آنها دستورات و اوامر او را اطاعت نمودند.
وہ بادل کے ستون میں سے اُن سے ہم کلام ہوا، اور وہ اُن احکام اور فرمانوں کے تابع رہے جو اُس نے اُنہیں دیئے تھے۔
ای خداوند، ای خدای ما، تو دعای آنان را مستجاب فرمودی و به آنها نشان دادی که تو خدای بخشنده‌ای، هرچند تو آنها را به‌خاطر گناهانشان تنبیه نمودی.
اے رب ہمارے خدا، تُو نے اُن کی سنی۔ تُو جو اللہ ہے اُنہیں معاف کرتا رہا، البتہ اُنہیں اُن کی بُری حرکتوں کی سزا بھی دیتا رہا۔
خداوند، خدای ما را ستایش کنید و او را بر کوه مقدّسش پرستش نمایید، زیرا خداوند، خدای ما قدّوس است.
رب ہمارے خدا کی تعظیم کرو اور اُس کے مُقدّس پہاڑ پر سجدہ کرو، کیونکہ رب ہمارا خدا قدوس ہے۔