Proverbs 6

میرے بیٹے، کیا تُو اپنے پڑوسی کا ضامن بنا ہے؟ کیا تُو نے ہاتھ ملا کر وعدہ کیا ہے کہ مَیں کسی دوسرے کا ذمہ دار ٹھہروں گا؟
我儿,你若为朋友作保,替外人击掌,
کیا تُو اپنے وعدے سے بندھا ہوا، اپنے منہ کے الفاظ سے پھنسا ہوا ہے؟
你就被口中的话语缠住,被嘴里的言语捉住。
ایسا کرنے سے تُو اپنے پڑوسی کے ہاتھ میں آ گیا ہے، اِس لئے اپنی جان کو چھڑانے کے لئے اُس کے سامنے اوندھے منہ ہو کر اُسے اپنی منت سماجت سے تنگ کر۔
我儿,你既落在朋友手中,就当这样行才可救自己:你要自卑,去恳求你的朋友。
اپنی آنکھوں کو سونے نہ دے، اپنے پپوٹوں کو اونگھنے نہ دے جب تک تُو اِس ذمہ داری سے فارغ نہ ہو جائے۔
不要容你的眼睛睡觉;不要容你的眼皮打盹。
جس طرح غزال شکاری کے ہاتھ سے اور پرندہ چڑی مار کے ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے اُسی طرح سرتوڑ کوشش کر تاکہ تیری جان چھوٹ جائے۔
要救自己,如鹿脱离猎户的手,如鸟脱离捕鸟人的手。
اے کاہل، چیونٹی کے پاس جا کر اُس کی راہوں پر غور کر! اُس کے نمونے سے حکمت سیکھ لے۔
懒惰人哪,你去察看蚂蚁的动作就可得智慧。
اُس پر نہ سردار، نہ افسر یا حکمران مقرر ہے،
蚂蚁没有元帅,没有官长,没有君王,
توبھی وہ گرمیوں میں سردیوں کے لئے کھانے کا ذخیرہ کر رکھتی، فصل کے دنوں میں خوب خوراک اکٹھی کرتی ہے۔
尚且在夏天预备食物,在收割时聚敛粮食。
اے کاہل، تُو مزید کب تک سویا رہے گا، کب جاگ اُٹھے گا؟
懒惰人哪,你要睡到几时呢?你何时睡醒呢?
تُو کہتا ہے، ”مجھے تھوڑی دیر سونے دے، تھوڑی دیر اونگھنے دے، تھوڑی دیر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے دے تاکہ آرام کر سکوں۔“
再睡片时,打盹片时,抱著手躺卧片时,
لیکن خبردار، جلد ہی غربت راہزن کی طرح تجھ پر آئے گی، مفلسی ہتھیار سے لیس ڈاکو کی طرح تجھ پر ٹوٹ پڑے گی۔
你的贫穷就必如强盗速来,你的缺乏彷彿拿兵器的人来到。
بدمعاش اور کمینہ کس طرح پہچانا جاتا ہے؟ وہ منہ میں جھوٹ لئے پھرتا ہے،
无赖的恶徒,行动就用乖僻的口,
اپنی آنکھوں، پاؤں اور اُنگلیوں سے اشارہ کر کے تجھے فریب کے جال میں پھنسانے کی کوشش کرتا ہے۔
用眼传神,用脚示意,用指点划,
اُس کے دل میں کجی ہے، اور وہ ہر وقت بُرے منصوبے باندھنے میں لگا رہتا ہے۔ جہاں بھی جائے وہاں جھگڑے چھڑ جاتے ہیں۔
心中乖僻,常设恶谋,布散纷争。
لیکن ایسے شخص پر اچانک ہی آفت آئے گی۔ ایک ہی لمحے میں وہ پاش پاش ہو جائے گا۔ تب اُس کا علاج ناممکن ہو گا۔
所以,灾难必忽然临到他身;他必顷刻败坏,无法可治。
رب چھ چیزوں سے نفرت بلکہ سات چیزوں سے گھن کھاتا ہے،
耶和华所恨恶的有六样,连他心所憎恶的共有七样:
وہ آنکھیں جو غرور سے دیکھتی ہیں، وہ زبان جو جھوٹ بولتی ہے، وہ ہاتھ جو بےگناہوں کو قتل کرتے ہیں،
