Psalms 81

آسف کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: گتّیت۔ اللہ ہماری قوت ہے۔ اُس کی خوشی میں شادیانہ بجاؤ، یعقوب کے خدا کی تعظیم میں خوشی کے نعرے لگاؤ۔
למנצח על הגתית לאסף הרנינו לאלהים עוזנו הריעו לאלהי יעקב׃
گیت گانا شروع کرو۔ دف بجاؤ، سرود اور ستار کی سُریلی آواز نکالو۔
שאו זמרה ותנו תף כנור נעים עם נבל׃
نئے چاند کے دن نرسنگا پھونکو، پورے چاند کے جس دن ہماری عید ہوتی ہے اُسے پھونکو۔
תקעו בחדש שופר בכסה ליום חגנו׃
کیونکہ یہ اسرائیل کا فرض ہے، یہ یعقوب کے خدا کا فرمان ہے۔
כי חק לישראל הוא משפט לאלהי יעקב׃
جب یوسف مصر کے خلاف نکلا تو اللہ نے خود یہ مقرر کیا۔ مَیں نے ایک زبان سنی، جو مَیں اب تک نہیں جانتا تھا،
עדות ביהוסף שמו בצאתו על ארץ מצרים שפת לא ידעתי אשמע׃
”مَیں نے اُس کے کندھے پر سے بوجھ اُتارا اور اُس کے ہاتھ بھاری ٹوکری اُٹھانے سے آزاد کئے۔
הסירותי מסבל שכמו כפיו מדוד תעברנה׃
مصیبت میں تُو نے آواز دی تو مَیں نے تجھے بچایا۔ گرجتے بادل میں سے مَیں نے تجھے جواب دیا اور تجھے مریبہ کے پانی پر آزمایا۔ (سِلاہ)
בצרה קראת ואחלצך אענך בסתר רעם אבחנך על מי מריבה סלה׃
اے میری قوم، سن، تو مَیں تجھے آگاہ کروں گا۔ اے اسرائیل، کاش تُو میری سنے!
שמע עמי ואעידה בך ישראל אם תשמע לי׃
تیرے درمیان کوئی اَور خدا نہ ہو، کسی اجنبی معبود کو سجدہ نہ کر۔
לא יהיה בך אל זר ולא תשתחוה לאל נכר׃
مَیں ہی رب تیرا خدا ہوں جو تجھے ملکِ مصر سے نکال لایا۔ اپنا منہ خوب کھول تو مَیں اُسے بھر دوں گا۔
אנכי יהוה אלהיך המעלך מארץ מצרים הרחב פיך ואמלאהו׃
لیکن میری قوم نے میری نہ سنی، اسرائیل میری بات ماننے کے لئے تیار نہ تھا۔
ולא שמע עמי לקולי וישראל לא אבה לי׃
چنانچہ مَیں نے اُنہیں اُن کے دلوں کی ضد کے حوالے کر دیا، اور وہ اپنے ذاتی مشوروں کے مطابق زندگی گزارنے لگے۔
ואשלחהו בשרירות לבם ילכו במועצותיהם׃
کاش میری قوم سنے، اسرائیل میری راہوں پر چلے!
לו עמי שמע לי ישראל בדרכי יהלכו׃
تب مَیں جلدی سے اُس کے دشمنوں کو زیر کرتا، اپنا ہاتھ اُس کے مخالفوں کے خلاف اُٹھاتا۔
כמעט אויביהם אכניע ועל צריהם אשיב ידי׃
تب رب سے نفرت کرنے والے دبک کر اُس کی خوشامد کرتے، اُن کی شکست ابدی ہوتی۔
משנאי יהוה יכחשו לו ויהי עתם לעולם׃
لیکن اسرائیل کو مَیں بہترین گندم کھلاتا، مَیں چٹان میں سے شہد نکال کر اُسے سیر کرتا۔“
ויאכילהו מחלב חטה ומצור דבש אשביעך׃