Joshua 18

کنعان پر غالب آنے کے بعد اسرائیل کی پوری جماعت سَیلا شہر میں جمع ہوئی۔ وہاں اُنہوں نے ملاقات کا خیمہ کھڑا کیا۔
以色列的全会众都聚集在示罗,把会幕设立在那里,那地已经被他们制伏了。
اب تک سات قبیلوں کو زمین نہیں ملی تھی۔
以色列人中其余的七个支派还没有分给他们地业。
یشوع نے اسرائیلیوں کو سمجھا کر کہا، ”آپ کتنی دیر تک سُست رہیں گے؟ آپ کب تک اُس ملک پر قبضہ نہیں کریں گے جو رب آپ کے باپ دادا کے خدا نے آپ کو دے دیا ہے؟
约书亚对以色列人说:「耶和华─你们列祖的 神所赐给你们的地,你们耽延不去得,要到几时呢?
اب ہر قبیلے کے تین تین آدمیوں کو چن لیں۔ اُنہیں مَیں ملک کا دورہ کرنے کے لئے بھیج دوں گا تاکہ وہ تمام قبائلی علاقوں کی فہرست تیار کریں۔ اِس کے بعد وہ میرے پاس واپس آ کر
你们每支派当选举三个人,我要打发他们去,他们就要起身走遍那地,按著各支派应得的地业写明(或作:画图),就回到我这里来。
ملک کو سات علاقوں میں تقسیم کریں۔ لیکن دھیان رکھیں کہ جنوب میں یہوداہ کا علاقہ اور شمال میں افرائیم اور منسّی کا علاقہ ہے۔ اُن کی سرحدیں مت چھیڑنا!
他们要将地分做七分;犹大仍在南方,住在他的境内。约瑟家仍在北方,住在他的境内。
وہ آدمی لکھ لیں کہ سات نئے قبائلی علاقوں کی سرحدیں کہاں کہاں تک ہیں اور پھر اِن کی فہرستیں پیش کریں۔ پھر مَیں رب آپ کے خدا کے حضور مُقدّس قرعہ ڈال کر ہر ایک کی زمین مقرر کروں گا۔
你们要将地分做七分,写明了拿到我这里来。我要在耶和华─我们 神面前,为你们拈阄。
یاد رہے کہ لاویوں کو کوئی علاقہ نہیں ملنا ہے۔ اُن کا حصہ یہ ہے کہ وہ رب کے امام ہیں۔ اور جد، روبن اور منسّی کے آدھے قبیلے کو بھی مزید کچھ نہیں ملنا ہے، کیونکہ اُنہیں رب کے خادم موسیٰ سے دریائے یردن کے مشرق میں اُن کا حصہ مل چکا ہے۔“
利未人在你们中间没有分,因为供耶和华祭司的职任就是他们的产业。迦得支派、流便支派,和玛拿西半支派已经在约旦河东得了地业,就是耶和华仆人摩西所给他们的。」
تب وہ آدمی روانہ ہونے کے لئے تیار ہوئے جنہیں ملک کا دورہ کرنے کے لئے چنا گیا تھا۔ یشوع نے اُنہیں حکم دیا، ”پورے ملک میں سے گزر کر تمام شہروں کی فہرست بنائیں۔ جب فہرست مکمل ہو جائے تو اُسے میرے پاس لے آئیں۔ پھر مَیں سَیلا میں رب کے حضور آپ کے لئے قرعہ ڈال دوں گا۔“
划地势的人起身去的时候,约书亚嘱咐他们说:「你们去走遍那地,划明地势,就回到我这里来。我要在示罗这里,耶和华面前,为你们拈阄。」
آدمی چلے گئے اور پورے ملک میں سے گزر کر تمام شہروں کی فہرست بنا لی۔ اُنہوں نے ملک کو سات حصوں میں تقسیم کر کے تمام تفصیلات کتاب میں درج کیں اور یہ کتاب سَیلا کی خیمہ گاہ میں یشوع کو دے دی۔
他们就去了,走遍那地,按著城邑分做七分,写在册子上,回到示罗营中见约书亚。
پھر یشوع نے رب کے حضور قرعہ ڈال کر یہ علاقے باقی سات قبیلوں اور اُن کے کنبوں میں تقسیم کر دیئے۔
约书亚就在示罗,耶和华面前,为他们拈阄。约书亚在那里,按著以色列人的支派,将地分给他们。
جب قرعہ ڈالا گیا تو بن یمین کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو پہلا حصہ مل گیا۔ اُس کی زمین یہوداہ اور یوسف کے قبیلوں کے درمیان تھی۔
便雅悯支派,按著宗族拈阄所得之地,是在犹大、约瑟子孙中间。
