Job 38

پھر اللہ خود ایوب سے ہم کلام ہوا۔ طوفان میں سے اُس نے اُسے جواب دیا،
Nato Jahve odgovori Jobu iz oluje i reče:
”یہ کون ہے جو سمجھ سے خالی باتیں کرنے سے میرے منصوبے کے صحیح مطلب پر پردہ ڈالتا ہے؟
"Tko je taj koji riječima bezumnim zamračuje božanski promisao?
مرد کی طرح کمربستہ ہو جا! مَیں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اور تُو مجھے تعلیم دے۔
Bokove svoje opaši k'o junak: ja ću te pitat', a ti me pouči.
تُو کہاں تھا جب مَیں نے زمین کی بنیاد رکھی؟ اگر تجھے اِس کا علم ہو تو مجھے بتا!
Gdje si bio kad zemlju utemeljih? Kazuj, ako ti je znanje sigurno.
کس نے اُس کی لمبائی اور چوڑائی مقرر کی؟ کیا تجھے معلوم ہے؟ کس نے ناپ کر اُس کی پیمائش کی؟
Znaš li tko joj je mjere odredio i nad njom uže mjerničko napeo?
اُس کے ستون کس چیز پر لگائے گئے؟ کس نے اُس کے کونے کا بنیادی پتھر رکھا،
Na čemu joj počivaju temelji? Tko joj postavi kamen ugaoni
اُس وقت جب صبح کے ستارے مل کر شادیانہ بجا رہے، تمام فرشتے خوشی کے نعرے لگا رہے تھے؟
dok su klicale zvijezde jutarnje i Božji uzvikivali dvorjani?
جب سمندر رِحم سے پھوٹ نکلا تو کس نے دروازے بند کر کے اُس پر قابو پایا؟
Tko li zatvori more vratnicama kad je navrlo iz krila majčina;
اُس وقت مَیں نے بادلوں کو اُس کا لباس بنایا اور اُسے گھنے اندھیرے میں یوں لپیٹا جس طرح نوزاد کو پوتڑوں میں لپیٹا جاتا ہے۔
kad ga oblakom k'o haljom odjenuh i k'o pelenam' ovih maglom gustom;
اُس کی حدود مقرر کر کے مَیں نے اُسے روکنے کے دروازے اور کنڈے لگائے۔
kad sam njegovu odredio među, vrata stavio sa prijevornicama?
مَیں بولا، ’تجھے یہاں تک آنا ہے، اِس سے آگے نہ بڑھنا، تیری رُعب دار لہروں کو یہیں رُکنا ہے۔‘
Dotle, ne dalje, rekao sam njemu, tu nek' se lomi ponos tvog valovlja!
کیا تُو نے کبھی صبح کو حکم دیا یا اُسے طلوع ہونے کی جگہ دکھائی
Zar si ikad zapovjedio jutru, zar si kazao zori mjesto njeno,
تاکہ وہ زمین کے کناروں کو پکڑ کر بےدینوں کو اُس سے جھاڑ دے؟
da poduhvati zemlju za rubove i da iz nje sve bezbožnike strese;
اُس کی روشنی میں زمین یوں تشکیل پاتی ہے جس طرح مٹی جس پر مُہر لگائی جائے۔ سب کچھ رنگ دار لباس پہنے نظر آتا ہے۔
da je pretvori u glinu pečatnu i oboji je k'o kakvu haljinu.
تب بےدینوں کی روشنی روکی جاتی، اُن کا اُٹھایا ہوا بازو توڑا جاتا ہے۔
Ona uzima svjetlost zlikovcima i pesnicu im lomi uzdignutu.
کیا تُو سمندر کے سرچشموں تک پہنچ کر اُس کی گہرائیوں میں سے گزرا ہے؟
Zar si ti prodro do izvora morskih, po dnu bezdana zar si kad hodio?
کیا موت کے دروازے تجھ پر ظاہر ہوئے، تجھے گھنے اندھیرے کے دروازے نظر آئے ہیں؟
Zar su ti vrata smrti pokazali; vidje li dveri kraja mrtvih sjena?
کیا تجھے زمین کے وسیع میدانوں کی پوری سمجھ آئی ہے؟ مجھے بتا اگر یہ سب کچھ جانتا ہے!
Zar si prostranstvo zemlje uočio? Govori, ako ti je znano sve to.
روشنی کے منبع تک لے جانے والا راستہ کہاں ہے؟ اندھیرے کی رہائش گاہ کہاں ہے؟
Koji putovi u dom svjetla vode, na kojem mjestu prebivaju tmine,
کیا تُو اُنہیں اُن کے مقاموں تک پہنچا سکتا ہے؟ کیا تُو اُن کے گھروں تک لے جانے والی راہوں سے واقف ہے؟
da ih odvedeš u njine krajeve, da im put k stanu njihovu pokažeš?
بےشک تُو اِس کا علم رکھتا ہے، کیونکہ تُو اُس وقت جنم لے چکا تھا جب یہ پیدا ہوئے۔ تُو تو قدیم زمانے سے ہی زندہ ہے!
Ti znadeš to, tÓa davno ti se rodi, tvojih dana broj veoma je velik!
