Job 36

اِلیہو نے اپنی بات جاری رکھی،
Zatím přidal Elihu, a řekl:
”تھوڑی دیر کے لئے صبر کر کے مجھے اِس کی تشریح کرنے دیں، کیونکہ مزید بہت کچھ ہے جو اللہ کے حق میں کہنا ہے۔
Postrp mne maličko, a oznámímť šíře; neboť mám ještě, co bych za Boha mluvil.
مَیں دُور دُور تک پھروں گا تاکہ وہ علم حاصل کروں جس سے میرے خالق کی راستی ثابت ہو جائے۔
Vynesu smysl svůj zdaleka, a stvořiteli svému přivlastním spravedlnost.
یقیناً جو کچھ مَیں کہوں گا وہ فریب دہ نہیں ہو گا۔ ایک ایسا آدمی آپ کے سامنے کھڑا ہے جس نے خلوص دلی سے اپنا علم حاصل کیا ہے۔
V pravdě, žeť nebudou lživé řeči mé; zdravě smýšlejícího máš mne s sebou.
گو اللہ عظیم قدرت کا مالک ہے تاہم وہ خلوص دلوں کو رد نہیں کرتا۔
Aj, Bůh silný mocný jest, aniž svých zamítá; silný jest, a srdce udatného.
وہ بےدین کو زیادہ دیر تک جینے نہیں دیتا، لیکن مصیبت زدوں کا انصاف کرتا ہے۔
Neobživuje bezbožného, chudým pak k soudu dopomáhá.
وہ اپنی آنکھوں کو راست بازوں سے نہیں پھیرتا بلکہ اُنہیں بادشاہوں کے ساتھ تخت نشین کر کے بلندیوں پر سرفراز کرتا ہے۔
Neodvrací od spravedlivého očí svých, nýbrž s králi na stolici sází je na věky, i bývají zvýšeni.
پھر اگر اُنہیں زنجیروں میں جکڑا جائے، اُنہیں مصیبت کے رسّوں میں گرفتار کیا جائے
Pakli by poutami sevříni byli, zapleteni jsouce provazy ssoužení:
تو وہ اُن پر ظاہر کرتا ہے کہ اُن سے کیا کچھ سرزد ہوا ہے، وہ اُنہیں اُن کے جرائم پیش کر کے اُنہیں دکھاتا ہے کہ اُن کا تکبر کا رویہ ہے۔
Tudy jim v známost uvodí hřích jejich, a že přestoupení jejich se ssilila.
وہ اُن کے کانوں کو تربیت کے لئے کھول کر اُنہیں حکم دیتا ہے کہ اپنی ناانصافی سے باز آ کر واپس آؤ۔
A tak otvírá sluch jejich, aby se napravili, anobrž mluví jim, aby se navrátili od nepravosti.
اگر وہ مان کر اُس کی خدمت کرنے لگیں تو پھر وہ جیتے جی اپنے دن خوش حالی میں اور اپنے سال سکون سے گزاریں گے۔
Uposlechnou-li a budou-li jemu sloužiti, stráví dny své v dobrém, a léta svá v potěšení.
لیکن اگر نہ مانیں تو اُنہیں دریائے موت کو عبور کرنا پڑے گا، وہ علم سے محروم رہ کر مر جائیں گے۔
Pakli neuposlechnou, od meče sejdou, a pozdychají bez umění.
بےدین اپنی حرکتوں سے اپنے آپ پر الٰہی غضب لاتے ہیں۔ اللہ اُنہیں باندھ بھی لے، لیکن وہ مدد کے لئے نہیں پکارتے۔
Nebo kteříž jsou nečistého srdce, přivětšují hněvu, aniž k němu volají, když by je ssoužil.
جوانی میں ہی اُن کی جان نکل جاتی، اُن کی زندگی مُقدّس فرشتوں کے ہاتھوں ختم ہو جاتی ہے۔
Protož umírá v mladosti duše jejich, a život jejich s smilníky.
لیکن اللہ مصیبت زدہ کو اُس کی مصیبت کے ذریعے نجات دیتا، اُس پر ہونے والے ظلم کی معرفت اُس کا کان کھول دیتا ہے۔
Vytrhuje, pravím, ssouženého z jeho ssoužení, a ty, jejichž sluch otvírá, v trápení.
وہ آپ کو بھی مصیبت کے منہ سے نکلنے کی ترغیب دلا کر ایک ایسی کھلی جگہ پر لانا چاہتا ہے جہاں رکاوٹ نہیں ہے، جہاں آپ کی میز عمدہ کھانوں سے بھری رہے گی۔
A tak by i tebe přenesl z prostředku úzkosti na širokost, kdež není stěsnění, a byl by pokojný stůl tvůj tukem oplývající.
