Nehemiah 11

And the rulers of the people dwelt at Jerusalem: the rest of the people also cast lots, to bring one of ten to dwell in Jerusalem the holy city, and nine parts to dwell in other cities.
قوم کے بزرگ یروشلم میں آباد ہوئے تھے۔ فیصلہ کیا گیا کہ باقی لوگوں کے ہر دسویں خاندان کو مُقدّس شہر یروشلم میں بسنا ہے۔ یہ خاندان قرعہ ڈال کر مقرر کئے گئے۔ باقی خاندانوں کو اُن کی مقامی جگہوں میں رہنے کی اجازت تھی۔
And the people blessed all the men, that willingly offered themselves to dwell at Jerusalem.
لیکن جتنے لوگ اپنی خوشی سے یروشلم جا بسے اُنہیں دوسروں نے مبارک باد دی۔
Now these are the chief of the province that dwelt in Jerusalem: but in the cities of Judah dwelt every one in his possession in their cities, to wit, Israel, the priests, and the Levites, and the Nethinims, and the children of Solomon's servants.
ذیل میں صوبے کے اُن بزرگوں کی فہرست ہے جو یروشلم میں آباد ہوئے۔ (اکثر لوگ یہوداہ کے باقی شہروں اور دیہات میں اپنی موروثی زمین پر بستے تھے۔ اِن میں عام اسرائیلی، امام، لاوی، رب کے گھر کے خدمت گار اور سلیمان کے خادموں کی اولاد شامل تھے۔
And at Jerusalem dwelt certain of the children of Judah, and of the children of Benjamin. Of the children of Judah; Athaiah the son of Uzziah, the son of Zechariah, the son of Amariah, the son of Shephatiah, the son of Mahalaleel, of the children of Perez;
لیکن یہوداہ اور بن یمین کے چند ایک لوگ یروشلم میں جا بسے۔) یہوداہ کا قبیلہ: فارص کے خاندان کا عتایاہ بن عُزیّاہ بن زکریاہ بن امریاہ بن سفطیاہ بن مہلل ایل،
And Maaseiah the son of Baruch, the son of Col–hozeh, the son of Hazaiah, the son of Adaiah, the son of Joiarib, the son of Zechariah, the son of Shiloni.
سِلونی کے خاندان کا معسیاہ بن باروک بن کُل حوزہ بن حزایاہ بن عدایاہ بن یویریب بن زکریاہ۔
All the sons of Perez that dwelt at Jerusalem were four hundred threescore and eight valiant men.
فارص کے خاندان کے 468 اثر و رسوخ رکھنے والے آدمی اپنے خاندانوں سمیت یروشلم میں رہائش پذیر تھے۔
And these are the sons of Benjamin; Sallu the son of Meshullam, the son of Joed, the son of Pedaiah, the son of Kolaiah, the son of Maaseiah, the son of Ithiel, the son of Jesaiah.
بن یمین کا قبیلہ: سَلّو بن مسُلّام بن یوعید بن فِدایاہ بن قولایاہ بن معسیاہ بن ایتی ایل بن یسعیاہ۔
And after him Gabbai, Sallai, nine hundred twenty and eight.
سَلّو کے ساتھ جبّی اور سلّی تھے۔ کُل 928 آدمی تھے۔
And Joel the son of Zichri was their overseer: and Judah the son of Senuah was second over the city.
اِن پر یوایل بن زِکری مقرر تھا جبکہ یہوداہ بن سنوآہ شہر کی انتظامیہ میں دوسرے نمبر پر آتا تھا۔
Of the priests: Jedaiah the son of Joiarib, Jachin.
یروشلم میں ذیل کے امام رہتے تھے۔ یدعیاہ، یویریب، یکین
Seraiah the son of Hilkiah, the son of Meshullam, the son of Zadok, the son of Meraioth, the son of Ahitub, was the ruler of the house of God.
اور سرایاہ بن خِلقیاہ بن مسُلّام بن صدوق بن مِرایوت بن اخی طوب۔ سرایاہ اللہ کے گھر کا منتظم تھا۔
And their brethren that did the work of the house were eight hundred twenty and two: and Adaiah the son of Jeroham, the son of Pelaliah, the son of Amzi, the son of Zechariah, the son of Pashur, the son of Malchiah,
اِن اماموں کے 822 بھائی رب کے گھر میں خدمت کرتے تھے۔ نیز، عدایاہ بن یروحام بن فللیاہ بن امصی بن زکریاہ بن فشحور بن ملکیاہ۔
And his brethren, chief of the fathers, two hundred forty and two: and Amashai the son of Azareel, the son of Ahasai, the son of Meshillemoth, the son of Immer,
اُس کے ساتھ 242 بھائی تھے جو اپنے اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ اِن کے علاوہ امَشسی بن عزرایل بن اخزی بن مسِلّموت بن اِمّیر۔
And their brethren, mighty men of valour, an hundred twenty and eight: and their overseer was Zabdiel, the son of one of the great men.
اُس کے ساتھ 128 اثر و رسوخ رکھنے والے بھائی تھے۔ زبدی ایل بن ہجدولیم اُن کا انچارج تھا۔
Also of the Levites: Shemaiah the son of Hashub, the son of Azrikam, the son of Hashabiah, the son of Bunni;
ذیل کے لاوی یروشلم میں رہائش پذیر تھے۔ سمعیاہ بن حسوب بن عزری قام بن حسبیاہ بن بُنی،
And Shabbethai and Jozabad, of the chief of the Levites, had the oversight of the outward business of the house of God.
