Joshua 15

جب اسرائیلیوں نے قرعہ ڈال کر ملک کو تقسیم کیا تو یہوداہ کے قبیلے کو اُس کے کنبوں کے مطابق کنعان کا جنوبی حصہ مل گیا۔ اِس علاقے کی سرحد ملکِ ادوم اور انتہائی جنوب میں صین کا ریگستان تھا۔
ויהי הגורל למטה בני יהודה למשפחתם אל גבול אדום מדבר צן נגבה מקצה תימן׃
یہوداہ کی جنوبی سرحد بحیرۂ مُردار کے جنوبی سرے سے شروع ہو کر
ויהי להם גבול נגב מקצה ים המלח מן הלשן הפנה נגבה׃
جنوب کی طرف چلتی چلتی درۂ عقربیم پہنچ گئی۔ وہاں سے وہ صین کی طرف جاری ہوئی اور قادس برنیع کے جنوب میں سے آگے نکل کر حصرون تک پہنچ گئی۔ حصرون سے وہ ادّار کی طرف چڑھ گئی اور پھر قرقع کی طرف مُڑی۔
ויצא אל מנגב למעלה עקרבים ועבר צנה ועלה מנגב לקדש ברנע ועבר חצרון ועלה אדרה ונסב הקרקעה׃
اِس کے بعد وہ عضمون سے ہو کر مصر کی سرحد پر واقع وادئی مصر تک پہنچ گئی جس کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی وہ سمندر پر ختم ہوئی۔ یہ یہوداہ کی جنوبی سرحد تھی۔
ועבר עצמונה ויצא נחל מצרים והיה תצאות הגבול ימה זה יהיה לכם גבול נגב׃
مشرق میں اُس کی سرحد بحیرۂ مُردار کے ساتھ ساتھ چل کر وہاں ختم ہوئی جہاں دریائے یردن بحیرۂ مُردار میں بہتا ہے۔ یہوداہ کی شمالی سرحد یہیں سے شروع ہو کر
וגבול קדמה ים המלח עד קצה הירדן וגבול לפאת צפונה מלשון הים מקצה הירדן׃
بیت حُجلاہ کی طرف چڑھ گئی، پھر بیت عرابہ کے شمال میں سے گزر کر روبن کے بیٹے بوہن کے پتھر تک پہنچ گئی۔
ועלה הגבול בית חגלה ועבר מצפון לבית הערבה ועלה הגבול אבן בהן בן ראובן׃
وہاں سے سرحد وادیِ عکور میں اُتر گئی اور پھر دوبارہ دبیر کی طرف چڑھ گئی۔ دبیر سے وہ شمال یعنی جِلجال کی طرف جو درۂ ادُمیم کے مقابل ہے مُڑ گئی (یہ درہ وادی کے جنوب میں ہے)۔ یوں وہ چلتی چلتی شمالی سرحد عین شمس اور عین راجل تک پہنچ گئی۔
ועלה הגבול דברה מעמק עכור וצפונה פנה אל הגלגל אשר נכח למעלה אדמים אשר מנגב לנחל ועבר הגבול אל מי עין שמש והיו תצאתיו אל עין רגל׃
وہاں سے وہ وادیِ بن ہنوم میں سے گزرتی ہوئی یبوسیوں کے شہر یروشلم کے جنوب میں سے آگے نکل گئی اور پھر اُس پہاڑ پر چڑھ گئی جو وادیِ بن ہنوم کے مغرب اور میدانِ رفائیم کے شمالی کنارے پر ہے۔
ועלה הגבול גי בן הנם אל כתף היבוסי מנגב היא ירושלם ועלה הגבול אל ראש ההר אשר על פני גי הנם ימה אשר בקצה עמק רפאים צפנה׃
وہاں سرحد مُڑ کر چشمہ بنام نفتوح کی طرف بڑھ گئی اور پھر پہاڑی علاقے عِفرون کے شہروں کے پاس سے گزر کر بعلہ یعنی قِریَت یعریم تک پہنچ گئی۔
ותאר הגבול מראש ההר אל מעין מי נפתוח ויצא אל ערי הר עפרון ותאר הגבול בעלה היא קרית יערים׃
بعلہ سے مُڑ کر یہوداہ کی یہ سرحد مغرب میں سعیر کے پہاڑی علاقے کی طرف بڑھ گئی اور یعریم پہاڑ یعنی کسلون کے شمالی دامن کے ساتھ ساتھ چل کر بیت شمس کی طرف اُتر کر تِمنت پہنچ گئی۔
ונסב הגבול מבעלה ימה אל הר שעיר ועבר אל כתף הר יערים מצפונה היא כסלון וירד בית שמש ועבר תמנה׃
وہاں سے وہ عقرون کے شمال میں سے گزر گئی اور پھر مُڑ کر سِکرون اور بعلہ پہاڑ کی طرف بڑھ کر یبنئیل پہنچ گئی۔ وہاں یہ شمالی سرحد سمندر پر ختم ہوئی۔
ויצא הגבול אל כתף עקרון צפונה ותאר הגבול שכרונה ועבר הר הבעלה ויצא יבנאל והיו תצאות הגבול ימה׃
سمندر ملکِ یہوداہ کی مغربی سرحد تھی۔ یہی وہ علاقہ تھا جو یہوداہ کے قبیلے کو اُس کے خاندانوں کے مطابق مل گیا۔