اُس کی شمالی سرحد دریائے یردن سے شروع ہوئی اور یریحو کے شمال میں پہاڑی ڈھلان پر چڑھ کر پہاڑی علاقے میں سے مغرب کی طرف گزری۔ بیت آون کے بیابان کو پہنچنے پر
他们的北界是从约旦河起,往上贴近耶利哥的北边;又往西通过山地,直到伯‧亚文的旷野;
وہ لُوز یعنی بیت ایل کی طرف بڑھ کر شہر کے جنوب میں پہاڑی ڈھلان پر چلتی چلتی آگے نکل گئی۔ وہاں سے وہ عطارات ادّار اور اُس پہاڑی تک پہنچی جو نشیبی بیت حَورون کے جنوب میں ہے۔
从那里往南接连到路斯,贴近路斯(路斯就是伯特利),又下到亚他绿‧亚达,靠近下伯‧和崙南边的山;
پھر وہ جنوب کی طرف مُڑ کر مغربی سرحد کے طور پر قِریَت بعل یعنی قِریَت یعریم کے پاس آئی جو یہوداہ کے قبیلے کی ملکیت تھی۔
从那里往西,又转向南,从伯‧和崙南对面的山,直达到犹大人的城基列‧巴力(基列‧巴力就是基列‧耶琳);这是西界。
بن یمین کی جنوبی سرحد قِریَت یعریم کے مغربی کنارے سے شروع ہو کر نفتوح چشمہ تک پہنچی۔
南界是从基列‧耶琳的尽边起,往西达到尼弗多亚的水源;
پھر وہ اُس پہاڑ کے دامن پر اُتر آئی جو وادیِ بن ہنوم کے مغرب میں اور میدانِ رفائیم کے شمال میں واقع ہے۔ اِس کے بعد سرحد یبوسیوں کے شہر کے جنوب میں سے گزری اور یوں وادیِ ہنوم کو پار کر کے عین راجل کے پاس آئی۔
又下到欣嫩子谷对面山的尽边,就是利乏音谷北边的山;又下到欣嫩谷,贴近耶布斯的南边;又下到隐‧罗结;
پھر وہ شمال کی طرف مُڑ کر عین شمس کے پاس سے گزری اور درۂ ادُمیم کے مقابل شہر جلیلوت تک پہنچ کر روبن کے بیٹے بوہن کے پتھر کے پاس اُتر آئی۔
又往北通到隐‧示麦,达到亚都冥坡对面的基利绿;又下到流便之子波罕的磐石;
وہاں سے وہ اُس ڈھلان کے شمالی رُخ پر سے گزری جو وادیِ یردن کے مغربی کنارے پر ہے۔ پھر وہ وادی میں اُتر کر
又接连到亚拉巴对面,往北下到亚拉巴;
بیت حُجلاہ کی شمالی پہاڑی ڈھلان سے گزری اور بحیرۂ مُردار کے شمالی کنارے پر ختم ہوئی، وہاں جہاں دریائے یردن اُس میں بہتا ہے۔ یہ تھی بن یمین کی جنوبی سرحد۔
又接连到伯‧曷拉的北边,直通到盐海的北汊,就是约旦河的南头;这是南界。
اُس کی مشرقی سرحد دریائے یردن تھی۔ یہی وہ علاقہ تھا جو بن یمین کے قبیلے کو اُس کے کنبوں کے مطابق دیا گیا۔
东界是约旦河。这是便雅悯人按著宗族,照他们四围的交界所得的地业。
ذیل کے شہر اِس علاقے میں شامل تھے: یریحو، بیت حُجلاہ، عِمق قصیص،
便雅悯支派按著宗族所得的城邑就是:耶利哥、伯‧曷拉、伊麦‧基悉、
بیت عرابہ، صمریم، بیت ایل،
伯‧亚拉巴、洗玛脸、伯特利、
عویم، فارہ، عُفرہ،
亚文、巴拉、俄弗拉、
کفر العمونی، عُفنی اور جِبع۔ یہ کُل 12 شہر تھے۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
基法‧阿摩尼、俄弗尼、迦巴,共十二座城,还有属城的村庄;
اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: جِبعون، رامہ، بیروت،
又有基遍、拉玛、比录、
مِصفاہ، کفیرہ، موضہ،
米斯巴、基非拉、摩撒、
رقم، اِرفئیل، ترالہ،
利坚、伊利毘勒、他拉拉、
ضلع، الف، یبوسیوں کا شہر یروشلم، جِبعہ اور قِریَت یعریم۔ اِن شہروں کی تعداد 14 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔ یہ تمام شہر بن یمین اور اُس کے کنبوں کی ملکیت تھے۔
洗拉、以利弗、耶布斯(耶布斯就是耶路撒冷)、基比亚、基列,共十四座城,还有属城的村庄。这是便雅悯人按著宗族所得的地业。