I Chronicles 24

ہارون کی اولاد کو بھی مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ہارون کے چار بیٹے ندب، ابیہو، اِلی عزر اور اِتمر تھے۔
亚伦子孙的班次记在下面:亚伦的儿子是拿答、亚比户、以利亚撒、以他玛。
ندب اور ابیہو اپنے باپ سے پہلے مر گئے، اور اُن کے بیٹے نہیں تھے۔ اِلی عزر اور اِتمر امام بن گئے۔
拿答、亚比户死在他们父亲之先,没有留下儿子;故此,以利亚撒、以他玛供祭司的职分。
داؤد نے اماموں کو خدمت کے مختلف گروہوں میں تقسیم کیا۔ صدوق اور اخی مَلِک نے اِس میں داؤد کی مدد کی (صدوق اِلی عزر کی اولاد میں سے اور اخی مَلِک اِتمر کی اولاد میں سے تھا)۔
以利亚撒的子孙撒督和以他玛的子孙亚希米勒,同著大卫将他们的族弟兄分成班次。
اِلی عزر کی اولاد کو 16 گروہوں میں اور اِتمر کی اولاد کو 8 گروہوں میں تقسیم کیا گیا، کیونکہ اِلی عزر کی اولاد کے اِتنے ہی زیادہ خاندانی سرپرست تھے۔
以利亚撒子孙中为首的比以他玛子孙中为首的更多,分班如下:以利亚撒的子孙中有十六个族长,以他玛的子孙中有八个族长;
تمام ذمہ داریاں قرعہ ڈال کر اِن مختلف گروہوں میں تقسیم کی گئیں، کیونکہ اِلی عزر اور اِتمر دونوں خاندانوں کے بہت سارے ایسے افسر تھے جو پہلے سے مقدِس میں رب کی خدمت کرتے تھے۔
都掣籤分立,彼此一样。在圣所和 神面前作首领的有以利亚撒的子孙,也有以他玛的子孙。
یہ ذمہ داریاں تقسیم کرنے کے لئے اِلی عزر اور اِتمر کی اولاد باری باری قرعہ ڈالتے رہے۔ قرعہ ڈالتے وقت بادشاہ، اسرائیل کے بزرگ، صدوق امام، اخی مَلِک بن ابیاتر اور اماموں اور لاویوں کے خاندانی سرپرست حاضر تھے۔ میرمنشی سمعیاہ بن نتنی ایل نے جو خود لاوی تھا خدمت کے اِن گروہوں کی فہرست ذیل کی ترتیب سے لکھ لی جس طرح وہ قرعہ ڈالنے سے مقرر کئے گئے،
作书记的利未人拿坦业的儿子示玛雅在王和首领,与祭司撒督、亚比亚他的儿子亚希米勒,并祭司利未人的族长面前记录他们的名字。在以利亚撒的子孙中取一族,在以他玛的子孙中取一族。
1۔ یہویریب، 2۔ یدعیاہ،
掣籤的时候,第一掣出来的是耶何雅立,第二是耶大雅,
3۔ حارِم، 4۔ سعوریم،
第三是哈琳,第四是梭琳,
5۔ ملکیاہ، 6۔ میامین،
第五是玛基雅,第六是米雅民,
7۔ ہقوض، 8۔ ابیاہ،
第七是哈歌斯,第八是亚比雅,
9۔ یشوع، 10۔ سکنیاہ،
第九是耶书亚,第十是示迦尼,
11۔ اِلیاسب، 12۔ یقیم،
第十一是以利亚实,第十二是雅金,
13۔ خُفّاہ، 14۔ یسبِئاب،
第十三是胡巴,第十四是耶是比押,
15۔ بِلجہ، 16۔ اِمّیر،
第十五是璧迦,第十六是音麦,
17۔ خزیر، 18۔ فِضیض،
第十七是希悉,第十八是哈辟悉,
19۔ فتحیاہ، 20۔ یحِزقیل،
第十九是毗他希雅,第二十是以西结,
21۔ یکین، 22۔ جمول،
第二十一是雅斤,第二十二是迦末,
23۔ دِلایاہ، 24۔ معزیاہ۔
第二十三是第来雅,第二十四是玛西亚。
اماموں کو اِسی ترتیب کے مطابق رب کے گھر میں آ کر اپنی خدمت سرانجام دینی تھی، اُن ہدایات کے مطابق جو رب اسرائیل کے خدا نے اُنہیں اُن کے باپ ہارون کی معرفت دی تھیں۔
这就是他们的班次,要照耶和华─以色列的 神借他们祖宗亚伦所吩咐的条例进入耶和华的殿办理事务。
ذیل کے لاویوں کے مزید خاندانی سرپرست ہیں: عمرام کی اولاد میں سے سوبائیل، سوبائیل کی اولاد میں سے یحدیاہ
利未其余的子孙如下:暗兰的子孙里有书巴业;书巴业的子孙里有耶希底亚。
رحبیاہ کی اولاد میں سے یِسیاہ سرپرست تھا،
利哈比雅的子孙里有长子伊示雅。
اِضہار کی اولاد میں سے سلومیت، سلومیت کی اولاد میں سے یحت،
以斯哈的子孙里有示罗摩;示罗摩的子孙里有雅哈。
حبرون کی اولاد میں سے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یریاہ، امریاہ، یحزی ایل اور یقمعام،
希伯伦的子孙里有长子耶利雅,次子亚玛利亚,三子雅哈悉,四子耶加面。
عُزی ایل کی اولاد میں سے میکاہ، میکاہ کی اولاد میں سے سمیر،
乌薛的子孙里有米迦;米迦的子孙里有沙密。
میکاہ کا بھائی یِسیاہ، یِسیاہ کی اولاد میں سے زکریاہ،
米迦的兄弟是伊示雅;伊示雅的子孙里有撒迦利雅。
مِراری کی اولاد میں سے محلی اور مُوشی، اُس کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد،
米拉利的儿子是抹利、母示、雅西雅;雅西雅的儿子有比挪;
مِراری کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد میں سے سوہم، زکور اور عِبری،
米拉利的子孙里有雅西雅的儿子比挪、朔含、撒刻、伊比利。
محلی کی اولاد میں سے اِلی عزر اور قیس۔ اِلی عزر بےاولاد تھا جبکہ قیس کے ہاں یرحمئیل پیدا ہوا۔
抹利的儿子是以利亚撒;以利亚撒没有儿子。
محلی کی اولاد میں سے اِلی عزر اور قیس۔ اِلی عزر بےاولاد تھا جبکہ قیس کے ہاں یرحمئیل پیدا ہوا۔
基士的子孙里有耶拉篾。
مُوشی کی اولاد میں سے محلی، عِدر اور یریموت بھی لاویوں کے اِن مزید خاندانی سرپرستوں میں شامل تھے۔
母示的儿子是末力、以得、耶利摩。按著宗族这都是利未的子孙。
اماموں کی طرح اُن کی ذمہ داریاں بھی قرعہ اندازی سے مقرر کی گئیں۔ اِس سلسلے میں سب سے چھوٹے بھائی کے خاندان کے ساتھ اور سب سے بڑے بھائی کے خاندان کے ساتھ سلوک برابر تھا۔ اِس کارروائی کے لئے بھی داؤد بادشاہ، صدوق، اخی مَلِک اور اماموں اور لاویوں کے خاندانی سرپرست حاضر تھے۔
他们在大卫王和撒督,并亚希米勒与祭司利未人的族长面前掣籤,正如他们弟兄亚伦的子孙一般。各族的长者与兄弟没有分别。