וגבול ים הימה הגדול וגבול זה גבול בני יהודה סביב למשפחתם׃
رب کے حکم کے مطابق یشوع نے کالب بن یفُنّہ کو اُس کا حصہ یہوداہ میں دے دیا۔ وہاں اُسے حبرون شہر مل گیا۔ اُس وقت اُس کا نام قِریَت اربع تھا (اربع عناق کا باپ تھا)۔
ולכלב בן יפנה נתן חלק בתוך בני יהודה אל פי יהוה ליהושע את קרית ארבע אבי הענק היא חברון׃
حبرون میں تین عناقی بنام سیسی، اخی مان اور تلمی اپنے گھرانوں سمیت رہتے تھے۔ کالب نے تینوں کو حبرون سے نکال دیا۔
וירש משם כלב את שלושה בני הענק את ששי ואת אחימן ואת תלמי ילידי הענק׃
پھر وہ آگے دبیر کے باشندوں سے لڑنے چلا گیا۔ دبیر کا پرانا نام قِریَت سِفر تھا۔
ויעל משם אל ישבי דבר ושם דבר לפנים קרית ספר׃
کالب نے کہا، ”جو قِریَت سِفر پر فتح پا کر قبضہ کرے گا اُس کے ساتھ مَیں اپنی بیٹی عکسہ کا رشتہ باندھوں گا۔“
ויאמר כלב אשר יכה את קרית ספר ולכדה ונתתי לו את עכסה בתי לאשה׃
کالب کے بھائی غُتنی ایل بن قنز نے شہر پر قبضہ کر لیا۔ چنانچہ کالب نے اُس کے ساتھ اپنی بیٹی عکسہ کی شادی کر دی۔
וילכדה עתניאל בן קנז אחי כלב ויתן לו את עכסה בתו לאשה׃
جب عکسہ غُتنیایل کے ہاں جا رہی تھی تو اُس نے اُسے اُبھارا کہ وہ کالب سے کوئی کھیت پانے کی درخواست کرے۔ اچانک وہ گدھے سے اُتر گئی۔ کالب نے پوچھا، ”کیا بات ہے؟“
ויהי בבואה ותסיתהו לשאול מאת אביה שדה ותצנח מעל החמור ויאמר לה כלב מה לך׃
عکسہ نے جواب دیا، ”جہیز کے لئے مجھے ایک چیز سے نوازیں۔ آپ نے مجھے دشتِ نجب میں زمین دے دی ہے۔ اب مجھے چشمے بھی دے دیجئے۔“ چنانچہ کالب نے اُسے اپنی ملکیت میں سے اوپر اور نیچے والے چشمے بھی دے دیئے۔
ותאמר תנה לי ברכה כי ארץ הנגב נתתני ונתתה לי גלת מים ויתן לה את גלת עליות ואת גלת תחתיות׃
جو موروثی زمین یہوداہ کے قبیلے کو اُس کے کنبوں کے مطابق ملی
זאת נחלת מטה בני יהודה למשפחתם׃
اُس میں ذیل کے شہر شامل تھے۔ جنوب میں ملکِ ادوم کی سرحد کی طرف یہ شہر تھے: قبضئیل، عِدر، یجور،
ויהיו הערים מקצה למטה בני יהודה אל גבול אדום בנגבה קבצאל ועדר ויגור׃
قینہ، دیمونہ، عدعدہ،
וקינה ודימונה ועדעדה׃
قادس، حصور، اِتنان،
וקדש וחצור ויתנן׃
زیف، طِلِم، بعلوت،
זיף וטלם ובעלות׃
حصور حدتہ، قریوت حصرون یعنی حصور،
וחצור חדתה וקריות חצרון היא חצור׃
اَمام، سمع، مولادہ،
אמם ושמע ומולדה׃
حصار جدہ، حشمون، بیت فلط،
וחצר גדה וחשמון ובית פלט׃
حصار سوعال، بیرسبع، بِزیوتیاہ،
וחצר שועל ובאר שבע ובזיותיה׃
بعلہ، عیّیم، عضم،
בעלה ועיים ועצם׃
اِلتولد، کسیل، حُرمہ،
ואלתולד וכסיל וחרמה׃
صِقلاج، مدمنّہ، سنسنّہ،
וצקלג ומדמנה וסנסנה׃
لباؤت، سِلحیم، عین اور رِمّون۔ اِن شہروں کی تعداد 29 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
ולבאות ושלחים ועין ורמון כל ערים עשרים ותשע וחצריהן׃
مغرب کے نشیبی پہاڑی علاقے میں یہ شہر تھے: اِستال، صُرعہ، اسنہ،
בשפלה אשתאול וצרעה ואשנה׃
زنوح، عین جنیم، تفّوح، عینام،
וזנוח ועין גנים תפוח והעינם׃
یرموت، عدُلام، سوکہ، عزیقہ،
ירמות ועדלם שוכה ועזקה׃
شعریم، عدِتیم اور جدیرہ یعنی جدیرتیم۔ اِن شہروں کی تعداد 14 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
ושערים ועדיתים והגדרה וגדרתים ערים ארבע עשרה וחצריהן׃
اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: ضِنان، حداشہ، مِجدل جد،
צנן וחדשה ומגדל גד׃
دلعان، مِصفاہ، یُقتئیل،
ודלען והמצפה ויקתאל׃
