Joel 3

اُن دنوں میں، ہاں اُس وقت جب مَیں یہوداہ اور یروشلم کو بحال کروں گا
「到那日,我使犹大和耶路撒冷被掳之人归回的时候,
مَیں تمام دیگر اقوام کو جمع کر کے وادیِ یہوسفط میں لے جاؤں گا۔ وہاں مَیں اپنی قوم اور موروثی ملکیت کی خاطر اُن سے مقدمہ لڑوں گا۔ کیونکہ اُنہوں نے میری قوم کو دیگر اقوام میں منتشر کر کے میرے ملک کو آپس میں تقسیم کر لیا،
我要聚集万民,带他们下到约沙法谷,在那里施行审判;因为他们将我的百姓,就是我的产业以色列,分散在列国中,又分取我的地土,
قرعہ ڈال کر میری قوم کو آپس میں بانٹ لیا ہے۔ اُنہوں نے اسرائیلی لڑکوں کو کسبیوں کے بدلے میں دے دیا اور اسرائیلی لڑکیوں کو فروخت کیا تاکہ مَے خرید کر پی سکیں۔
且为我的百姓拈阄,将童子换妓女,卖童女买酒喝。
اے صور، صیدا اور تمام فلستی علاقو، میرا تم سے کیا واسطہ؟ کیا تم مجھ سے انتقام لینا یا مجھے سزا دینا چاہتے ہو؟ جلد ہی مَیں تیزی سے تمہارے ساتھ وہ کچھ کروں گا جو تم نے دوسروں کے ساتھ کیا ہے۔
「推罗、西顿,和非利士四境的人哪,你们与我何干?你们要报复我吗?若报复我,我必使报应速速归到你们的头上。
کیونکہ تم نے میری سونا چاندی اور میرے بیش قیمت خزانے لُوٹ کر اپنے مندروں میں رکھ لئے ہیں۔
你们既然夺取我的金银,又将我可爱的宝物带入你们宫殿(或译:庙中),
یہوداہ اور یروشلم کے باشندوں کو تم نے یونانیوں کے ہاتھ بیچ ڈالا تاکہ وہ اپنے وطن سے دُور رہیں۔
并将犹大人和耶路撒冷人卖给希利尼人(原文是雅完人),使他们远离自己的境界。
لیکن مَیں اُنہیں جگا کر اُن مقاموں سے واپس لاؤں گا جہاں تم نے اُنہیں فروخت کر دیا تھا۔ ساتھ ساتھ مَیں تمہارے ساتھ وہ کچھ کروں گا جو تم نے اُن کے ساتھ کیا تھا۔
我必激动他们离开你们所卖到之地,又必使报应归到你们的头上。
رب فرماتا ہے کہ مَیں تمہارے بیٹے بیٹیوں کو یہوداہ کے باشندوں کے ہاتھ بیچ ڈالوں گا، اور وہ اُنہیں دُوردراز قوم سبا کے حوالے کر کے فروخت کریں گے۔
我必将你们的儿女卖在犹大人的手中,他们必卖给远方示巴国的人。这是耶和华说的。」
بلند آواز سے دیگر اقوام میں اعلان کرو کہ جنگ کی تیاریاں کرو۔ اپنے بہترین فوجیوں کو کھڑا کرو۔ لڑنے کے قابل تمام مرد آ کر حملہ کریں۔
当在万民中宣告说:要预备打仗;激动勇士,使一切战士上前来。
اپنے ہل کی پھالیوں کو کوٹ کوٹ کر تلواریں بنا لو، کانٹ چھانٹ کے اوزاروں کو نیزوں میں تبدیل کرو۔ کمزور آدمی بھی کہے، ’مَیں سورما ہوں!‘
要将犁头打成刀剑,将镰刀打成戈矛;软弱的要说:我有勇力。
اے تمام اقوام، چاروں طرف سے آ کر وادی میں جمع ہو جاؤ! جلدی کرو۔“ اے رب، اپنے سورماؤں کو وہاں اُترنے دے!
