Genesis 11

اُس وقت تک پوری دنیا کے لوگ ایک ہی زبان بولتے تھے۔
那时,天下人的口音、言语都是一样。
مشرق کی طرف بڑھتے بڑھتے وہ سِنعار کے ایک میدان میں پہنچ کر وہاں آباد ہوئے۔
他们往东边迁移的时候,在示拿地遇见一片平原,就住在那里。
تب وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے، ”آؤ، ہم مٹی سے اینٹیں بنا کر اُنہیں آگ میں خوب پکائیں۔“ اُنہوں نے تعمیری کام کے لئے پتھر کی جگہ اینٹیں اور مسالے کی جگہ تارکول استعمال کیا۔
他们彼此商量说:「来吧!我们要作砖,把砖烧透了。」他们就拿砖当石头,又拿石漆当灰泥。
پھر وہ کہنے لگے، ”آؤ، ہم اپنے لئے شہر بنا لیں جس میں ایسا بُرج ہو جو آسمان تک پہنچ جائے۔ پھر ہمارا نام قائم رہے گا اور ہم رُوئے زمین پر بکھر جانے سے بچ جائیں گے۔“
他们说:「来吧!我们要建造一座城和一座塔,塔顶通天,为要传扬我们的名,免得我们分散在全地上。」
لیکن رب اُس شہر اور بُرج کو دیکھنے کے لئے اُتر آیا جسے لوگ بنا رہے تھے۔
耶和华降临,要看看世人所建造的城和塔。
رب نے کہا، ”یہ لوگ ایک ہی قوم ہیں اور ایک ہی زبان بولتے ہیں۔ اور یہ صرف اُس کا آغاز ہے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔ اب سے جو بھی وہ مل کر کرنا چاہیں گے اُس سے اُنہیں روکا نہیں جا سکے گا۔
耶和华说:「看哪,他们成为一样的人民,都是一样的言语,如今既作起这事来,以后他们所要作的事就没有不成就的了。
اِس لئے آؤ، ہم دنیا میں اُتر کر اُن کی زبان کو درہم برہم کر دیں تاکہ وہ ایک دوسرے کی بات سمجھ نہ پائیں۔“
我们下去,在那里变乱他们的口音,使他们的言语彼此不通。」
اِس طریقے سے رب نے اُنہیں تمام رُوئے زمین پر منتشر کر دیا، اور شہر کی تعمیر رُک گئی۔
于是耶和华使他们从那里分散在全地上;他们就停工,不造那城了。
اِس لئے شہر کا نام بابل یعنی ابتری ٹھہرا، کیونکہ رب نے وہاں تمام لوگوں کی زبان کو درہم برہم کر کے اُنہیں تمام رُوئے زمین پر منتشر کردیا۔
因为耶和华在那里变乱天下人的言语,使众人分散在全地上,所以那城名叫巴别【就是变乱的意思】。
یہ سِم کا نسب نامہ ہے: سِم 100 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا ارفکسد پیدا ہوا۔ یہ سیلاب کے دو سال بعد ہوا۔
闪的后代记在下面。洪水以后二年,闪一百岁生了亚法撒。
اِس کے بعد وہ مزید 500 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
闪生亚法撒之后又活了五百年,并且生儿养女。
ارفکسد 35 سال کا تھا جب سلح پیدا ہوا۔
亚法撒活到三十五岁,生了沙拉。
اِس کے بعد وہ مزید 403 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
亚法撒生沙拉之后又活了四百零三年,并且生儿养女。
سلح 30 سال کا تھا جب عِبر پیدا ہوا۔
沙拉活到三十岁,生了希伯。
اِس کے بعد وہ مزید 403 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
沙拉生希伯之后又活了四百零三年,并且生儿养女。
عِبر 34 سال کا تھا جب فلج پیدا ہوا۔
希伯活到三十四岁,生了法勒。
اِس کے بعد وہ مزید 430 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
希伯生法勒之后又活了四百三十年,并且生儿养女。
فلج 30 سال کا تھا جب رعو پیدا ہوا۔
法勒活到三十岁,生了拉吴。
اِس کے بعد وہ مزید 209 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
法勒生拉吴之后又活了二百零九年,并且生儿养女。
رعو 32 سال کا تھا جب سروج پیدا ہوا۔
拉吴活到三十二岁,生了西鹿。
اِس کے بعد وہ مزید 207 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
拉吴生西鹿之后又活了二百零七年,并且生儿养女。
سروج 30 سال کا تھا جب نحور پیدا ہوا۔
西鹿活到三十岁,生了拿鹤。
اِس کے بعد وہ مزید 200 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
西鹿生拿鹤之后又活了二百年,并且生儿养女。
نحور 29 سال کا تھا جب تارح پیدا ہوا۔
拿鹤活到二十九岁,生了他拉。
اِس کے بعد وہ مزید 119 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
拿鹤生他拉之后又活了一百一十九年,并且生儿养女。
تارح 70 سال کا تھا جب اُس کے بیٹے ابرام، نحور اور حارا ن پیدا ہوئے۔
他拉活到七十岁,生了亚伯兰、拿鹤、哈兰。
یہ تارح کا نسب نامہ ہے: ابرام، نحور اور حاران تارح کے بیٹے تھے۔ لوط حاران کا بیٹا تھا۔
他拉的后代记在下面。他拉生亚伯兰、拿鹤、哈兰;哈兰生罗得。
اپنے باپ تارح کی زندگی میں ہی حاران کسدیوں کے اُور میں انتقال کر گیا جہاں وہ پیدا بھی ہوا تھا۔
哈兰死在他的本地迦勒底的吾珥,在他父亲他拉之先。
باقی دونوں بیٹوں کی شادی ہوئی۔ ابرام کی بیوی کا نام سارئی تھا اور نحور کی بیوی کا نام مِلکاہ۔ مِلکاہ حاران کی بیٹی تھی، اور اُس کی ایک بہن بنام اِسکہ تھی۔
亚伯兰、拿鹤各娶了妻:亚伯兰的妻子名叫撒莱;拿鹤的妻子名叫密迦,是哈兰的女儿;哈兰是密迦和亦迦的父亲。
سارئی بانجھ تھی، اِس لئے اُس کے بچے نہیں تھے۔
撒莱不生育,没有孩子。
تارح کسدیوں کے اُور سے روانہ ہو کر ملکِ کنعان کی طرف سفر کرنے لگا۔ اُس کے ساتھ اُس کا بیٹا ابرام، اُس کا پوتا لوط یعنی حاران کا بیٹا اور اُس کی بہو سارئی تھے۔ جب وہ حاران پہنچے تو وہاں آباد ہو گئے۔
他拉带著他儿子亚伯兰和他孙子哈兰的儿子罗得,并他儿妇亚伯兰的妻子撒莱,出了迦勒底的吾珥,要往迦南地去;他们走到哈兰,就住在那里。
تارح 205 سال کا تھا جب اُس نے حاران میں وفات پائی۔
他拉共活了二百零五岁,就死在哈兰。