Psalms 144

داؤد کا زبور۔ رب میری چٹان کی حمد ہو، جو میرے ہاتھوں کو لڑنے اور میری اُنگلیوں کو جنگ کرنے کی تربیت دیتا ہے۔
خداوند را که پشتیبان من است سپاس باد! او مرا برای میدان جنگ تعلیم می‌دهد.
وہ میری شفقت، میرا قلعہ، میرا نجات دہندہ اور میری ڈھال ہے۔ اُسی میں مَیں پناہ لیتا ہوں، اور وہی دیگر اقوام کو میرے تابع کر دیتا ہے۔
او پشت و پناه من است، او سپر و نجات‌دهندهٔ من است، به او توکّل دارم و او مردم را تحت فرمان من خواهد آورد.
اے رب، انسان کون ہے کہ تُو اُس کا خیال رکھے؟ آدم زاد کون ہے کہ تُو اُس کا لحاظ کرے؟
خداوندا، انسان چیست که تو به او توجّه داری؟ و بنی‌آدم کیست که او را به‌خاطر آوری؟
انسان دم بھر کا ہی ہے، اُس کے دن تیزی سے گزرنے والے سائے کی مانند ہیں۔
او مانند سایه درگذر است و عمرش بیش از یک نفس نیست.
اے رب، اپنے آسمان کو جھکا کر اُتر آ! پہاڑوں کو چھو تاکہ وہ دھواں چھوڑیں۔
ای خداوند، آسمان را بگشا و پایین بیا. کوهها را لمس کن تا از آنها دود برخیزد.
بجلی بھیج کر اُنہیں منتشر کر، اپنے تیر چلا کر اُنہیں درہم برہم کر۔
رعد و برق را بفرست و دشمنان خود را پراکنده کن و با تیرهای خود آنها را تار و مار گردان.
اپنا ہاتھ بلندیوں سے نیچے بڑھا اور مجھے چھڑا کر پانی کی گہرائیوں اور پردیسیوں کے ہاتھ سے بچا،
دست خود را از عالم بالا دراز کن و مرا از عمق آبها، و از دست این بیگانگان نجات بده.
جن کا منہ جھوٹ بولتا اور دہنا ہاتھ فریب دیتا ہے۔
حرفهای آنان دروغ است و قسم دروغ می‌خورند.
اے اللہ، مَیں تیری تمجید میں نیا گیت گاؤں گا، دس تاروں کا ستار بجا کر تیری مدح سرائی کروں گا۔
خداوندا، برای تو سرودی تازه می‌خوانم و با بربط ده تار می‌سرایم.
کیونکہ تُو بادشاہوں کو نجات دیتا اور اپنے خادم داؤد کو مہلک تلوار سے بچاتا ہے۔
پادشاهان را به پیروزی می‌رسانی و بنده‌ات، داوود را آزاد می‌سازی.
مجھے چھڑا کر پردیسیوں کے ہاتھ سے بچا، جن کا منہ جھوٹ بولتا اور دہنا ہاتھ فریب دیتا ہے۔
خداوندا، مرا از دست دشمن ظالم برهان و از چنگ بیگانگان که سخنانشان سراسر دروغ است، نجات بده.
ہمارے بیٹے جوانی میں پھلنے پھولنے والے پودوں کی مانند ہوں، ہماری بیٹیاں محل کو سجانے کے لئے تراشے ہوئے کونے کے ستون کی مانند ہوں۔
پسران ما در جوانی، همچون نهالان، برومند و قد بلند گردند، دختران ما، چون ستونهای تراشیدهٔ کاخ پادشاهان باشند،
ہمارے گودام بھرے رہیں اور ہر قسم کی خوراک مہیا کریں۔ ہماری بھیڑبکریاں ہمارے میدانوں میں ہزاروں بلکہ بےشمار بچے جنم دیں۔
انبارهای ما، پُر از محصولات گوناگون، و گوسفندان ما در صحرا هزاران برّه بزایند.
ہمارے گائےبَیل موٹے تازے ہوں، اور نہ کوئی ضائع ہو جائے، نہ کسی کو نقصان پہنچے۔ ہمارے چوکوں میں آہ و زاری کی آواز سنائی نہ دے۔
گاوهای ما، بدون از دست دادن گوساله‌ای، بارور و کثیر شوند. در کوچه‌های ما صدای هیچ غم و ناله‌ای نباشد.
مبارک ہے وہ قوم جس پر یہ سب کچھ صادق آتا ہے، مبارک ہے وہ قوم جس کا خدا رب ہے!
خوشا به حال ملّتی که از این برکات بهره‌مند گردند و خوشا به حال قومی که خداوند، خدای ایشان است.