II Chronicles 27

یوتام 25 سال کی عمر میں بادشاہ بنا اور یروشلم میں رہ کر 16 سال تک حکومت کرتا رہا۔ اُس کی ماں یروسہ بنت صدوق تھی۔
یوتام در سن بیست و پنج سالگی به پادشاهی رسید و مدّت شانزده سال در اورشلیم حکومت کرد. مادرش یَرُوشَه، دختر صادوق بود.
یوتام نے وہ کچھ کیا جو رب کو پسند تھا۔ وہ اپنے باپ عُزیّاہ کے نمونے پر چلتا رہا، اگرچہ اُس نے کبھی بھی باپ کی طرح رب کے گھر میں گھس جانے کی کوشش نہ کی۔ لیکن عام لوگ اپنی غلط راہوں سے نہ ہٹے۔
او مانند پدرش عُزیا آنچه که خداوند را خشنود می‌کرد، انجام می‌داد. امّا مانند پدرش با سوزاندن بُخور در معبد بزرگ مرتکب گناه نشد. با این وجود مردم به گناه ورزیدن ادامه دادند.
یوتام نے رب کے گھر کا بالائی دروازہ تعمیر کیا۔ عوفل پہاڑی جس پر رب کا گھر تھا اُس کی دیوار کو اُس نے بہت جگہوں پر مضبوط بنا دیا۔
یوتام دروازهٔ شمالی معبد بزرگ را بازسازی کرد و دیوارهای اورشلیم را در محلهٔ عوفل تعمیر اساسی کرد.
یہوداہ کے پہاڑی علاقے میں اُس نے شہر تعمیر کئے اور جنگلی علاقوں میں قلعے اور بُرج بنائے۔
او شهرهایی در کوههای یهودا ساخت و در جنگلها قلعه‌ها و بُرجها ساخت.
جب عمونی بادشاہ کے ساتھ جنگ چھڑ گئی تو اُس نے عمونیوں کو شکست دی۔ تین سال تک اُنہیں اُسے سالانہ خراج کے طور پر تقریباً 3,400 کلو گرام چاندی، 16,00,000 کلو گرام گندم اور 13,50,000 کلو گرام جَو ادا کرنا پڑا۔
او با پادشاه عمونی‌ها جنگید و او را شکست داد و ایشان را مجبور کرد که برای سه سال سه هزار و چهارصد کیلوگرم نقره، هزار تُن گندم و هزار تُن جو به او خراج بدهند.
یوں یوتام کی طاقت بڑھتی گئی۔ اور وجہ یہ تھی کہ وہ ثابت قدمی سے رب اپنے خدا کے حضور چلتا رہا۔
یوتام نیرومند شد، زیرا وفادارنه از خداوند، خدای خود پیروی می‌کرد.
باقی جو کچھ یوتام کی حکومت کے دوران ہوا وہ ’شاہانِ اسرائیل و یہوداہ‘ کی کتاب میں قلم بند ہے۔ اُس میں اُس کی تمام جنگوں اور باقی کاموں کا ذکر ہے۔
بقیّهٔ رویدادها، جنگها و سیاستهای سلطنت یوتام در کتاب تاریخ پادشاهان اسرائیل و یهودا نوشته شده است.
وہ 25 سال کی عمر میں بادشاہ بنا اور یروشلم میں رہ کر 16 سال حکومت کرتا رہا۔
یوتام بیست و پنج ساله بود که به سلطنت رسید و مدّت شانزده سال در اورشلیم سلطنت کرد.
جب وہ مر کر اپنے باپ دادا سے جا ملا تو اُسے یروشلم کے اُس حصے میں جو ’داؤد کا شہر‘ کہلاتا ہے دفنایا گیا۔ پھر اُس کا بیٹا آخز تخت نشین ہوا۔
هنگامی‌که درگذشت او را در شهر داوود به خاک سپردند و پسرش، آحاز جانشین او شد.