四围的列国啊,你们要速速地来,一同聚集。耶和华啊,求你使你的大能者降临。
”دیگر اقوام حرکت میں آ کر وادیِ یہوسفط میں آ جائیں۔ کیونکہ وہاں مَیں تخت پر بیٹھ کر ارد گرد کی تمام اقوام کا فیصلہ کروں گا۔
万民都当兴起,上到约沙法谷;因为我必坐在那里,审判四围的列国。
آؤ، درانتی چلاؤ، کیونکہ فصل پک گئی ہے۔ آؤ، انگور کو کچل دو، کیونکہ اُس کا رس نکالنے کا حوض بھرا ہوا ہے، اور تمام برتن رس سے چھلکنے لگے ہیں۔ کیونکہ اُن کی بُرائی بہت ہے۔“
开镰吧!因为庄稼熟了;践踏吧!因为酒醡满了。酒池盈溢;他们的罪恶甚大。
فیصلے کی وادی میں ہنگامہ ہی ہنگامہ ہے، کیونکہ فیصلے کی وادی میں رب کا دن قریب آ گیا ہے۔
许多许多的人在断定谷,因为耶和华的日子临近断定谷。
سورج اور چاند تاریک ہو جائیں گے، ستاروں کی چمک دمک جاتی رہے گی۔
日月昏暗,星宿无光。
رب کوہِ صیون پر سے دہاڑے گا، یروشلم سے اُس کی گرجتی آواز یوں سنائی دے گی کہ آسمان و زمین لرز اُٹھیں گے۔ لیکن رب اپنی قوم کی پناہ گاہ اور اسرائیلیوں کا قلعہ ہو گا۔
耶和华必从锡安吼叫,从耶路撒冷发声,天地就震动。耶和华却要作他百姓的避难所,作以色列人的保障。
”تب تم جان لو گے کہ مَیں، رب تمہارا خدا ہوں اور اپنے مُقدّس پہاڑ صیون پر سکونت کرتا ہوں۔ یروشلم مُقدّس ہو گا، اور آئندہ پردیسی اُس میں سے نہیں گزریں گے۔
你们就知道我是耶和华─你们的 神,且又住在锡安─我的圣山。那时,耶路撒冷必成为圣;外邦人不再从其中经过。
اُس دن ہر چیز کثرت سے دست یاب ہو گی۔ پہاڑوں سے انگور کا رس ٹپکے گا، پہاڑیوں سے دودھ کی ندیاں بہیں گی، اور یہوداہ کے تمام ندی نالے پانی سے بھرے رہیں گے۔ نیز، رب کے گھر میں سے ایک چشمہ پھوٹ نکلے گا اور بہتا ہوا وادیِ شِطّیم کی آب پاشی کرے گا۔
到那日,大山要滴甜酒;小山要流奶子;犹大溪河都有水流。必有泉源从耶和华的殿中流出来,滋润什亭谷。
لیکن مصر تباہ اور ادوم ویران و سنسان ہو جائے گا، کیونکہ اُنہوں نے یہوداہ کے باشندوں پر ظلم و تشدد کیا، اُن کے اپنے ہی ملک میں بےقصور لوگوں کو قتل کیا ہے۔
埃及必然荒凉,以东变为悽凉的旷野,都因向犹大人所行的强暴,又因在本地流无辜人的血。
لیکن یہوداہ ہمیشہ تک آباد رہے گا، یروشلم نسل در نسل قائم رہے گا۔
但犹大必存到永远;耶路撒冷必存到万代。
جو قتل و غارت اُن کے درمیان ہوئی ہے اُس کی سزا مَیں ضرور دوں گا۔“ رب کوہِ صیون پر سکونت کرتا ہے!
我未曾报复(或译:洗除;下同)流血的罪,现在我要报复,因为耶和华住在锡安。