لیکن اِس وقت آپ عدالت کا وہ پیالہ پی کر سیر ہو گئے ہیں جو بےدینوں کے نصیب میں ہے، اِس وقت عدالت اور انصاف نے آپ کو اپنی سخت گرفت میں لے لیا ہے۔
Ale ty zasloužils, abys jako bezbožný souzen byl; soud a právo na tě dochází.
خبردار کہ یہ بات آپ کو کفر بکنے پر نہ اُکسائے، ایسا نہ ہو کہ تاوان کی بڑی رقم آپ کو غلط راہ پر لے جائے۔
Jistě strach, aby tě neuvrhl Bůh u větší ránu, tak že by jakkoli veliká výplaty mzda, tebe nevyprostila.
کیا آپ کی دولت آپ کا دفاع کر کے آپ کو مصیبت سے بچائے گی؟ یا کیا آپ کی سرتوڑ کوششیں یہ سرانجام دے سکتی ہیں؟ ہرگز نہیں!
Zdaliž by sobě co vážil bohatství tvého? Jistě ani nejvýbornějšího zlata, ani jakékoli síly neb moci tvé.
رات کی آرزو نہ کریں، اُس وقت کی جب قومیں جہاں بھی ہوں نیست و نابود ہو جاتی ہیں۔
Nechvátejž tedy k noci, v kterouž odcházejí lidé na místo své.
خبردار رہیں کہ ناانصافی کی طرف رجوع نہ کریں، کیونکہ آپ کو اِسی لئے مصیبت سے آزمایا جا رہا ہے۔
Hleď, abys se neohlédal na marnost, zvoluje ji raději, nežli ssoužení.
اللہ اپنی قدرت میں سرفراز ہے۔ کون اُس جیسا اُستاد ہے؟
Aj, Bůh silný nejvyšší jest mocí svou. Kdo jemu podobný učitel?
کس نے مقرر کیا کہ اُسے کس راہ پر چلنا ہے؟ کون کہہ سکتا ہے، ’تُو نے غلط کام کیا‘؟ کوئی نہیں!
Kdo jemu vyměřil cestu jeho? Kdo jemu smí říci: Činíš nepravost?
اُس کے کام کی تمجید کرنا نہ بھولیں، اُس سارے کام کی جس کی لوگوں نے اپنے گیتوں میں حمد و ثنا کی ہے۔
Pamětliv buď raději, abys vyvyšoval dílo jeho, kteréž spatřují lidé,
ہر شخص نے یہ کام دیکھ لیا، انسان نے دُور دُور سے اُس کا ملاحظہ کیا ہے۔
Kteréž, pravím, všickni lidé vidí, na něž člověk patří zdaleka.
اللہ عظیم ہے اور ہم اُسے نہیں جانتے، اُس کے سالوں کی تعداد معلوم نہیں کر سکتے۔
Nebo Bůh silný tak jest veliký, že ho nemůžeme poznati, počet let jeho jest nevystižitelný.
کیونکہ وہ پانی کے قطرے اوپر کھینچ کر دُھند سے بارش نکال لیتا ہے،
On zajisté vyvodí krůpěje vod, kteréž vylévají déšť z oblaků jeho,
وہ بارش جو بادل زمین پر برسا دیتے اور جس کی بوچھاڑیں انسان پر پڑتی ہیں۔
Když se rozpouštějí oblakové, a kropí na mnohé lidi.
کون سمجھ سکتا ہے کہ بادل کس طرح چھا جاتے، کہ اللہ کے مسکن سے بجلیاں کس طرح کڑکتی ہیں؟
(Anobrž vyrozumí-li kdo roztažení oblaků, a zvuku stánku jeho,
وہ اپنے ارد گرد روشنی پھیلا کر سمندر کی جڑوں تک سب کچھ روشن کرتا ہے۔
Jak rozprostírá nad ním světlo své, aneb všecko moře přikrývá?
یوں وہ بادلوں سے قوموں کی پرورش کرتا، اُنہیں کثرت کی خوراک مہیا کرتا ہے۔
Skrze ty věci zajisté tresce lidi, a též dává pokrmu hojnost.
وہ اپنی مٹھیوں کو بادل کی بجلیوں سے بھر کر حکم دیتا ہے کہ کیا چیز اپنا نشانہ بنائیں۔
Oblaky zakrývá světlo, a přikazuje mu ukrývati se za to, co je potkává.)
اُس کے بادلوں کی گرجتی آواز اُس کے غضب کا اعلان کرتی، ناانصافی پر اُس کے شدید قہر کو ظاہر کرتی ہے۔
Ohlašuje o něm zvuk jeho, též dobytek, a to hned, když pára zhůru vstupuje. [ (Job 36:34) Takéť se i nad tím děsí srdce mé, až se pohybuje z místa svého. ]