نیز سبّتی اور یوزبد جو اللہ کے گھر سے باہر کے کام پر مقرر تھے،
And Mattaniah the son of Micha, the son of Zabdi, the son of Asaph, was the principal to begin the thanksgiving in prayer: and Bakbukiah the second among his brethren, and Abda the son of Shammua, the son of Galal, the son of Jeduthun.
نیز شکرگزاری کا راہنما متنیاہ بن میکا بن زبدی بن آسف تھا جو دعا کرتے وقت حمد و ثنا کی راہنمائی کرتا تھا، نیز اُس کا مددگار متنیاہ کا بھائی بقبوقیاہ، اور آخر میں عبدا بن سموع بن جلال بن یدوتون۔
All the Levites in the holy city were two hundred fourscore and four.
لاویوں کے کُل 284 مرد مُقدّس شہر میں رہتے تھے۔
Moreover the porters, Akkub, Talmon, and their brethren that kept the gates, were an hundred seventy and two.
رب کے گھر کے دربانوں کے درجِ ذیل مرد یروشلم میں رہتے تھے۔ عقّوب اور طلمون اپنے بھائیوں سمیت دروازوں کے پہرے دار تھے۔ کُل 172 مرد تھے۔
And the residue of Israel, of the priests, and the Levites, were in all the cities of Judah, every one in his inheritance.
قوم کے باقی لوگ، امام اور لاوی یروشلم سے باہر یہوداہ کے دوسرے شہروں میں آباد تھے۔ ہر ایک اپنی آبائی زمین پر رہتا تھا۔
But the Nethinims dwelt in Ophel: and Ziha and Gispa were over the Nethinims.
رب کے گھر کے خدمت گار عوفل پہاڑی پر بستے تھے۔ ضیحا اور جِسفا اُن پر مقرر تھے۔
The overseer also of the Levites at Jerusalem was Uzzi the son of Bani, the son of Hashabiah, the son of Mattaniah, the son of Micha. Of the sons of Asaph, the singers were over the business of the house of God.
یروشلم میں رہنے والے لاویوں کا نگران عُزّی بن بانی بن حسبیاہ بن متنیاہ بن میکا تھا۔ وہ آسف کے خاندان کا تھا، اُس خاندان کا جس کے گلوکار اللہ کے گھر میں خدمت کرتے تھے۔
For it was the king's commandment concerning them, that a certain portion should be for the singers, due for every day.
بادشاہ نے مقرر کیا تھا کہ آسف کے خاندان کے کن کن آدمیوں کو کس کس دن رب کے گھر میں گیت گانے کی خدمت کرنی ہے۔
And Pethahiah the son of Meshezabeel, of the children of Zerah the son of Judah, was at the king's hand in all matters concerning the people.
فتحیاہ بن مشیزب ایل اسرائیلی معاملوں میں فارس کے بادشاہ کی نمائندگی کرتا تھا۔ وہ زارح بن یہوداہ کے خاندان کا تھا۔
And for the villages, with their fields, some of the children of Judah dwelt at Kirjath–arba, and in the villages thereof, and at Dibon, and in the villages thereof, and at Jekabzeel, and in the villages thereof,
یہوداہ کے قبیلے کے افراد ذیل کے شہروں میں آباد تھے۔ قِریَت اربع، دیبون اور قبضئیل گرد و نواح کی آبادیوں سمیت،
And at Jeshua, and at Moladah, and at Beth–phelet,
یشوع، مولادہ، بیت فلط،
And at Hazar–shual, and at Beer–sheba, and in the villages thereof,
حصار سوعال، بیرسبع گرد و نواح کی آبادیوں سمیت،
And at Ziklag, and at Mekonah, and in the villages thereof,
صِقلاج، مکوناہ گرد و نواح کی آبادیوں سمیت،
And at En–rimmon, and at Zareah, and at Jarmuth,
عین رِمّون، صُرعہ، یرموت،
Zanoah, Adullam, and in their villages, at Lachish, and the fields thereof, at Azekah, and in the villages thereof. And they dwelt from Beer–sheba unto the valley of Hinnom.
زنوح، عدُلام گرد و نواح کی حویلیوں سمیت، لکیس گرد و نواح کے کھیتوں سمیت اور عزیقہ گرد و نواح کی آبادیوں سمیت۔ غرض، وہ جنوب میں بیرسبع سے لے کر شمال میں وادیِ ہنوم تک آباد تھے۔
The children also of Benjamin from Geba dwelt at Michmash, and Aija, and Beth–el, and in their villages,
بن یمین کے قبیلے کی رہائش ذیل کے مقاموں میں تھی۔ جِبع، مِکماس، عیّاہ، بیت ایل گرد و نواح کی آبادیوں سمیت،
And at Anathoth, Nob, Ananiah,
عنتوت، نوب، عننیاہ،
Hazor, Ramah, Gittaim,
حصور، رامہ، جِتّیم،
Hadid, Zeboim, Neballat,
حادید، ضبوعیم، نبلّاط،
Lod, and Ono, the valley of craftsmen.
لُود، اونو اور کاری گروں کی وادی۔
And of the Levites were divisions in Judah, and in Benjamin.
لاوی قبیلے کے کچھ خاندان جو پہلے یہوداہ میں رہتے تھے اب بن یمین کے قبائلی علاقے میں آباد ہوئے۔