就是高傲的眼,撒谎的舌,流无辜人血的手,
وہ دل جو بُرے منصوبے باندھتا ہے، وہ پاؤں جو دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لئے بھاگتے ہیں،
图谋恶计的心,飞跑行恶的脚,
وہ گواہ جو عدالت میں جھوٹ بولتا اور وہ جو بھائیوں میں جھگڑا پیدا کرتا ہے۔
吐谎言的假见证,并弟兄中布散纷争的人。
میرے بیٹے، اپنے باپ کے حکم سے لپٹا رہ، اور اپنی ماں کی ہدایت نظرانداز نہ کر۔
我儿,要谨守你父亲的诫命;不可离弃你母亲的法则(或译:指教),
اُنہیں یوں اپنے دل کے ساتھ باندھے رکھ کہ کبھی دُور نہ ہو جائیں۔ اُنہیں ہار کی طرح اپنے گلے میں ڈال لے۔
要常系在你心上,挂在你项上。
چلتے وقت وہ تیری راہنمائی کریں، آرام کرتے وقت تیری پہرہ داری کریں، جاگتے وقت تجھ سے ہم کلام ہوں۔
你行走,它必引导你;你躺卧,它必保守你;你睡醒,它必与你谈论。
کیونکہ باپ کا حکم چراغ اور ماں کی ہدایت روشنی ہے، تربیت کی ڈانٹ ڈپٹ زندگی بخش راہ ہے۔
因为诫命是灯,法则(或译:指教)是光,训诲的责备是生命的道,
یوں تُو بدکار عورت اور دوسرے کی زناکار بیوی کی چِکنی چپڑی باتوں سے محفوظ رہے گا۔
能保你远离恶妇,远离外女谄媚的舌头。
دل میں اُس کے حُسن کا لالچ نہ کر، ایسا نہ ہو کہ وہ پلک مار مار کر تجھے پکڑ لے۔
你心中不要恋慕她的美色,也不要被她眼皮勾引。
کیونکہ گو کسبی آدمی کو اُس کے پیسے سے محروم کرتی ہے، لیکن دوسرے کی زناکار بیوی اُس کی قیمتی جان کا شکار کرتی ہے۔
因为,妓女能使人只剩一块饼;淫妇猎取人宝贵的生命。
کیا انسان اپنی جھولی میں بھڑکتی آگ یوں اُٹھا کر پھر سکتا ہے کہ اُس کے کپڑے نہ جلیں؟
人若怀里搋火,衣服岂能不烧呢?
یا کیا کوئی دہکتے کوئلوں پر یوں پھر سکتا ہے کہ اُس کے پاؤں جُھلس نہ جائیں؟
人若在火炭上走,脚岂能不烫呢?
اِسی طرح جو کسی دوسرے کی بیوی سے ہم بستر ہو جائے اُس کا انجام بُرا ہے، جو بھی دوسرے کی بیوی کو چھیڑے اُسے سزا ملے گی۔
亲近邻舍之妻的,也是如此;凡挨近她的,不免受罚。
جو بھوک کے مارے اپنا پیٹ بھرنے کے لئے چوری کرے اُسے لوگ حد سے زیادہ حقیر نہیں جانتے،
贼因饥饿偷窃充饥,人不藐视他,
حالانکہ اُسے چوری کئے ہوئے مال کو سات گُنا واپس کرنا ہے اور اُس کے گھر کی دولت جاتی رہے گی۔
若被找著,他必赔还七倍,必将家中所有的尽都偿还。
لیکن جو کسی دوسرے کی بیوی کے ساتھ زنا کرے وہ بےعقل ہے۔ جو اپنی جان کو تباہ کرنا چاہے وہی ایسا کرتا ہے۔
与妇人行淫的,便是无知;行这事的,必丧掉生命。
اُس کی پٹائی اور بےعزتی کی جائے گی، اور اُس کی شرمندگی کبھی نہیں مٹے گی۔
他必受伤损,必被凌辱;他的羞耻不得涂抹。
کیونکہ شوہر غیرت کھا کر اور طیش میں آ کر بےرحمی سے بدلہ لے گا۔
因为人的嫉恨成了烈怒,报仇的时候决不留情。
نہ وہ کوئی معاوضہ قبول کرے گا، نہ رشوت لے گا، خواہ کتنی زیادہ کیوں نہ ہو۔
什么赎价,他都不顾;你虽送许多礼物,他也不肯干休。