Job 33

اے ایوب، میری تقریر سنیں، میری تمام باتوں پر کان دھریں!
ואולם שמע נא איוב מלי וכל דברי האזינה׃
اب مَیں اپنا منہ کھول دیتا ہوں، میری زبان بولتی ہے۔
הנה נא פתחתי פי דברה לשוני בחכי׃
میرے الفاظ سیدھی راہ پر چلنے والے دل سے اُبھر آتے ہیں، میرے ہونٹ دیانت داری سے وہ کچھ بیان کرتے ہیں جو مَیں جانتا ہوں۔
ישר לבי אמרי ודעת שפתי ברור מללו׃
اللہ کے روح نے مجھے بنایا، قادرِ مطلق کے دم نے مجھے زندگی بخشی۔
רוח אל עשתני ונשמת שדי תחיני׃
اگر آپ اِس قابل ہوں تو مجھے جواب دیں اور اپنی باتیں ترتیت سے پیش کر کے میرا مقابلہ کریں۔
אם תוכל השיבני ערכה לפני התיצבה׃
اللہ کی نظر میں مَیں تو آپ کے برابر ہوں، مجھے بھی مٹی سے لے کر تشکیل دیا گیا ہے۔
הן אני כפיך לאל מחמר קרצתי גם אני׃
چنانچہ مجھے آپ کے لئے دہشت کا باعث نہیں ہونا چاہئے، میری طرف سے آپ پر بھاری بوجھ نہیں آئے گا۔
הנה אמתי לא תבעתך ואכפי עליך לא יכבד׃
آپ نے میرے سنتے ہی کہا بلکہ آپ کے الفاظ ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں،
אך אמרת באזני וקול מלין אשמע׃
’مَیں پاک ہوں، مجھ سے جرم سرزد نہیں ہوا، مَیں بےگناہ ہوں، میرا کوئی قصور نہیں۔
זך אני בלי פשע חף אנכי ולא עון לי׃
توبھی اللہ مجھ سے جھگڑنے کے مواقع ڈھونڈتا اور مجھے اپنا دشمن سمجھتا ہے۔
הן תנואות עלי ימצא יחשבני לאויב לו׃
وہ میرے پاؤں کو کاٹھ میں ڈال کر میری تمام راہوں کی پہرہ داری کرتا ہے۔‘
ישם בסד רגלי ישמר כל ארחתי׃
لیکن آپ کی یہ بات درست نہیں، کیونکہ اللہ انسان سے اعلیٰ ہے۔
הן זאת לא צדקת אענך כי ירבה אלוה מאנוש׃
آپ اُس سے جھگڑ کر کیوں کہتے ہیں، ’وہ میری کسی بھی بات کا جواب نہیں دیتا‘؟
מדוע אליו ריבות כי כל דבריו לא יענה׃
شاید انسان کو اللہ نظر نہ آئے، لیکن وہ ضرور کبھی اِس طریقے، کبھی اُس طریقے سے اُس سے ہم کلام ہوتا ہے۔
כי באחת ידבר אל ובשתים לא ישורנה׃
کبھی وہ خواب یا رات کی رویا میں اُس سے بات کرتا ہے۔ جب لوگ بستر پر لیٹ کر گہری نیند سو جاتے ہیں
בחלום חזיון לילה בנפל תרדמה על אנשים בתנומות עלי משכב׃
تو اللہ اُن کے کان کھول کر اپنی نصیحتوں سے اُنہیں دہشت زدہ کر دیتا ہے۔
אז יגלה אזן אנשים ובמסרם יחתם׃
یوں وہ انسان کو غلط کام کرنے اور مغرور ہونے سے باز رکھ کر
להסיר אדם מעשה וגוה מגבר יכסה׃
اُس کی جان گڑھے میں اُترنے اور دریائے موت کو عبور کرنے سے روک دیتا ہے۔