لکیس، بُصقت، عجلون،
לכיש ובצקת ועגלון׃
کبّون، لحماس، کِتلیس،
וכבון ולחמס וכתליש׃
جدیروت، بیت دجون، نعمہ اور مقیدہ۔ اِن شہروں کی تعداد 16 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
וגדרות בית דגון ונעמה ומקדה ערים שש עשרה וחצריהן׃
اِس علاقے میں یہ شہر بھی تھے: لِبناہ، عتر، عسن،
לבנה ועתר ועשן׃
یفتاح، اسنہ، نصیب،
ויפתח ואשנה ונציב׃
قعیلہ، اکزیب اور مریسہ۔ اِن شہروں کی تعداد 9 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
וקעילה ואכזיב ומראשה ערים תשע וחצריהן׃
اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: عقرون اُس کے گرد و نواح کی آبادیوں اور دیہات سمیت،
עקרון ובנתיה וחצריה׃
پھر عقرون سے لے کر مغرب کی طرف اشدود تک تمام قصبے اور آبادیاں۔
מעקרון וימה כל אשר על יד אשדוד וחצריהן׃
اشدود خود بھی اُس کے گرد و نواح کی آبادیوں اور دیہات سمیت اِس میں شامل تھا اور اِسی طرح غزہ اُس کے گرد و نواح کی آبادیوں اور دیہات سمیت یعنی تمام آبادیاں مصر کی سرحد پر واقع وادئی مصر اور سمندر کے ساحل تک۔
אשדוד בנותיה וחצריה עזה בנותיה וחצריה עד נחל מצרים והים הגבול וגבול׃
پہاڑی علاقے کے یہ شہر یہوداہ کے قبیلے کے تھے: سمیر، یتیر، سوکہ،
ובהר שמיר ויתיר ושוכה׃
دنّہ، قِریَت سنّہ یعنی دبیر،
ודנה וקרית סנה היא דבר׃
عناب، اِستموہ، عنیم،
וענב ואשתמה וענים׃
جشن، حَولون اور جِلوہ۔ اِن شہروں کی تعداد 11 تھی، اور اُن کے گرد و نواح کی آبادیاں بھی اُن کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
וגשן וחלן וגלה ערים אחת עשרה וחצריהן׃
اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: اراب، دُومہ، اِشعان،
ארב ורומה ואשען׃
ینوم، بیت تفّوح، افیقہ،
וינים ובית תפוח ואפקה׃
حُمطہ، قِریَت اربع یعنی حبرون اور صیعور۔ اِن شہروں کی تعداد 9 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس میں گنی جاتی تھیں۔
וחמטה וקרית ארבע היא חברון וציער ערים תשע וחצריהן׃
اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: معون، کرمل، زیف، یوطہ،
מעון כרמל וזיף ויוטה׃
یزرعیل، یُقدعام، زنوح،
ויזרעאל ויקדעם וזנוח׃
قَین، جِبعہ اور تِمنت۔ اِن شہروں کی تعداد 10 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
הקין גבעה ותמנה ערים עשר וחצריהן׃
اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: حلحول، بیت صور، جدور،
חלחול בית צור וגדור׃
معرات، بیت عنوت اور اِلتقون۔ اِن شہروں کی تعداد 6 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
ומערת ובית ענות ואלתקן ערים שש וחצריהן׃
پھر قِریَت بعل یعنی قِریَت یعریم اور ربّہ بھی یہوداہ کے پہاڑی علاقے میں شامل تھے۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
קרית בעל היא קרית יערים והרבה ערים שתים וחצריהן׃
ریگستان میں یہ شہر یہوداہ کے قبیلے کے تھے: بیت عرابہ، مدّین، سکاکہ،
במדבר בית הערבה מדין וסככה׃
نبسان، نمک کا شہر اور عین جدی۔ اِن شہروں کی تعداد 6 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
והנבשן ועיר המלח ועין גדי ערים שש וחצריהן׃
لیکن یہوداہ کا قبیلہ یبوسیوں کو یروشلم سے نکالنے میں ناکام رہا۔ اِس لئے اُن کی اولاد آج تک یہوداہ کے قبیلے کے درمیان رہتی ہے۔
ואת היבוסי יושבי ירושלם לא יוכלו בני יהודה להורישם וישב היבוסי את בני יהודה בירושלם עד היום הזה׃