کیا تُو وہاں تک پہنچ گیا ہے جہاں برف کے ذخیرے جمع ہوتے ہیں؟ کیا تُو نے اولوں کے گوداموں کو دیکھ لیا ہے؟
Zar si stigao do riznica snijega i zar si tuče spremišta vidio
مَیں اُنہیں مصیبت کے وقت کے لئے محفوظ رکھتا ہوں، ایسے دنوں کے لئے جب لڑائی اور جنگ چھڑ جائے۔
što ih pričuvah za dane nevolje, za vrijeme boja krvava i rata?
مجھے بتا، اُس جگہ تک کس طرح پہنچنا ہے جہاں روشنی تقسیم ہوتی ہے، یا اُس جگہ جہاں سے مشرقی ہَوا نکل کر زمین پر بکھر جاتی ہے؟
Kojim li se putem dijeli munja kada iskre po svoj zemlji prosipa?
کس نے موسلادھار بارش کے لئے راستہ اور گرجتے طوفان کے لئے راہ بنائی
Tko li je jaz iskopao povodnju, tko prokrčio pute grmljavini
تاکہ انسان سے خالی زمین اور غیرآباد ریگستان کی آب پاشی ہو جائے،
da bi daždjelo na kraj nenastanjen, na pustinju gdje žive duše nema,
تاکہ ویران و سنسان بیابان کی پیاس بجھ جائے اور اُس سے ہریالی پھوٹ نکلے؟
da bi neplodnu napojio pustoš, da bi u stepi trava izniknula?
کیا بارش کا باپ ہے؟ کون شبنم کے قطروں کا والد ہے؟
Ima li kiša svoga roditelja? Tko je taj koji kapi rose rađa?
برف کس ماں کے پیٹ سے پیدا ہوئی؟ جو پالا آسمان سے آ کر زمین پر پڑتا ہے کس نے اُسے جنم دیا؟
Iz čijeg li mraz izlazi krila, tko slanu stvara što s nebesa pada?
جب پانی پتھر کی طرح سخت ہو جائے بلکہ گہرے سمندر کی سطح بھی جم جائے تو کون یہ سرانجام دیتا ہے؟
Kako čvrsnu vode poput kamena i led se hvata površja bezdana?
کیا تُو خوشۂ پروین کو باندھ سکتا یا جوزے کی زنجیروں کو کھول سکتا ہے؟
Možeš li lancem vezati Vlašiće i razdriješiti spone Orionu,
کیا تُو کروا سکتا ہے کہ ستاروں کے مختلف جھرمٹ اُن کے مقررہ اوقات کے مطابق نکل آئیں؟ کیا تُو دُبِ اکبر کی اُس کے بچوں سمیت قیادت کرنے کے قابل ہے؟
u pravo vrijeme izvesti Danicu, vodit' Medvjeda s njegovim mladima?
کیا تُو آسمان کے قوانین جانتا یا اُس کی زمین پر حکومت متعین کرتا ہے؟
Zar poznaješ ti zakone nebeske pa da njima moć na zemlji dodijeliš?
کیا جب تُو بلند آواز سے بادلوں کو حکم دے تو وہ تجھ پر موسلادھار بارش برساتے ہیں؟
Zar doviknuti možeš oblacima pa da pljuskovi tebe poslušaju?
کیا تُو بادل کی بجلی زمین پر بھیج سکتا ہے؟ کیا وہ تیرے پاس آ کر کہتی ہے، ’مَیں خدمت کے لئے حاضر ہوں‘؟
Zar na zapovijed tvoju munje lijeću i tebi zar se odazivlju: 'Evo nas'?
کس نے مصر کے لق لق کو حکمت دی، مرغ کو سمجھ عطا کی؟
Tko je mudrost darovao ibisu, tko li je pamet ulio u pijetla?
کس کو اِتنی دانائی حاصل ہے کہ وہ بادلوں کو گن سکے؟ کون آسمان کے اِن گھڑوں کو اُس وقت اُنڈیل سکتا ہے
Tko to mudro prebrojava oblake i tko nebeske izlijeva mjehove
جب مٹی ڈھالے ہوئے لوہے کی طرح سخت ہو جائے اور ڈھیلے ایک دوسرے کے ساتھ چپک جائیں؟ کوئی نہیں!
dok se zemlja u tijesto ne zgusne i dok se grude njezine ne slijepe?
کیا تُو ہی شیرنی کے لئے شکار کرتا یا شیروں کو سیر کرتا ہے
Zar ćeš ti plijen uloviti lavici ili ćeš glad utažit' lavićima
جب وہ اپنی چھپنے کی جگہوں میں دبک جائیں یا گنجان جنگل میں کہیں تاک لگائے بیٹھے ہوں؟
na leglu svojem dok gladni čekaju i vrebaju na žrtvu iz zaklona?
کون کوّے کو خوراک مہیا کرتا ہے جب اُس کے بچے بھوک کے باعث اللہ کو آواز دیں اور مارے مارے پھریں؟
Tko hranu gavranovima pribavlja kad Bogu ptići njegovi cijuču i naokolo oblijeću bez hrane?