יחשך נפשו מני שחת וחיתו מעבר בשלח׃
کبھی اللہ انسان کو بستر پر درد کے ذریعے تربیت دیتا ہے۔ تب اُس کی ہڈیوں میں لگاتار جنگ ہوتی ہے۔
והוכח במכאוב על משכבו וריב עצמיו אתן׃
اُس کی جان کو خوراک سے گھن آتی بلکہ اُسے لذیذترین کھانے سے بھی نفرت ہوتی ہے۔
וזהמתו חיתו לחם ונפשו מאכל תאוה׃
اُس کا گوشت پوست سکڑ کر غائب ہو جاتا ہے جبکہ جو ہڈیاں پہلے چھپی ہوئی تھیں وہ نمایاں طور پر نظر آتی ہیں۔
יכל בשרו מראי ושפי עצמותיו לא ראו׃
اُس کی جان گڑھے کے قریب، اُس کی زندگی ہلاک کرنے والوں کے نزدیک پہنچتی ہے۔
ותקרב לשחת נפשו וחיתו לממתים׃
لیکن اگر کوئی فرشتہ، ہزاروں میں سے کوئی ثالث اُس کے پاس ہو جو انسان کو سیدھی راہ دکھائے
אם יש עליו מלאך מליץ אחד מני אלף להגיד לאדם ישרו׃
اور اُس پر ترس کھا کر کہے، ’اُسے گڑھے میں اُترنے سے چھڑا، مجھے فدیہ مل گیا ہے،
ויחננו ויאמר פדעהו מרדת שחת מצאתי כפר׃
اب اُس کا جسم جوانی کی نسبت زیادہ تر و تازہ ہو جائے اور وہ دوبارہ جوانی کی سی طاقت پائے‘
רטפש בשרו מנער ישוב לימי עלומיו׃
تو پھر وہ شخص اللہ سے التجا کرے گا، اور اللہ اُس پر مہربان ہو گا۔ تب وہ بڑی خوشی سے اللہ کا چہرہ تکتا رہے گا۔ اِسی طرح اللہ انسان کی راست بازی بحال کرتا ہے۔
יעתר אל אלוה וירצהו וירא פניו בתרועה וישב לאנוש צדקתו׃
ایسا شخص لوگوں کے سامنے گائے گا اور کہے گا، ’مَیں نے گناہ کر کے سیدھی راہ ٹیڑھی میڑھی کر دی، اور مجھے کوئی فائدہ نہ ہوا۔
ישר על אנשים ויאמר חטאתי וישר העויתי ולא שוה לי׃
لیکن اُس نے فدیہ دے کر میری جان کو موت کے گڑھے میں اُترنے سے چھڑایا۔ اب میری زندگی نور سے لطف اندوز ہو گی۔‘
פדה נפשי מעבר בשחת וחיתי באור תראה׃
اللہ انسان کے ساتھ یہ سب کچھ دو چار مرتبہ کرتا ہے
הן כל אלה יפעל אל פעמים שלוש עם גבר׃
تاکہ اُس کی جان گڑھے سے واپس آئے اور وہ زندگی کے نور سے روشن ہو جائے۔
להשיב נפשו מני שחת לאור באור החיים׃
اے ایوب، دھیان سے میری بات سنیں، خاموش ہو جائیں تاکہ مَیں بات کروں۔
הקשב איוב שמע לי החרש ואנכי אדבר׃
اگر آپ جواب میں کچھ بتانا چاہیں تو بتائیں۔ بولیں، کیونکہ مَیں آپ کو راست باز ٹھہرانے کی آرزو رکھتا ہوں۔
אם יש מלין השיבני דבר כי חפצתי צדקך׃
لیکن اگر آپ کچھ بیان نہیں کر سکتے تو میری سنیں، چپ رہیں تاکہ مَیں آپ کو حکمت کی تعلیم دوں۔“
אם אין אתה שמע לי החרש ואאלפך חכמה׃